دنیا
نائیجیریا میں کے کیتھولک اسکول سے 200 سے زائد طلبہ اغوا

ابوجا، نائیجیریا میں مسلح افراد نے کیتھولک اسکول سے 200 سے زائد طلبہ کو اغوا کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجریا میں بڑے پیمانے پر بچوں کے اغوا کا واقعہ جمعہ کو پیش آیا جہاں شمال مغرب میں واقع ایک کیتھولک اسکول سے مسلح افراد نے 227 طلبہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق کیتھولک اسکول سے طلبہ کی بڑی تعداد کے اغوا کیے جانے کی کرسچن ایسوسی ایشن آف نائیجیریا نے بھی تصدیق کی ہے۔
گزشتہ روز طلبہ کے اغوا کا واقعہ 2024 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے، اس سے قبل 2024 میں کدانا ریاست میں 200 کے قریب طلبہ کو مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے تھے۔
کرسچن ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق انہوں نے واقعے کے بعد اس اسکول کا دورہ کیا ہے، اس واقعے کے وقت کچھ طلبہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم طلبہ کی بڑی تعداد کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔
کرسچن ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے ریکارڈ میں 215 طلبہ اور 12 اساتذہ کو اغوا کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس اور مقامی انتظامیہ نے سینٹ میری اسکول سے طلبہ اور اساتذہ کو اغوا کرنے کے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
واشنگٹن، امریکہ کے سابق وزیرِ خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں امریکہ کے 3 صدور نیتن یاہو کے ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیرِ خارجہ جان کیری کا مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکہ کے 3 صدور ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر جارج بش، بارک اوباما اور جو بائیڈن اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔ یہ تینوں سابق امریکی صدور ایران کے ساتھ جنگ کرنے پر راضی نہیں ہوئے تھے اور معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے تھے۔
جان کیری نے استدلال کیا کہ ویتنام اور عراق دونوں جنگوں میں ایک مشترکہ سبق ہے کہ امریکی عوام کو دھوکا نہ دیا جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی بحریہ کے سکرٹری کا استعفیٰ: محکمہ جنگ
ماسکو، امریکی محکمہ جنگ (وار ڈیپارٹمنٹ) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے سکرٹری جان فیلن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
محکمے کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا: “سکریٹری آف دی نیوی جان سی فیلن فوری طور پر انتظامیہ سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔” بیان میں مزید بتایا گیا کہ انڈر سکریٹری ہنگ کاؤ بحریہ کے قائم مقام سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
نیوز پورٹل ‘ایکسیس کے مطابق فیلن کی رخصتی بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ فیلن کے سیکرٹری آف وار پیٹ ہیگستھ کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں تھے، حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے بتائے جاتے ہیں۔
منگل کے روز ہی فیلن نے صحافیوں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے بحریہ کے مستقبل اور ‘گولڈن فلیٹ’ جیسے بڑے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
یو این آئی۔ اسپوتنک۔ ایم جے
دنیا
شرقِ اوسط ’نازک موڑ‘ پر کھڑا ہے: ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے بعد چین کا انتباہ
بیجنگ، چین نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کے لیے مزید وقت دینے کی غرض سے جنگ بندی میں جو توسیع کی ہے، اس کے بعد شرقِ اوسط کی صورتِ حال ایک ’نازک موڑ‘ پر ہے۔
ٹرمپ نے منگل کے روز تہران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی تاہم کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا، “موجودہ علاقائی صورتِ حال جنگ اور امن کے درمیان منتقلی کے ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے؛ اہم ترین ترجیح دشمنی کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔” گو نے جنگ بندی کے بارے میں سوال پر براہِ راست کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ بیجنگ “تعمیری” کردار ادا کرتا رہے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی









































































































