کھیل
’پاکٹ ڈائنمو ‘جادھو: آزاد ہندوستان کے لیے اولمپک میڈل جیتنے والے پہلے انفرادی ریسلر

نئی دہلی، ہندوستان کی اولمپک تاریخ میں انفرادی تمغہ جیتنے والوں کی فہرست میں بہت سے عظیم کھلاڑی شامل ہیں جن کی کہانیاں آج بھی کھیلوں کے شائقین کو یاد ہیں۔
اس فہرست میں دوسرا نام خشابا دادا صاحب جادھو یعنی کے- ڈی- جادھو کا ہے، جنہوں نے 1952 کے ہیلسنکی اولمپک کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہندوستانی کشتی کو دنیا کے نقشے پر نمایاں کیا۔ جادھو بلا شبہ ہاکی میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیموں کے علاوہ آزاد ہندوستان کے ابتدائی ہیروز میں سے ایک تھے۔خاشابہ دادا صاحب جادھو ایک ہندوستانی فر ی اسٹائل پہلوان کھلاڑی طور پر مشہور تھے جنہوں نے ہیلسنکی میں 1952 کے سمر اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا اور اس طرح وہ ہندوستان کے لیے پہلا اولمپک تمغہ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے۔نارمن پرچرڈ کے بعد، جنہوں نے نوآبادیاتی ہندوستان کے تحت 1900 میں ایتھلیٹکس میں چاندی کے دو تمغے جیتے تھے، خشابہ دادا صاحب جادھو آزاد ہندوستان کے پہلے انفرادی ایتھلیٹ تھے جنہوں نے اولمپکس میں تمغہ جیتا تھا۔ جادھو سے پہلے کے برسوں میں، ہندوستان نے صرف ٹیم کھیل، یعنی فیلڈ ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
خاشابہ کو پیار سے “پاکٹ ڈائنمو” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ریاست مہاراشٹر کے ستارہ ضلع کے کراڈ تعلقہ کے گولیشور نامی گاؤں میں 15 جنوری کو پیدا ہوئے کے ڈی جادھو مشہور پہلوان دادا صاحب جادھو کے پانچ بیٹوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ انہوں نے 1940 اور 1947 کے درمیان ستارہ ضلع کے کراڈ تعلقہ کے تلک ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ وہ ایک ایسے گھرانے میں پلے بڑھے جہاں کشتی کا ماحول تھا۔ ان کے والد دادا صاحب ایک ریسلنگ کوچ تھے اور انہوں نے پانچ سال کی عمر میں جادھو کو کشتی سکھائی ۔ کالج میں ان کے ریسلنگ گرو بابو راؤ بالاواڑے اور بیلپوری گروجی تھے۔ جادھو اپنے کھیل کے لئے جانے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے ہمعصر دوسرے پہلوانوں سے مختلف تھے۔ انگلش کوچ ریس گارڈنر نے ان میں یہ خاصیت دیکھی اور 1948 کے اولمپک گیمز سے پہلے انہیں تربیت دی۔ ان کا تعلق کراڑ کے قریب گولیشور گاؤں سے تھا۔ انہیں ریسلنگ میں ان کی شراکت کے لئے 2000 میں بعد از مرگ ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے۔
کھیل
میسی ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ اسکورر بنے
ڈلاس، کلب اور قومی ٹیم کے لیے 750 سے زائد سینئر گول کر چکے ارجنٹینا کے لیونل میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
میسی فیفا ورلڈ کپ میں 28 میچوں میں 17 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوز (24 میچوں میں 16 گول) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ارجنٹینا کے لئے آسٹریا کے خلاف پہلا ہاف تاریخی ثابت ہوا۔ ابتدا میں گھبراہٹ کے باعث لیونل میسی نے ایک پنالٹی مس کی اور ایک اور موقع گنوا دیا، لیکن ارجنٹینا کے کپتان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میروسلاو کلوزکا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ میسی کے اس یادگار گول کی بدولت موجودہ چیمپئن ارجنٹینا کو ہاف ٹائم تک 1-0 کی برتری دلائی۔
میسی نے الجیریا کے خلاف ارجنٹینا کی گزشتہ ہفتے 3-0 سے جیت میں ہیٹ ٹرک بھی اسکور کی تھی۔
