جموں و کشمیر
سالانہ امتحانات کے بعد ہی نئے داخلوں کا عمل شروع ہوگا: ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر

سری نگر،19 نومبر (یو این آئی) ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے اسکولوں میں سالانہ امتحانات کے اختتام کے بعد ہی نئے داخلوں کا عمل شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک داخلہ فیس کا تعلق ہے وہی فیس وصول کی جائے گی جس کو فیس فیگزیشن کمیٹی مقرر کرے گی۔
موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’فی الوقت اسکولوں میں نئے داخلے نہیں ہوں گے یہ داخلے مارچ میں امتحانات کے اختتام کے بعد ہی ہوں گے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمے کی طرف سے نئے داخلوں کے سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں جو امتحانات کے بعد ہی ہوں گے۔
مسٹر حسین نے کہا کہ جہاں تک داخلہ فیس کا تعلق ہے تو جو فیس فیگزیشن کمیٹی فیس مقرر کرے گی وہی وصول کیا جائے گا۔
انہوں نے سرما کے مہینوں کے فیس کے بارے میں کہا کہ والدین کو بچوں کا ٹیوشن فیس ادا کرنا ہے انہیں کوئی دورسرا جیسے ٹرانسپورٹ فیس ادا نہیں کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ نے اسکولوں کو 15 سے مرحلہ وار طریقے سے ہیٹنگ بند وبست فراہم کرنا شروع کیا ہے۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں امسال اول سے بارہویں جماعت کے امتحانات مارچ سیشن میں منعقد ہوں گے جو پہلے نومبر دسمبر سیشن میں منعقد کوا کرتے تھے۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں پلاسٹک پر مکمل پابندی کا مطالبہ
سرینگر، جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ماحولیاتی کمیٹی نے جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی پلاسٹک آلودگی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے سنگل یوز پلاسٹک سمیت تمام پلاسٹک مصنوعات کے استعمال پر سخت پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ پلاسٹک کا بے دریغ استعمال ماحولیات، آبی ذخائر، عوامی صحت اور ماحولیاتی توازن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے عمر عبداللہ سے اپیل کی کہ ماحولیاتی تحفظ، عوامی صحت اور پائیدار ترقی کے مفاد میں پورے جموں و کشمیر میں پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے۔
کمیٹی نے جے کے کے پی سی سی کو ہدایت دی کہ سیاحتی مقامات، مذہبی زیارت گاہوں اور حساس ماحولیاتی علاقوں میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر زور دیا کہ (ایس ایم سی ) اور (ج ایم سی) سمیت تمام متعلقہ ادارے مل کر جموں و کشمیر کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔
کمیٹی نے سرکاری دفاتر، اجلاسوں اور عوامی تقریبات میں بھی پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے کی سفارش کی۔
اس دوران مختلف شہری بلدیاتی اداروں کے صفائی کارکنوں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے انہیں شہری خدمات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ احتجاجی ملازمین سے فوری مذاکرات کر کے ان کے مطالبات ہمدردی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
یواین آئی۔م ا ع
جموں و کشمیر
جموں ریلوے اسٹیشن پر گرمیوں کی تعطیلات میں مسافروں کی حفاظت اور سلامتی کو ترجیح
جموں، جموں و کشمیر میں گرمیوں کی تعطیلات اور مقدس امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر مسافروں کی حفاظت اور سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے جموں توی ریلوے اسٹیشن پر خصوصی سکیورٹی اور سخت تلاشی مہم چلائی گئی۔
اس مہم میں گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی)، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور کمرشیل محکمہ کے ٹکٹ چیکنگ عملے نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
جموں ریلوے ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشیل منیجر (ایس ڈی سی ایم) اُچت سنگھل نے جمعرات کو کہا کہ جموں توی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ان کی حفاظت اور سلامتی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
جموں کے ایس ڈی سی ایم مسٹر سنگھل نے کہا، “موسم گرما کی تعطیلات اور یاترا کے موسم کے دوران، جموں اسٹیشن پر مسافروں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسے حالات میں مسافروں کی سہولت کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ جی آرپی، آرپی ایف اور ٹکٹ چیک کرنے والے اہلکاروں کی یہ مشترکہ مہم اس سمت میں ایک قدم ہے۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر سیاح اور تیرتھ یاتری محفوظ طریقے سے اور بغیر کسی پریشانی کے سفر کرسکے۔ ہم مسافروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صرف درست ٹکٹ کے ساتھ سفر کریں اور اسٹیشن پر دستیاب سہولیات کا صحیح استعمال کریں۔” انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن اس سفری مدت کے دوران مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
پٹن بارہمولہ میں ثقافتی میلہ ہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے
سرینگر، پٹن، بارہمولہ میں جمعرات کو “شامِ شفقت” کے عنوان سے ایک رنگا رنگ ثقافتی میلہ منعقد کیا گیا، جس میں ہندوستان کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کا جشن منایا گیا۔
سرکاری بیان کے مطابق اس میلے کا مشترکہ طور پر نارتھ زون کلچرل سینٹر، وزارتِ ثقافت، حکومتِ ہند، اور ہندوستانی فوج نے انعقاد کیا۔ اس موقع پر پنجاب، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر، منی پور اور اڈیشہ کے معروف فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا اور ہندوستان کی لوک روایات کی گہرائی اور تنوع کو اجاگر کیا۔
پورے دن جاری رہنے والے اس پروگرام میں لوک رقص، روایتی موسیقی اور ملک کے مختلف علاقوں کی ثقافتی جھلکیاں پیش کی گئیں۔ ہر پرفارمنس نے اپنے علاقے کی منفرد ثقافتی شناخت کو نمایاں کیا، جبکہ مجموعی طور پر “اتحاد میں تنوع” کے ہندوستانی تصور کی عکاسی کی۔
فنکاروں کی پُرجوش پیشکشوں نے جشن کا سماں باندھ دیا اور حاضرین میں حب الوطنی اور قومی فخر کے جذبات کو فروغ دیا۔
منتظمین کے مطابق اس میلے کا مقصد ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ، فروغ اور مقبول بنانا تھا، ساتھ ہی شمالی کشمیر کے نوجوانوں اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط کرنا بھی اس کا اہم ہدف تھا۔
اس تقریب میں شمالی کشمیر کے طلبہ اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حاضرین نے بھرپور تالیوں کے ذریعے اس اقدام اور اس کے ثقافتی یکجہتی اور قومی اتحاد کے پیغام کو سراہا۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان5 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا5 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر5 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا7 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا5 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ



































































































