ہندوستان
آپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
نئی دہلی، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن، جو اس سے قبل وزیر دفاع کی ذمہ داری بھی سنبھال چکی ہیں، نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’آپریشن سندور نے ہماری مسلح افواج کی بہادری، سیاسی عزم کی مضبوطی اور دہشت گردی کے خلاف قوم کے زیرو ٹالرنس کے عہد کو نمایاں کیا ہے قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 بے گناہ ہندوؤں کے قتل کے بعد ہندستان نے آج ہی کے دن پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر محدود اور ہدفی کارروائی کی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کی فوج کی اندھا دھند کارروائی کے جواب میں ہندستانی فضائیہ نے جوابی ایکشن لیتے ہوئے پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنا دیا تھا اور اس کے کئی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔
بعد ازاں 10 مئی کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست پر کارروائی روک دی گئی تھی، تاہم حکومت نے واضح کیا تھا کہ آپریشن سندور ختم نہیں کیا گیا ہے۔
محترمہ سیتارمن نے کہا کہ یہ دن ہمارے ملک کی حفاظت کرنے والے بہادر سپاہیوں، ہندستانی فوج کے حوصلے، شجاعت اور جنگی مہارت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ ہندستان اپنی امن اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف ہمیشہ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
یو این آئی۔ ایم جے۔
ہندوستان
آپریشن سندور:مسلح افواج کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین، حکومت کی پالیسیوں پر کانگریس کی تنقید
نئی دہلی، کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا، ’’آج آپریشن سندور کی پہلی برسی ہے یہ موقع ہماری مسلح افواج کی بہادری، جرأت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرنے کا ہے، لیکن اس کے ساتھ کچھ اہم حقائق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور انہیں یاد رکھنا بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 10 مئی کو جنگ بندی کا پہلا اعلان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کیا تھا اور اس کا سہرا صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مداخلت کو دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ٹرمپ نے مختلف مواقع پر فوجی کارروائی رکوانے کا دعویٰ دہرایا، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے عوامی طور پر کبھی اس دعوے کی تردید نہیں کی۔
جئے رام رمیش نے کہا کہ اس کے بعد 30 مئی کو سنگاپور میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے اعتراف کیا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں بعض حکمتِ عملی کی غلطیوں کی وجہ سے ہندستان کو نقصان اٹھانا پڑا، تاہم بعد میں حکمتِ عملی میں بہتری لا کر پاکستان کے اندر درست کارروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 جون 2025 کو جکارتہ میں ہندستانی سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی نے بھی یہ تسلیم کیا تھا کہ سیاسی قیادت کی جانب سے مقرر کردہ حدود کے باعث ہندستان نے اپنے کچھ طیارے کھو دیے تھے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ 4 جولائی 2025 کو نائب سربراہِ فوج لیفٹیننٹ جنرل راہل نے پاکستان کی کارروائیوں میں چین کے کردار کی طرف اشارہ کیا تھا۔ ان کے مطابق چین نے پاکستان کو سازوسامان، گولہ بارود، سیٹلائٹ تصاویر اور ریئل ٹائم ٹارگٹنگ میں مدد فراہم کی۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ اس کے باوجود مودی حکومت چین کے معاملے میں نرم رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان کی وسیع سفارتی مہم کے باوجود پاکستان عالمی سطح پر اس طرح تنہا نہیں ہوا، جیسے 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد ہوا تھا۔ کانگریس نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو امریکی قیادت کی جانب سے مسلسل حمایت اور اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ کارگل جنگ کے بعد اُس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حکومت نے اسٹراٹیجک امور کے ماہر کے۔ سبرامنیم کی سربراہی میں کارگل جائزہ کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے مستقبل کے لیے تجاویز پیش کرتے ہوئے اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرائی تھی۔ کانگریس نے مطالبہ کیا کہ آپریشن سندور سے متعلق واقعات کا بھی اسی طرز پر جامع جائزہ لیا جانا چاہیے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
’آپریشن سندور‘ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا سخت ردِعمل اور سلامتی کے تئیں غیر متزلزل عزم کی علامت: مودی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے پختہ ردِعمل اور قومی سلامتی کے تئیں غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے ’آپریشن سندور‘ کی پہلی برسی کے موقع پر جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ہماری افواج کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم مودی نے تحریر کیا، “ایک سال قبل ہماری مسلح افواج نے آپریشن سندور کے دوران بے مثال ہمت، درست حکمت عملی اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اُن عناصر کو منہ توڑ جواب دیا جنہوں نے پہلگام میں بے گناہ ہندوستانیوں پر حملہ کرنے کی جرأت کی تھی۔”
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’آپریشن سندور‘ نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے سخت موقف اور قومی سلامتی کے تحفظ کے تئیں ہمارے پختہ عزم کو ثابت کیا۔ اس مہم نے ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاریوں اور مربوط طاقت کو بھی اجاگر کیا۔ ساتھ ہی، اس نے افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تال میل کو ظاہر کیا اور یہ واضح کیا کہ دفاعی شعبے میں ہندوستان کی خود انحصاری کی کوششوں نے ہماری قومی سلامتی کو کتنی مضبوطی فراہم کی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آج ایک سال بعد بھی ہندوستان دہشت گردی کو شکست دینے اور اس کے معاون نظام کو تباہ کرنے کے اپنے ارادے پر پہلے کی طرح قائم ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
راجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
نئی دہلی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ’آپریشن سندور‘ کو قومی عزم اور تیاریوں کی ایک مضبوط علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جدید فوجی مہمات کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے ’آپریشن سندور‘ کی پہلی برسی کے موقع پر جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں راجناتھ سنگھ نے مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا، “آپریشن سندور کی برسی پر ہم اپنی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جن کی ہمت اور لگن مسلسل ملک کی سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔ اس مہم کے دوران ان کے اقدامات نے بے مثال درستگی، مختلف فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور گہرے تال میل کا ثبوت دیا، جس نے جدید فوجی آپریشنز کے لیے ایک نیا سنگِ میل طے کیا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ‘آپریشن سندور’ قومی عزم اور تیاری کی ایک طاقتور علامت ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر اہم موقع پر فیصلہ کن کارروائی کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ مہم ہندوستان کی خود انحصاری کی سمت جاری پیش رفت کا بھی ثبوت ہے، جو دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ قومی استحکام کو بھی مضبوط کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی افواج نے گزشتہ سال آج ہی کے دن پڑوسی ملک کے زیرِ قبضہ علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ’آپریشن سندور‘ شروع کیا تھا۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا3 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں














































































































