دنیا
غزہ جنگ بندی : اسرائیل اور حماس نے امن معاہدے پر دستخط کردیے: ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ جنگ بندی کیلیے امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اسرائیلی افواج طے شدہ حد تک غزہ سے انخلا کریں گی۔ اسرائیل اور حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری کے بعد تمام یرغمالیوں کو جلد رہا کر دیا جائیگا۔ امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اپنے فوجی متفقہ حد تک واپس بلائے گا، یہ دیرپا اور پائیدار امن کی طرف پہلا قدم ہے۔ تمام فریقوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ آج کا دن اسرائیل، عرب و مسلم دنیا، ہمسایہ ممالک اور امریکہ کیلئے عظیم دن ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں قطر، مصر اور ترکی کے ثالثوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مصری صدر جنرل سیسی نے صدر ٹرمپ کو مصر آنے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ صدر ٹرمپ حماس اسرائیل معاہدہ پر دستخط کے موقع پر خود موجود رہیں۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ مصر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات میں یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جاچکا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے صرف ایران کی مقرر کردہ بحری گزرگاہیں ہی قابلِ قبول ہیں: آئی آر جی سی
تہران، ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کی بحریہ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کے لیے صرف وہی بحری راستے قابلِ قبول ہیں جو ایران کی جانب سے مقرر کیے گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی نے دیگر حکام کی جانب سے متعارف کرائے گئے متبادل راستوں کے استعمال کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔ آئی آر جی سی نے سرکاری میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ چند گھنٹے قبل بعض حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کو پیشگی اطلاع یا مشاورت کے بغیر آبنائے ہرمز سے جہازوں کی گزرگاہ کے لیے ایک نیا راستہ متعارف کرایا، جو ناقابلِ قبول اور انتہائی خطرناک ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ فریقوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے صرف وہی راستے مجاز ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران نے مقرر کیے ہیں، ان راستوں سے ہٹ کر جہاز رانی ناصرف انتہائی خطرناک ہے بلکہ ممنوع بھی ہے۔ آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ ہم تمام بحری جہازوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ مقررہ بحری راہداریوں سے باہر کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے سختی سے گریز کریں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے سینیٹ کے دورے سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم واضح برتری کے ساتھ جیت رہے ہیں، مذاکرات میں ایران کے ساتھ معاملات بہت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ بڑی تعداد میں کمیونسٹوں کو لانا چاہتے ہیں، جن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے وہ کمیونسٹ ہیں، امریکہ میں کمیونزم کو جگہ نہیں دی جائے گی۔
بعدازاں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران بہت بہترین جا رہا ہے، وہ ہر اس چیز پر راضی ہے جو میں چاہتا ہوں، جو ہمیں چاہیے وہ ایران کو کرنا ہوگا ورنہ ہم واپس جائیں گے اور جو چاہیں گے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں تاریخ کی سب سے زیادہ فیکٹریاں بن رہی ہے، ملک میں جتنی فیکٹریاں ہوں گی اتنی زیادہ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمتیں بھی نیچے جا رہی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 167 ،ایک ہزار سے زائد زخمی
کراکس، زلزلے سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وینزویلا میں پے در پے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی اور ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈ ریگز نے زلزلے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، زلزلے سے کراکس کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، زلزلے میں اب تک 167افراد کی ہلاکت اور 970 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال کے اعلان کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی اور 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
امریکی جیولیوجیکل سروے نے وینزویلا میں زلزلے کے باعث دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان اموات اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں، بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، امریکی اداروں کو فوری مدد کی ہدایت کردی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
تازہ ترین3 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا7 days agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا6 days agoتل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی: ایران
دنیا3 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں







































































































