تازہ ترین
سوپور حملے میں 2لشکر طیبہ جنگجوملوث،مسجد میں چھپے تھے

جوابی کارروائی میں گولی نہیں چلائی،الزامات بے بنیاد
امسال 67نوجوان جنگجوؤں کی صف میں شامل ہوئے،24مار گئے،12گرفتار:آئی جی پی
خبراردو:-
سرینگر:شمالی قصبہ سوپور کے ماڈل ٹاؤن میں بدھ کی صبح سی آر پی ایف پر ہوئے حملے کیلئے لشکر طیبہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون نے کہا کہ ملی ٹنٹوں نے حملے کیلئے مسجد میں پناہ لی تھی اور اُنکی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ عام شہری کی ہلاکت فورسز فائرنگ سے نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق شہری کے لواحقین کے الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ تین سالہ معصوم کو فورسز نے ہی بچالیا۔
ان کا کہناتھا کہ امسال 67مقامی نوجوان جنگجوؤں کی صف میں شامل ہوئے جن میں 24مارے گئے،12گرفتار کئے گئے اور باقی ابھی بھی سرگرم ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف
پولیس،وجے کمار نے کہا کہ سوپور حملے میں لشکر طیبہ کے جنگجو ملوث ہیں،جنکی نشاندہی کی گئی ہے۔ا
نہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر حملہ کرنے کیلئے عسکریت پسندوں نے مسجد میں پناہ لی تھی۔ان کا کہناتھا کہ حملے میں سی آر پی ایف اہلکار اور عام شہری جاں بحق ہوئے جبکہ کمسن بچے کو بچالیا گیا۔انہو ں نے عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے جواب میں فورسز نے ایک بھی گولی نہیں چلائے۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے فورسز پر30گولیاں چلائیں کیونکہ مسجد کے احاطے سے2میگزین برآمد کئے گئے جن میں ایک میں پوری گولیاں تھیں جبکہ ایک میں 30گولیاں تھیں۔
ان کا کہناتھا کہ حملے میں جہاں فورسز کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا وہیں عام شہری کو بھی گولی لگی اور بعد ازاں زندگی کی جنگ ہار گیا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سوپور حملے کی کارروائی لشکر طیبہ کے2جنگجوؤں نے انجام دی جنکی نشاندہی غیر مقامی عثمان بھائی اور مقامی ملی ٹنٹ عادل کے بطور ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے دورن3سالہ معصوم بچے کو بچالیا گیا،جو اپنے نانا کیساتھ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ جہاں کہیں بھی لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے،وہیں پر ملی ٹنٹ حملے کرتے ہیں تاکہ امن وقانون کی صورتحال میں رخنہ ڈالا جاسکے۔آئی جی پی نے
کہا ’ہم نے جان بوجھ کر واقعہ کے بعد انٹر نیٹ سروس بند نہیں کی،کیونکہ ہم دیکھنا چاہتے تھے لوگوں کا کیا ردِ عمل رہتا ہے‘۔
https://www.facebook.com/Khabarurdu/videos/304015423979988/?t=178
انہوں نے کہا ’جاں بحق شہری کے بیٹے اور بیٹی کے جو ویڈ یو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی وہ سراسر بے بنیاد ہیں‘۔ان کا کہناتھا ’انہوں نے ملی ٹنٹوں کے خطرے کے پیش نظر فورسز پر الزامات عائد کئے،میں اُن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ واقعہ کے وقت جائے واردات پر موجود تھے؟‘۔آئی جی نے کہا’کیا آپ نے گولی چلانے والے کو خود دیکھا؟،انہوں نے جو الزامات فورسز پر لگائے وہ سراسر غلط ہیں‘۔ان کا کہناتھا’اگر کوئی عینی شاہد وہاں موجود تھا،تو وہ آگے آئے،ہم اسی طرح کارروائی کریں گے‘۔
ان کا کہناتھا ’فورسز نے جوابی کارروائی میں فائرنگ نہیں کی حملہ آؤروں کو ڈھونڈنکالنے کے لئے علاقے میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی‘۔جب آئی جی سے پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر کیسے وائرل ہوئیں؟تو انہوں نے جواب میں کہا ’آپریشن والے علاقے میں موبائیل فون کیساتھ جانا غلط ہے،میں یہ یقینی بناؤں گا جب پولیس ٹیم کوئی آپریشن انجام دے گی وہ اپنے ساتھ مو بائیل ساتھ نہ لیجائیں،یہ اُنکی جان کیلئے خطرہ ہے‘۔ان کا کہناتھا کہ سال 2018میں ڈیوٹی کے دوران فون استعمال کرنے کی وجہ سے کئی اہلکار مار ے گئے۔
ان کا کہناتھا کہ سال2019میں جون کے آخر تک129مقامی نوجوان جنگجوئیت کے راستے پر چلے گئے اور امسال اس مدت کے دوران 67نوجوان جنگجوئیت کی راہ پر نکلے جن میں سے24مار ے گئے اور12کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر اب بھی سر گرم ہیں۔ان کا کہناتھا کہ یکم جنوری سے جون کے آخر تک 118جنگجو مارے گئے جن میں 107مقامی اور11غیر مقامی ہیں۔انہوں نے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ 57کا تعلق حزب المجاہدین،22کا تعلق لشکرطیبہ،7کا تعلق آئی ایس جے کے،7کا تعلق اے جی ایچ اور ایک کا تعلق البدر عسکری تنظیم سے ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا مین اسٹریم دھارے میں لانے کیلئے اپنا رول ادا کریں۔
دنیا
ایران نے بحری جہازوں پر قبضہ کرکے آبنائے ہرمز کا مالک ہونے کے دعوے پر مہر لگا دی
تہران، ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے جہاں حالیہ دنوں میں جہازوں کی پکڑ دھکڑ اور حملوں نے صورتِ حال کو مزید سنگین کر دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ایران نے 22 اپریل کو 2 غیر ملکی کنٹینر جہازوں کو قبضے میں لے لیا تھا جبکہ ایک اور جہاز پر فائرنگ کی گئی تھی، اس سے قبل امریکہ نے بھی ایک ایرانی جہاز کو روک کر قبضے میں لیا تھا جسے ایران نے ’سمندری قزاقی‘ قرار دیا تھا۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب عملی طور پر دونوں ممالک کے کنٹرول میں آچکی ہے مگر ایران اس پر مؤثر انداز میں قابض ہے، ایران نے مارچ کے آغاز میں اس گزرگاہ پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف اس کی اجازت سے ہی آبنائے ہرمز سے جہاز گزر سکتے ہیں۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس کی پہلی رقم وصول کرلی گئی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ایران نے صرف ’دشمن ممالک‘ کے جہازوں پر پابندی لگائی تھی تاہم امریکہ کی جانب سے 13 اپریل کو ایرانی بندرگاہوں کے خلاف بحری ناکہ بندی کے بعد ایران نے تمام غیر ملکی جہازوں پر