جموں و کشمیر
ایچ ڈی ایف سی بینک مالیاتی اسکینڈل: کرائم برانچ نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی
سرینگر،جموں و کشمیر پولیس کے ونگ ‘اکنامک آفنسز یونٹ’ (ای او ڈبلیو) نے شوپیاں میں ایچ ڈی ایف سی بینک کی شاخ میں ہونے والے ایک بڑے مالیاتی غبن اور دھوکہ دہی کے کیس میں کورٹ میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔
حکام کے مطابق یہ چارج شیٹ شوپیاں کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ اس ہائی پروفائل کیس میں مجموعی طور پر 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے بینک میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں کیں۔
یہ مقدمہ ای او ڈبلیو تھانے میں بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔مالیاتی گڑبڑ کی شکایات موصول ہونے پر پولیس ہیڈ کوارٹر نے کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسے کرائم برانچ کے سپرد کیا تھا تاکہ گہرائی سے چھان بین کی جا سکے۔
تفتیش کے دوران ملوث پائے جانے والے افراد کو رواں برس 18 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، جو تب سے اب تک عدالتی تحویل (جوڈیشل ریمانڈ) میں ہیں۔کرائم برانچ کے ایک افسر نے تصدیق کی ہے کہ تمام ضروری شواہد اور بیانات قلمبند کرنے کے بعد تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد اب 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ عدالتی فیصلے کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سانبہ کے سرحدی علاقے سے زندہ مارٹر شیل برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا
جموں، جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ ( ایس او جی ) نے جمعرات کے روز ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک فعال (زندہ) مارٹر شیل برآمد کر کے بڑی تباہی کا خطرہ ٹال دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ایس او جی کی ٹیم نے رام گڑھ کے علاقے کوالپور دیوک میں تلاشی مہم (سرچ آپریشن) شروع کر رکھا تھا۔ اس دوران ایک زندہ مارٹر شیل پایا گیا جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا تھا۔
شیل کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو فوری طور پر موقع پر طلب کیا گیا۔ ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام حفاظتی تدابیر اختیار کیں اور مارٹر شیل کو کامیابی کے ساتھ بحفاظت ناکارہ (ڈی فیوز) بنا دیا۔اس کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید تلاشی لی گئی تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
منوج سنہا نے آپریشن سندور کی سالگرہ پر ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز آپریشن سندور کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستانی مسلح افواج کی جرات اور قربانیوں کو سراہا۔
اپنے بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ “جب ہم آپریشن سندور کی سالگرہ منا رہے ہیں، تو ہم ان وردی پوش مردوں اور خواتین کو عقیدت سے سلام پیش کرتے ہیں جن کے غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی بہادری نے پہلگام میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔”
انہوں نے کہاکہ”آپریشن سندور اس عزم کا اعلان ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہاکہ”یہ ہندوستان کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے اور ہم دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جنگیں صرف مصائب لاتی ہیں، حل نہیں: فاروق عبداللہ
سری نگر، ‘آپریشن سندور’ کی پہلی برسی سے قبل نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ اس آپریشن نے “اپنے فوائد ضرور دیے ہیں دیے ہیں، تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگیں کبھی بھی پائیدار حل فراہم نہیں کرتیں بلکہ صرف انسانیت کے لیے دکھ اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔
فاروق عبداللہ نے روس-یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ان تنازعات کی بھاری انسانی اور معاشی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ ان کے خطاب کے اہم نکات یہ تھے۔ “یوکرین میں ہونے والی تباہی اور مشرق وسطیٰ کے حالات کو دیکھیں، جنگیں حل نہیں لاتیں۔”
انہوں نے توانائی کی سپلائی میں رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے وابستہ حالات کی وجہ سے گیس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور قطر جیسے ممالک کو پیداوار بحال کرنے میں ایک سے دو سال لگ سکتے ہیں۔فاروق عبداللہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر جنگ کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی اقتصادی حالت فی الوقت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ہیں اور اگر وہاں دباؤ بڑھا تو عالمی بقا مشکل ہو جائے گی۔
مختلف ریاستوں کے انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ممتا بنرجی نتائج کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ان کا الزام ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔
انہوں نے تمل ناڈو میں نئی حکومت کی آمد، کیرالہ میں کانگریس کی جیت اور آسام میں بی جے پی کی کامیابی کا تذکرہ کیا۔
پنجاب میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں، کیونکہ اس طرح کے واقعات ہندوستان میں پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ مزید برآں، جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی حالیہ نظرثانی (ایس آئی آر) کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر عمل کا اپنا اثر ہوتا ہے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا3 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
ہندوستان6 days agoشاہ کے دورہ لداخ پر کانگریس کا نشانہ، تاریخی بدھ باقیات کا کیا ذکر














































































































