تازہ ترین
وادی میں خود کشی کا بڑھتا رجحان ،ترال کے نوجوان نے سرینگر میں خود کشی کر لی

30روز میں 9افراد نے اپنی زند گیوں کا خاتمہ کیا
سرینگر:ترال سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے سرینگر میں ایک ہسپتال کے اندرخود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ادھر وادی کشمیر میں موجودہ کووڑ19لاک دون کے دوران خوکشی کی ورادتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس دوران وادی کے مختلف علاقوں میں صرف30روز کے9افراد نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مزکورہ لوگوں نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔کشمیر نیو زسروس (کے این ایس) کے مطابق پولیس نے سرینگر کے بمنہ علاقے میں قائم مٹ نٹی ہسپتال میں کام کر رہے لام ترال سے تعلق رکھنے والے ایک 25سالہ نوجوان نے خود کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔پولیس نے واقعے کی نسبت اطلاع ملنے کے بعد جانئے واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل لیا اور واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈون کے دوران صرف 30روز کے دوران 10افراد نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے جس پر عوامی حلقوں میں سخت تشویش پایا جا رہا ہے۔ دستیاب اعداد شمار کے مطابق خود کشی کرنے والے افراد میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔اس دوران عوامی حلقوں نے نوجوانوں کے بڑتے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے حکام کو فوری طورمداخلت کی اپیل کی ہے۔
ہندوستان
ٹرمپ کے مبینہ توہین آمیز تبصرے پر مودی کا ردعمل ضروری ہے: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مبینہ توہین آمیز بیان کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ کی اس کوشش پر ردعمل دینے کے لیے مسٹر مودی کو وقت نکالنا چاہیے۔
مسٹر کھرگے نے جمعرات کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ مسٹر مودی کے دوست ‘نمستے ٹرمپ’ نے ہندوستان کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے تبصرہ کیا ہے، لیکن مسٹر مودی نے اب تک اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کرنے والے بیان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے پر حکومت کے موقف پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ امریکہ کی ترقی میں ہندوستانیوں کا رول اہم رہا ہے، لہٰذا اس معاملے کو امریکی حکومت کے سامنے اعلیٰ سطح پر اٹھایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے پاکستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے ڈھانچے، ‘آپریشن سندور’ کے دوران ثالثی کے دعوے، ‘برکس ختم ہو چکا ہے’ جیسے بیانات کے ساتھ ساتھ ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف لگانے جیسے معاملے پر حکومت کا خاموشی اختیار کرنے کا رویہ ملک کے مفاد میں نہیں رہا ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ مسٹر مودی کو اپنے مصروف انتخابی شیڈول کے درمیان 140 کروڑ ہم وطنوں کے اعزاز میں امریکی صدر کے مبینہ توہین آمیز بیان اور دباؤ ڈالنے کی کوشش پر ردعمل دینے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
سمندر میں چھپا ہمارا بحری بیڑا امریکی جہازوں کے انتظار میں : ایران
تہران، ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔
غلام حسین محسنی نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کی کشتیاں اور جدید زیرآب ڈرونز امریکی جہازوں کی تباہی کےلیے تیار ہیں، سمندری غاروں میں چھپا ہمارا بحری بیڑا امریکی جہازوں کے انتظار میں ہے۔
ایرانی چیف جسٹس نے کہا کہ امریکی جہازوں نے حدپار کی تو انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے امریکہ اب آبنائےہرمز کے قریب آنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے جہازوں کا انجام دیکھ چکا ہے ایران کے قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے منسلک ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ٹینکر “میجیسٹک ایکس”ہندوستانی سمندر میں تحویل میں لیا گیا ہے اور یہ جہاز ایران کے لیے تیل اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ امریکی فوج نے جہاز تحویل میں لینےکی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی اہلکاروں کو جہاز کے ڈیک پر کارروائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی، نہ اس کا خواہاں ہے: ابراہیم عزیزی
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران نے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی، نہ اس کاخواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی وہ اس کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی شہری جنگ بندی کے فیصلے پر ناراض تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ دشمن کو مزید سخت سبق سکھایا جائے۔
ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ ایران نے حالیہ جنگ بندی کو اپنی جنگی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک بہترین موقع کے طور پر استعمال کیا ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک حملہ آور کو عبرتناک سزا نہیں مل جاتی، ایران اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایرانی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ دشمن نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے اور لبنان میں بھی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک دشمن کی جانب سے ٹھوس ضمانتیں نہیں مل جاتیں، تب تک کسی بھی قسم کے مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ایران اپنے دفاع اور جوابی کارروائی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر2 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند












































































