سختی بڑھا دی ہے۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اب تک 31 ایرانی یا ایران سے منسلک جہازوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا ہے جبکہ دوسری جانب ایران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک اس کی تیل برآمدات پر پابندیاں ختم نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز میں آزادانہ نقل و حرکت ممکن نہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں شائع کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ صورتِ حال ’جوابی کارروائی‘ کا سلسلہ بن چکی ہے جس میں ہر قدم مزید تصادم کا خطرہ بڑھا رہا ہے، کسی بھی وقت یہ کشیدگی بڑے بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ تنازع کے باوجود ایران کی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 1 ماہ میں اسے تقریباً 4.97 ارب ڈالرز آمدن حاصل ہوئی ہے جو جنگ سے پہلے کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال ایک ’خطرناک کھیل‘ کی مانند ہے جہاں دونوں فریق پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور یہی طرزِ عمل عالمی امن اور معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
سوپور میں طلبہ احتجاج کے پرتشدد ہونے پر پولیس نے چھ افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت کارروائی کی
سری نگر، جموں و کشمیر کے سوپور سب ضلع میں حالیہ طلبہ احتجاج کے دوران مبینہ طور پر امن و امان میں خلل ڈالنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے جمعہ کو چھ افراد کے خلاف سخت پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا۔
پی ایس اے کے تحت بعض معاملات میں بغیر باضابطہ الزام یا مقدمہ کے دو سال تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق جن افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت کارروائی کی گئی ان میں سیلو کے عمر اکبر حاجم، شالپورہ کے سلمان احمد شالا، پنزی پورہ ترزو کے الطاف احمد شیخ، نصیر آباد کے مبشر احمد گلکار، آرام پورہ کے مزمل مشتاق چنگا اور چنکی پورہ کے مجید فردوس ڈار شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو جموں خطے کی ضلع جیل بھدرواہ میں رکھا گیا ہے۔
ان افراد کو بارہمولہ کے ضلع مجسٹریٹ سے باضابطہ حراستی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد حالیہ طلبہ احتجاج کے دوران بدامنی پھیلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور امن خراب کرنے کی کوششوں میں سرگرم تھے۔ پولیس کے مطابق “ان کی سرگرمیاں عوامی نظم و نسق اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تھیں”۔ مزید یہ کہ اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف بھی اسی طرح کی قانونی کارروائی، بشمول پی ایس اے کے تحت حراست، عمل میں لائی جا رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے سوپور میں ایک خاتون طالبہ کی جانب سے ایک سینئر لیکچرر پر ہراسانی کے الزامات کے بعد شدید طلبہ احتجاج ہوا تھا۔ جموں و کشمیر حکومت نے اس سینئر لیکچرر کو معطل کر دیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث کئی افراد کو گرفتار بھی کیا۔
سوپور پولیس نے واضح کیا کہ ضلع میں امن و استحکام کو متاثر کرنے والی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ پولیس نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ حساس حالات کا فائدہ اٹھانے یا عوامی نظم و نسق میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش پر فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عوام، خاص طور پر نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہیں اور شرپسند عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ والدین اور سماجی رہنماؤں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نوجوانوں کی رہنمائی کریں اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
نشہ مکت مہم: 12 دنوں میں کئی منشیات اسمگلر گرفتار، کروڑوں مالیت کی منشیات ضبط: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ “نشہ مکت ابھیان” کے تحت نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور صرف 12 دنوں میں کئی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی ہیں۔
ریاسی ضلع میں “ڈرگ فری جموں و کشمیر مہم” کا آغاز کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کے استعمال کے خلاف اجتماعی سماجی ردعمل کی اپیل کی اور خبردار کیا کہ یہ لعنت معاشرے کی بنیادوں کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے۔
انہوں نے کمیونٹیز، اداروں اور افراد سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خلاف اس جنگ میں متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 دنوں سے پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منشیات کے خلاف ایک اجتماعی تحریک ابھری ہے اور لوگ اس خطے کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 11 سے 22 اپریل کے درمیان جموں ڈویژن میں بڑی تعداد میں مقدمات درج کیے گئے اور کئی منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی، جبکہ تقریباً 1 کروڑ روپے کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں بھی ضبط کی گئیں۔
کارروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلروں کی جائیدادیں مسمار کی گئی ہیں، 187 ڈرائیونگ لائسنس اور چار گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ 48 منشیات فروشوں کے خلاف مالی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
کیمسٹ دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور 15 لائسنس منسوخ کیے گئے۔ منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز میں بھیجا گیا اور انہیں مشاورت فراہم کی گئی۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند









































































































