جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی صلاحیتیں تسلیم ، بہادر جوانوںکی قربانیاں ناقابل فراموش:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں غیر متزلزل عزم
کہامن گھڑت بیانیہ پھیلانے میں ملوث لوگوں سے لڑنے کےلئے سمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا زیون سری نگر پولیس کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش، یادگار شہداءپر پھول چڑھائے
سری نگر: جے کے این ایس : اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پورے ملک نے جمو ں وکشمیر میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں جموں و کشمیر پولیس کی قابلیت اور غیر متزلزل عزم کو تسلیم کیا ہے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو پولیس شہداءکو 66ویں قومی پولیس یادگاری دن کے موقعہ پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے منگل کو پولیس یادگاری دن کے موقع پر سری نگر کے زیون میں پولیس کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔جے کے این ایس کے مطابق یوم پولیس یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں کی تعریف کی اور ان1614پولیس اہلکاروں کو یاد کیا جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ منوج سنہا نے کہاکہ بہادپولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو پیسے سے برابر نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے وعدہ کیا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ شہداءکے خاندانوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ میں امن برقرار رکھنے کے لیے دن رات کام کرنے کے لئے تمام پولیس اہلکاروں کی تعریف کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر پولیس متعدد محاذوں پر آپریشنز میں سب سے آگے رہی ہے۔منوج سنہا نے پولیس اہلکاروں کے غیرمعمولی عزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں کے پاس کوئی چھٹیاں نہیں، کوئی تہوار نہیں – ان کی ڈیوٹی صرف ان کا کارتویہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوام اور سیکورٹی اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف چوکس رہیں۔گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جموں و کشمیر کے لوگ دہشت گردی کےخلاف کھڑے ہوئے ہیں۔منوج سنہا نے خطے کو محفوظ بنانے کے لیے اجتماعی عزم پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے حامی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوں۔نظام انصاف میں اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستان نوآبادیاتی دور کے تعزیری فریم ورک سے ہٹ گیا ہے اور تین نئے مجرمانہ انصاف کے اقدامات متعارف کرائے ہیں، انہوں نے کہا کہ، سزا کی بجائے انصاف پر توجہ دیں۔انہوں نے غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کےلئے جدید آلات کو اپنانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں من گھڑت بیانیہ پھیلانے میں ملوث لوگوں سے لڑنے کےلئے سمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شرکاءسے جموں و کشمیر کو محفوظ بنانے کے لیے کام کرنے اور امن اور معمول کو برقرار رکھنے کے لیے جاری کوششوں میں پولیس کا ساتھ دینے کا عہد کرنے کی اپیل کی۔اس دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر کے زیون میں پولیس شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو پولیس یادگاری دن کے موقع پر سری نگر کے زیون میں پولیس کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، ڈیوٹی کے دوران ان کی اعلیٰ قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ کی جانب سے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے گئے، جہاں اعلیٰ پولیس افسران اور شہید اہلکاروں کے اہل خانہ نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
جموں و کشمیر
آکاشوانی سری نگر نے خصوصی شری امرناتھ جی یاترا 2026 نشریات کا افتتاح کیا
سری نگر، جموں و کشمیر میں آکاشوانی کے سری نگر مرکز نے جمعہ کو سالانہ شری امرناتھ یاترا کے لیے خصوصی طور پر قائم کیے گئے جدید ترین براڈکاسٹ اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔
حکام نے بتایا کہ اس خصوصی سہولت کا قیام یاترا کے پورے دورانیے میں دنیا بھر کے یاتریوں اور عقیدت مندوں کو بلا رکاوٹ اعلیٰ معیار کی ریڈیو اور ڈیجیٹل نشریاتی خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
اس خصوصی اسٹوڈیو کا باقاعدہ افتتاح آکاشوانی سری نگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انجینئرنگ) اور دفتر کے سربراہ گربندر سنگھ نے پروگرام ہیڈ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام) غلام رسول اخون، پروگرام ایگزیکٹو سریش چند مینا اور انجینئرنگ و پروگرام شعبوں کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں انجام دیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گربندر سنگھ نے شری امرناتھ جی یاترا سے متعلق خصوصی نشریات کو ایک منفرد نشریاتی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشریاتی سروس بالتال اور پہلگام، دونوں یاترا راستوں کا احاطہ کرتی ہے۔
انہوں نے اس خصوصی اسٹوڈیو کو یاترا کی نشریات کے میدان میں ایک اہم تکنیکی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاترا سے وابستہ تمام متعلقہ فریقوں کے فائدے کے لیے اعلیٰ معیار کی نشریات کو یقینی بنانے کی غرض سے جدید ترین ڈیجیٹل آڈیو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
