تازہ ترین
بھدرواہ میں 4روز بعد کرفیو میں نرمی

خبراردو: بھدرواہ قصبہ میں چارروزبعدنافذکرفیومیں سوموارکی صبح نرمی لائی گئی ،جس دوران لوگوں نے بازارو ں کارُخ کرکے گھریلوسامان خریدا۔
پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبہ میں سوموار کو انتظامیہ نے کرفیو میں نرمی لائی ،جس دوران لوگوں نے بازاروں کا رُخ کرکے ضروری چیزوں کی خریداری کی۔خیال رہے 50 سالہ شہری کی نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکت پر پھوٹ پڑے مظاہروں کے بعد گذشتہ جمعرات کو انتظامیہ نے صورتحال پرقابوپانے کیلئے یہاںکرفیو نافذ کیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ قصبہ بھدرواہ میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہےں اور سوموار کی صبح10بجے سے لیکرسہ پہر3بجے کرفیو میں نرمی لائی گئی ہے اور اگر حالات پرامن رہے تو اس میں مزید نرمی لائی جائیگی۔اس دوران معلوم ہواکہ کرفیومیں ڈھیل کے دوران حالات پُرامن رہنے کے بعدحکام نے نرمی کاوقت شام تک بڑھادیا۔
حکام کا کہناتھا کہ پورے قصبہ سے کرفیو مکمل طور ہٹایا گیا ہے ،تاہم امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے حکم امتناعی کے احکامات بدستور نافذ رہیں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ پہلے کرفیومیں صبح کے وقت صرف ایک گھنٹے کی ڈھیل دی گئی تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ،ڈاکٹر ساگر دتتا رے نے پہلے سوموار کی صبح10سے پہر3بجے تک کرفیو میں نرمی لانے کے احکامات صادر کئے گئے،اورصورتحال پُرامن رہنے کے بعدکرفیومیں ڈھیل کاوقت شام تک بڑھایاگیا۔اطلاعات کے مطابق قصبہ میں حالات پرامن ہیں اور کہیں سے کوئی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اُدھربھدرواہ کے تحصیلدار ذیشان طاہر نے کہا کہ علاقے میں دفعہ144کے تحت پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ بقول انکے امن و قانون کی صورتحال کو بنایا رکھا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرفیو پوری طرح ہٹانے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ حالات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی لیا جائے گا۔یاد رہے کہ نعیم شاہ نامی 50سالہ شہری کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو نامعلوم بندوق برادوں نے گولیاں چلاکر ابدی نیند سلا دیا تھا۔یہ واقعہ نالتھی بھدرواہ میں پیش آیا تھا۔عام شہری کی ہلاکت کے بعدپولیس نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ،اورابتک کل15افرادکوگرفتارکیاگیاہے ،جن میں 8ایسے مشتبہ افرادبھی شامل ہیں جن پرپولیس کویہ شک ہے کہ وہ پچاس سالہ شہری کی موت کے واقعے میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔دیگرسات افرادکوشہری ہلاکت کاواقعہ منظرعام پرآنے کے بعدقصبہ بھدرواہ میں توڑپھوڑ اورآتشزنی کے واقعات میں مبینہ طورپرشامل ہونے کی پاداش میں گرفتارکیاگیاہے ۔
اُدھرپولیس نے نعیم شاہ نامی شہری کی ہلاکت کے سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) تشکیل دی ہے جبکہ واقعہ کی نسبت ضلع مجسٹریٹ مجسٹریل نکوائری کے احکامات بھی صادر کئے۔ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات کرنے پر اتفاق
تل ابیب، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکہ میں جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جمعے کے روز ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ یہ بات اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتائی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ عالمی آزادی کا ضامن ہے اور اسرائیل دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ نے امریکہ میں جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
گفتگو کے دوران نیتن یاہو نے امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ پر صدر ٹرمپ کو مبارک باد بھی دی۔
واضح رہے کہ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی فوجی مہم میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کارروائیاں کیں۔ اس کے علاوہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر مبنی اختلافات کی خبروں کے بعد بھی یہ رابطہ سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اسرائیل کا قریب ترین اتحادی ہے، تاہم حالیہ ہفتوں میں صدر ٹرمپ نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کے بعد نیتن یاہو پر کھل کر تنقید کی ہے، کیونکہ اس جنگ سے ایران کے ساتھ امن مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ کے بعد صورتحال بدل چکی ہے، امریکہ کو تجارت کے معاملے میں موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا: باقر قالیباف
تہران، ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کو تجارت کے معاملے میں موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد حقائق بدل چکے ہیں۔ حالات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں اور جنگ کے بعد کی پیش رفت نے امریکوں کو موجودہ حقیقتیں قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ پابندیاں اٹھانے کی بنیاد بھی تیار ہو جائے گی۔ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے مشترکہ انتظام اور خطے میں امریکی شرارتوں میں کمی کے ساتھ، ٹرانزٹ تعاون کی ترقی کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرےگی: سربراہ روسی سلامتی کونسل
ماسکو، روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔
دیمتری میدودیف اعلی سطح کے روسی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کیلئے تہران میں ہے۔
تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعد پیغام میں دیمتری میدودیف نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روس بھی ایرانی قوم کے دکھ میں شریک ہے۔ سربراہ روسی سلامتی کونسل دیمتری میدودیف کاکہنا تھاکہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے دکھ نے ایرانی قوم کو متحد کردیا ہے۔ایرانی قوم امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔
دیمتری میدودیف نے کہا کہ امریکا کیخلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔ واضح رہے کہ اس دورے میں روسی وفد نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے تہران اور ماسکو کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدوں پر عمل میں تیزی پر زور دیا اور کہا کہ خاص طورپر معاشی، تجارتی، توانائی اور ٹرانزٹ سیکٹر میں کیے گئے معاہدوں پر تیزی سے عمل ہوناچاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ

































































































