ہندوستان
غزہ میں انسانیت کا قتل عام، الاقصیٰ کو خطرہ لاحق : فلسطینی سفیر عبد اللہ ابوشاویش

اقوامِ متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی دکھاوا، فلسطینی عوام اپنی ہی سرزمین پر اجنبی بنا دیے گئے
نئی دہلی، فلسطین میں جاری انسانی المیے اور غزہ میں مسلسل بمباری کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان میں متعین فلسطینی سفیر عبد اللہ ابوشاویش نے کہا ہے کہ “یہ کوئی جنگ نہیں، بلکہ ایک منظم قتلِ عام ہے۔”
سفیر عبد اللہ ابوشاویش انڈین مسلمز فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے زیراہتمام ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی ہی زمین پر اجنبی بنا دیے گئے ہیں۔ “ہماری زمین پر قبضہ کر کے ہمیں ہی غیر اور گھسپیٹھیا کہا جا رہا ہے — یہ انسانیت کی توہین اور انصاف کا مذاق ہے۔”
انہوں نے اقوامِ متحدہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح کہا کہ اگر اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی تو عالمی امن اور انسانی حقوق کے تمام دعوے محض دکھاوا ثابت ہوں گے۔ “درجنوں قراردادوں کے باوجود اگر فلسطینی عوام کو انصاف نہیں ملتا تو یہ ادارہ اپنی اخلاقی حیثیت کھو چکا ہے۔”
اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ اور آئی ایم سی آر کے چیئرمین محمد ادیب، سابق چیف جسٹس اقبال احمد انصاری، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فضیل ایوبی، ممتاز گاندھین پروفیسر وی۔ کے۔ ترپاٹھی، سماجی رہنما اور آل انڈیا پیس مشن کے صدر ڈاکٹر دیا سنگھ، فریڈم پریس کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر انظر الباری، آل انڈیا تعلیمی ایجوکیشن کے قومی سکریٹری محمد الیاس سیفی اور معروف صنعتکار زین العابدین بھی موجود رہے ۔
فلسطینی سفیر نے کہا کہ مسجدِ اقصیٰ کو لاحق خطرہ صرف فلسطین یا کسی ایک قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے وقار اور تشخص کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نہ صرف انسانی حقوق بلکہ عالمی ضمیر کے لیے بھی ایک کھلا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ بینک، غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں جاری مظالم کو دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ یہ تنازع صرف زمین کا نہیں بلکہ انسانیت اور بنیادی انسانی قدروں کا مسئلہ بن چکا ہے۔
تمام اہم شخصیات نے عالمی برادری، بالخصوص مسلم ممالک، سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے، فوری سیز فائر، انسانی امداد کی بحالی، اور فلسطینی عوام کو انصاف دلانے کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کریں۔
اجلاس کے آخر میں شرکاء نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی جس میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی، انسانی حقوق کے احترام، اور اقوامِ متحدہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی پیر سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرقی امور) رودریندر ٹنڈن نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر مودی 6 سے 11 جولائی تک ان تینوں ممالک کے دورے پر رہیں گے۔ وہ 6 سے 8 جولائی تک انڈونیشیا، 8 سے 10 جولائی تک آسٹریلیا اور 10 سے 11 جولائی تک نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں وزیر اعظم کی اہم مصروفیات دارالحکومت جکارتہ میں ہوں گی۔ بعد ازاں وہ ثقافتی دارالحکومت یوگیاکارتا بھی جائیں گے اور پرمبانن مندر کا بھی دورہ کریں گے۔
مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ گزشتہ سال انڈونیشیا کے صدر کے دورۂ ہند کے بعد ہونے والے اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ملاکا میں استحکام اور سلامتی کے حوالے سے انڈونیشیا کا اہم کردار ہے۔
مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مسٹر مودی آسٹریلیا جائیں گے، جہاں وہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ تیسرے ہند-آسٹریلیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنما اہم معدنیات، سائبر سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
مسٹر مودی میلبورن میں ایک کھیلوں کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے میں وزیر اعظم نیوزی لینڈ جائیں گے، جہاں وہ اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ گزشتہ چالیس برس سے زیادہ عرصے میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورۂ نیوزی لینڈ ہوگا۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 1986 میں نیوزی لینڈ گئے تھے۔
پریس کانفرنس میں موجود حکام نے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران ہندوستانی طلبہ کے ویزوں اور مختلف تعلیمی کورسز کی بڑھتی ہوئی فیسوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم تینوں ممالک میں مقیم ہندوستانی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کریں گے، ان سے خطاب کریں گے اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کو ہندوستان کا کرارا جواب، دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی
نئی دہلی، ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کے تعلق سے پاکستان کی حالیہ بیان بازی پر اسے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو باقاعدہ میڈیا بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہندوستان کی طرف سے یہ معاہدہ معطل ہے اور پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت پر روک لگانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ یہ معاہدہ تب تک معطل رہے گا جب تک کہ پاکستان معتبر اور مکمل طور پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کرنا بند نہیں کر دیتا۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پاکستان میں سندھ طاس معاہدے پر منعقدہ سیمینار میں پاکستان کے کئی اہم رہنماؤں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان کا پانی روکا جاتا ہے تو وہ اس کے لیے جنگ سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پاکستان نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ہندوستان ندیوں کے پانی پر کنٹرول کر رہا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے سخت فیصلہ کرتے ہوئے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سال بھر پروگرام منعقد کریں گے ہندوستان اور جاپان
نئی دہلی، ہندوستان اور جاپان اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر ‘انڈیا-جاپان ایئر آف شیئرڈ ہورائزنز’ منائیں گے۔
وزارت خارجہ نے جمعرات کو بتایا کہ دونوں ممالک نے اسٹریٹجک، ثقافتی، اقتصادی، سائنسی اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے سال بھر مختلف پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان پروگراموں میں انڈیا-جاپان ویک (28 اپریل 2027 سے)، نوجوانوں پر مبنی ثقافتی تبادلہ، منگا-اینیمی-گیمنگ شراکت داری، پالیسی مذاکرات (شیئرڈ فیوچر-75)، آرٹ اینڈ کلچر پروگرام، بدھ مت یاترا پہل، کھیلوں میں تعاون، تجارت اور علاقائی شراکت داری نیز لوپیکس قمری مشن سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کو فروغ دینے والے اقدامات شامل ہیں۔
دونوں ممالک نے کہا ہے کہ یہ تقریبات دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر ہوں گی اور ان میں نوجوانوں کی سرگرم شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
جموں و کشمیر6 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا7 days agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی


































































































