پاکستان
سید صلاح الدین نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو دی مبارکباد

خبراردو :
متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو عوام کی بھاری اکثریت حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
موصولہ بیان کے مطابق ان باتوں کا اظہار متحدہ جہاد کو نسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کے فوراً بعد اپنی تقریر میں جس طرح مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا، وہ قابل تحسین ہے۔
سید صلاح الدین نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، بستیاں خاکستر کی جارہی ہیں، معصوم بچے اور بچیاں قتل کی جا رہی ہیں، لیکن دنیا خاموش تماشائی کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے متوقع وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کے بین الاقوامی وعدوں کی حمایت کی مہم عالمی سطح پر تیز کی جائے اور مسئلہ کشمیر کا آبرو مندانہ حل، حق خودارادیت کی بنیاد پر نکالنے کے لئے سیاسی اور سفارتی دباؤ بڑھایا جائے۔ جہاد کونسل کے چیئرمین نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت سیاسی اور سفارتی محاذ پر ٹھوس حکمت عملی اختیار کرکے اس مسئلے کے آبرومندانہ حل کے لئے اقدامات کرے گی۔KNS
پاکستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل
اسلام آباد، پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت آج دوبارہ ہوگی۔
ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بریک تھرو کا امکان ہے، الجزیرہ ٹی وی کے مطابق پاکستانی وفد ایران حکام سے ایٹمی پروگرام پر بات کر رہا ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران میں موجود ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب اور فیلڈ مارشل تہران میں موجود ہیں، پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں گزشتہ رات تہران پہنچا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایئرپورٹ پر گرم جوش استقبال کیا، اعلیٰ سطح پاکستانی وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فیلڈ مارشل کا دورہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ فریقین کو پھر مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور بھی اسلام آباد میں متوقع ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کہتے ہیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہنے پر خوشی ہوئی، پاکستان کی شان دار میزبانی گہرے اور عظیم دو طرفہ تعلقات کی عکاسی ہے، خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے ہمارا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستانی وفد کا دورہ ’اسلام آباد مذاکرات‘ کا تسلسل ہے، پاکستان تنہا ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے بعد سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایران اور امریکا میں پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے، اب مذاکرات مکمل جنگ بندی کے لیےہوں گے۔ انھوں نے کہا مذاکرات میں ایران سے پابندیاں ہٹانے پر بھی بات ہوگی، یورنیم افزودگی کی سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے میں دل چسپی نہیں رکھتا، ایران آبنائے ہرمز کا پاسبان اور نگہبان ہے، خطے میں کسی بھی قسم کی مداخلت قبول نہیں، جنگ کے بعد پڑوسی ملکوں کی مدد سے آبنائے ہرمز کی سلامتی یقینی بنائیں گے اور ایران لبنان کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے، مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، پاکستانی مذاکرات میں غیر معمولی ثالث ثابت ہوئے، صدر ٹرمپ مذاکرات میں پاکستان کا کردار جاری دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہم جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ! سعودی عرب کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان
اسلام آباد ،سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ میں توسیع کا اعلان کردیا، یہ رقم آئندہ ہفتے تک پاکستان کو منتقل ہونے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا بریفنگ کے دوران ملک کے لیے ایک بڑی معاشی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ برادر ملک سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم آئندہ ہفتے تک پاکستان کو منتقل ہونے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مالی مدد کے حوالے سے اہم تفصیلات بتاتے ہوئے کہا 3 ارب ڈالر کے نئے ڈپازٹس پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں بھی توسیع کا اعلان کیا ہے، اب یہ رقم سالانہ رول اوور کے بجائے طویل مدت تک پاکستان کے پاس رہے گی۔
وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان سے ہونے والی ملاقات کو انتہائی سود مند قرار دیتے ہوئے کڑے وقت میں سعودی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی سمت کے حوالے سے واضح کیا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو 18 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس اگلے ہفتہ پاکستان کومل جائیں گے، بانڈز کی صورت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو کی جانے والی تمام ادائیگیاں وقت پر کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور ملکی کردار کو اب عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے اس اہم سفارتی اور معاشی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے تعاون کو بھی سراہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے پر
اسلام آباد، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، امریکہ۔ایران مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا چار روزہ سفارتی دورہ کریں گے۔
پاکستان وزارتِ خارجہ نے آج بروز بدھ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “وزیراعظم محمد شہباز شریف 15 سے 18 اپریل کی تاریخوں میں سعودی عرب، قطر اور جمہوریہ ترکیہ کے سرکاری دورے کریں گے”۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے دورے “دو طرفہ تعلقات کے تناظر” میں ہوں گے جبکہ ترکیہ میں وزیراعظم شہباز شریف ‘انطالیہ ڈپلومیسی فورم’ میں شرکت کریں گے اور صدر رجب طیب اردوعان سمیت دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ دوروں میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔
واشنگٹن اور تہران نےکئی دہائیوں کے بعد گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں پہلے رُو بہ رُو مذاکرات کئے ہیں۔ یہ ملاقات امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے شروع ہونے والی چھ ہفتوں سے زیادہ طویل جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصّہ ہے۔ ایران کے جوابی حملوں نے سعودی عرب اور قطر سمیت خلیج میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خطے سے توانائی کی برآمدات میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔ اگرچہ ‘اسلام آباد مذاکرات’ کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے تھے تاہم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا ہے کہ مذاکرات اسی ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
امریکہ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کے احکامات کے باوجود فریقین کے درمیان نازک جنگ بندی اگلے ہفتے تک برقرار رہے گی۔ پاکستان وزارتِ خزانہ نے بدھ کے روز جاری کردہ اعلان میں دورہ سعودی عرب کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ ریاض، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اس امداد کا اعلان پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو اربوں ڈالر قرضہ واپس کرنے کے اعلان سے چند دن بعد کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب میں موجود 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی مدت میں بھی غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا3 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا3 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی









































































