گربندر سنگھ نے بتایا کہ خصوصی شری امرناتھ جی یاترا 2026 کی نشریات 103.7 میگا ہرٹز ایف ایم بالتال، 100.1 میگا ہرٹز ایف ایم پہلگام، ویوز اوور دی ٹاپ پلیٹ فارم، ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروسز، نیوز آن اے آئی آر کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشنز، نیز آکاشوانی آرادھنا چینل پر دستیاب ہوں گی۔
یو این آئی۔ اے ایم
جموں و کشمیر
ای او ڈبلیو نے بیرونِ ملک ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے تعلیمی مشیر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
سری نگر، جموں و کشمیر کی اقتصادی جرائم کی روک تھام سے متعلق شاخ (ای او ڈبلیو) نے بحرین میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر متعدد نوجوانوں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں سری نگر کے ایک تعلیمی مشیر کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
سال 2021 کے اس مقدمے میں سری نگر کے جامع مسجد علاقے کے عالی کدل کے رہائشی فیاض احمد زرگر کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سری نگر کی عدالت میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزامات کے تحت چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔
ای او ڈبلیو کے مطابق یہ مقدمہ ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم سری نگر کے کران نگر میں میسرز ایچ آر چوائس انٹرنیشنل ایجوکیشن کنسلٹنسی چلاتا تھا اور اس نے شکایت کنندہ کو بحرین میں ملازمت دلانے کا جھوٹا یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا۔
تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم نے اسی طریقۂ واردات سے متعدد دیگر ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کو بھی مبینہ طور پر دھوکہ دیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے متاثرین سے لاکھوں روپے وصول کیے اور انہیں ملازمت کی فراہمی کا یقین دلانے کے لیے جعلی تقرری نامے، ویزے، فضائی ٹکٹ اور دیگر فرضی دستاویزات فراہم کیے۔
متاثرین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ان کے آن لائن انٹرویو اور طبی معائنے بھی کرائے گئے اور ان سے معاہدوں پر دستخط کروائے گئے، تاہم بعد میں نہ تو انہیں کوئی ملازمت فراہم کی گئی اور نہ ہی ان سے وصول کی گئی رقم واپس کی گئی۔
کرائم برانچ نے کہا کہ تحقیقات کے دوران تمام الزامات درست پائے گئے۔ ای او ڈبلیو کے مطابق ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ملزم کو چارج شیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایف اے
جموں و کشمیر
جموں کشمیر: سخت سکیورٹی اور مذہبی جوش و خروش کے بیچ امرناتھ یاترا شروع
سری نگر، جموں کشمیر میں ہر سال ہونے والی شری امرناتھ یاترا جمعہ کو پہلگام اور بالتال، دونوں راستوں سے شروع ہوئی۔
ہزاروں یاتری پورے جوش اور سخت سکیورٹی کے درمیان مقدس گپھا کی طرف روانہ ہوئے۔
تقریباً پانچ ہزار یاتریوں کا پہلا جتھہ جمعرات کو کشمیر وادی پہنچا تھا، جسے جموں سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ ننوان آدھار شیور میں، اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر بلال بھٹ اور ایس ایس پی اننت ناگ آمود ناگپورے نے پہلگام روٹ سے جانے والے یاتریوں کو ہری جھنڈی دکھائی اور ان کی یاترا کے محفوظ اور کامیاب ہونے کی خواہش کی۔ بالتال، گاندربل میں ہلکی بوندا باندی نے وہاں کے پرسکون ماحول کو اور بھی خوشگوار بنا دیا، جبکہ عقیدت مند گپھا مندر کی طرف اپنی یاترا جاری رکھے ہوئے تھے۔
افسران نے اس سال کی یاترا کے لیے جموں کشمیر میں اب تک کی سب سے بڑی سالانہ سکیورٹی مہم شروع کی ہے۔ محفوظ یاترا یقینی بنانے کے لیے کئی سطحوں والا سکیورٹی گھیرا، دونوں راستوں پر نو فلائی زون، واچ ٹاور، سخت نگرانی اور یاتریوں کے قافلے کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ جیسے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے سبھی رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز (جیسے پونی رائڈرز) کو چھیڑ چھاڑ سے پاک کیو آر کوڈ والے شناختی کارڈ جاری کیے ہیں، تاکہ ان کے شناختی کارڈ کی فوراً جانچ ہو سکے اور عسکریت پسندوں کو سپورٹ اسٹاف بن کر گھسنے سے روکا جا سکے۔
اس کے علاوہ، یاتریوں، گاڑیوں اور سروس دینے والوں کے لیے آر ایف آئی ڈی ٹیگ جاری کیے گئے ہیں تاکہ ان کی رئیل ٹائم ٹریکنگ کی جا سکے۔ ساتھ ہی، سی سی ٹی وی کیمروں کا ایک بڑا نیٹ ورک دونوں یاترا راستوں پر آمد و رفت پر نظر رکھ رہا ہے۔ افسران نے کہا کہ یاترا کو خوش اسلوبی اور محفوظ طریقے سے مکمل کرانے کے لیے سبھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاتریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی اہلکاروں اور یاترا افسران کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، صرف مجاز قافلوں میں ہی سفر کریں، جائز شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، بغیر تصدیق والی معلومات یا افواہیں نہ پھیلائیں، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی، لاوارث چیز یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوراً قریبی پولیس اہلکاروں کو دیں یا ہنگامی ہیلپ لائن کے ذریعے مطلع کریں۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر6 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ


































































































