تازہ ترین
ویڈیو: کیا امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو آزاد کرے گا؟

خبرارو:
امریکی جیل میں86 سال کی سزا کاٹ رہی عافیہ صدیقی کی رہائی کی خبریں کچھ دنوں سے گردش کر رہی ہے ۔
کچھ روز قبل عافیہ نے پاک وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنی رہائی میں مدد کی اپیل کی تھی ۔ پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکہ سے بات ہوئی ہے ، لیکن ان کی رہائی کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ وہیں انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ کیساتھ ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ تواتر سے اٹھاتی آرہی ہے اور ہوسٹن میں پاکستانی کونسل جنرل کی عافیہ سے باقاعدہ ملاقات بھی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کے تمام انسانی اور قانونی حقوق کے احترام کا معاملہ6 نومبر کو پاکستانی دورے پر آئی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کیسامنے بھی اٹھایا گیا ، جس پر ان کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
وہیں پاکستان وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ وہ عافیہ کی بہن سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کے کراچی شہر سے تعلق رکھنے والی46 سالہ عافیہ صدیقی 1990میں پڑھائی کی غرض سے امریکی چلی گئیں اور 2001میں انہو ں نے نیورو سائینس میں پی ایچ ڈی مکمل کیا ۔
نو گیارہ حملے کے بعد وہ پاکستان آئی ۔ اور اور اپنے پہلے خاوند کی طرف سے طلاق ہونیکے بعد انہوں نے مبینہ طور پر وہ 2003میں القاعدہ لیڈر خالد شیخ محمد کے بھتیجے امر ال بلوچی سے شادی کی۔ لیکن عافیہ کے اہل خانہ ان خبروں کو مستردکر دیا ۔ جس کے بعد امریکہ نے عافیہ کو القاعدہ کا ایجنٹ قرار دیا ۔ اور سی آئی اے نے انہیں القاعدہ کی مشتبہ جنگجو قرار دے کر ان کے خلاف کل آر کیپچر کا اختیار دیا ۔ لیکن عافیہ صدیقی مارچ 2003سے جولائی 2008تک غائب رہیں ۔ اور 17جولائی2008 انہیں افغانستان میں گزنی پولیس نے مبینہ طور مشکوک حالت میں گرفتار کیا ۔ اور جب18جوالائی کو امریکی افسران ان سے بیان لینے آئے تو مبینہ طور پر عافیہ نے ایک افسر کی بندوق چھین کر ان پر د و گولیاں چلائی لیکن افسر کو کوئی گولی نہیں لگی جس کے بعد عافیہ جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہوئی ۔ اور انہیں امریکہ منتقل کیا گیا ۔
اور23 ستمبر2010کو عافیہ صدیقی کو اقدام قتل کے جرم میں 86سال جیل کی سزا سنائی گئی ۔ عافیہ صدیقی نے سزا سننے کے بعد کہا کہ یہ فیصلہ امریکہ سے نہیں بلکہ اسرائیل سے آیا ہے ۔
پوری دنیا میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حق میں آوازیں بلند ہیں ۔ مزید سوشل میڈیا پر بھی کئی مہمات جاری ہیں ۔
اب یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ عمران خان کی سرکار عافیہ صدتقی کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں ۔
دنیا
ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کا بیان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک، ایران مذاکرات پر کے دوسرے راونڈ کی خبروں پر عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44سینٹ کمی کے بعد 94.49 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 44 سینٹ کی کمی کے بعد 94.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 70 سینٹ کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 90.59 ڈالر تک آگیا۔ جنگ کے بادل چھٹنے کی امید نے سرمایہ کاروں کو نئی زندگی دے دی ہے، جس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس سب سے نمایاں رہا، جس میں 1.89 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تائیوان کے تائیکس انڈیکس میں بھی استحکام دیکھا گیا اور یہ 0.48 فیصد اوپر چلا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ و اسرائیل کو ٹھہرائیں گے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرائیں گے۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے جو کچھ کیا ہے وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خلاف جرم ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے یہ حملے جنگی جرم ہیں جو انسانیت کے خلاف بھی جرم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں متعدد سینئر سیاسی و عسکری شخصیات شہید ہو چکی ہیں، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، جو 1989ء سے مضبوط و طاقت ور ایرانی سپریم لیڈر تھے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے، 28 فروری کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں 86 برس کی عمر میں شہید ہو گئے۔ ان کی 3 دہائیوں سے زائد طویل حکمرانی کے دوران سیکیورٹی اداروں کے ذریعے اقتدار کو مستحکم کیا گیا اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا، تاہم جوہری پروگرام پر تنازعات کے باعث مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی برقرار رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پینٹاگون میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کیلئے پیغام ہے، ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں، امریکہ اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہے ہیں، اپنے فیصلے ایران کو عقلمندی سے کرنا ہوں گے، کسی بھی صورت ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، ڈیل نہ ہوئی تو ہماری فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کہتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کنٹرول کر رہا ہے، لیکن اس کی اپنی کوئی بحریہ نہیں، تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کنٹرول نہیں، یہ بحری قزاقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی توانائی صنعت مکمل تباہ نہیں ہوئی، امریکی ناکہ بندی سے برآمدات بند ہو رہی ہیں، جب تک ضرورت ہوگی ہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھیں گے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک پر امریکی بحریہ کا کنٹرول ہے، امریکہ کے پاس طاقتور نیوی ہے، ایران کے پاس نہیں رہی، مجھے امید ہے کہ آپ ایسا معاہدہ کریں گے جو آپ کی پہنچ میں ہو۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی تمام جہازوں کیلئے ہے جو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہوتے یا نکلتے ہیں، ناکہ بندی کا نفاذ ایران کی علاقائی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں ہوتا ہے، ناکہ بندی تمام جہازوں کے لیے ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہے، ایران کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کا تعاقب کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا3 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا3 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی









































































