میسی فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ ان میں سے سات گول قطر میں ہوئے 2022 فیفا ورلڈ کپ میں کئے تھے، جسے ارجنٹینا نے جیتا تھا۔
انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 201 میچوں میں 121 گول کیے ہیں، جس سے وہ ارجنٹینا کے لئے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں بھی میسی دوسرے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف ان کے حریف کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔
میسی سے پہلے، گیبریل بٹسٹوٹا (12 میچوں میں 10 گول) فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔ ڈیاگو میراڈونا (21 میچز) اور یوراگوئے 1930 کے گولڈن بوٹ کے فاتح گیلرمو سٹیبیل (چار میچز) نے آٹھ آٹھ گول کئے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی لیونل میسی کا گول کرنے کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، انہوں نے 72 میچوں میں 36 گول کئے ہیں۔
لیونل میسی کا پہلا فیفا ورلڈ کپ گول
لیونل میسی نے 2006 میں جرمنی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہیمبرگ کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف ارجنٹینا کے گروپ سی کے دوسرے میچ میں اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کیا تھا۔ اپنی ٹیم کو گروپ کے پہلے میچ میں آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-1 سے جیتتے ہوئے بنچ سے دیکھنے کے بعد، لیونل میسی نے اگلے میچ میں سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف 75ویں منٹ میں متبادل کے طور پر میدان پر اتر کر اپنا ورلڈ کپ ڈیبیو کیا۔ اس وقت ارجنٹینا پہلے سے ہی 3-0 سے آگے تھا اور اپنے ڈیبیو کے صرف تین منٹ بعد ہی، لیونل میسی نے ہرنان کریسپو کی مدد سے ارجنٹینا کے لئے میچ کا چوتھا گول کیا۔ 88ویں منٹ میں کارلوس تیویز کے پاس پر میسی نے گول کیا اور مخالف ٹیم کے گول کیپر کو نیئر پوسٹ پر چھکاتے ہوئے 6-0 کی بڑی جیت پکی کی۔
جاری یواین آئی۔الف الف
کھیل
فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 1-4 سے شکست دی
لاس اینجلس جوہان منجامبی کے گول کی بدولت سوئٹزرلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ بی مقابلے میں بوسنیا و ہرزیگووینا پر 1-4 سے جیت درج کی۔ سوئٹزرلینڈ کے لیے جوہان منجامبی نے 74 ویں اور 90 ویں منٹ میں دو گول کیے۔
روبین ورگاس نے 84 ویں جبکہ کپتان گرینٹ شاکا نے 97 ویں منٹ میں گول کیا۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان گول کے لیے سخت مقابلہ ہوا۔ لیکن دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
متبادل کھلاڑی جوہان منجامبی نے 74 ویں منٹ میں والی سے اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ 84 ویں منٹ میں طارق محرمووچ کو خطرناک ٹیکل کے لیے باہر بھیجے جانے کے بعد، جس سے بوسنیا کے کھلاڑیوں کی تعداد میدان میں 10 رہ گئی، روبین ورگاس نے گول کر کے اسکور میں اضافہ کیا۔ منجامبی نے ورگاس کے تعاون سے 90 ویں منٹ میں گول کر کے سوئٹزرلینڈ کی برتری کو مزید بڑھایا۔ ایرمین مہمک کے بوسنیا کے لیے دیر سے کیے گئے گول کے باوجود، ٹیم کے پاس ابھی بھی اپنے دوسرے ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کا موقع ہے۔
یو این آئی، ایم جے
کھیل
ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
وینکوور، جوناتھن ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کینیڈا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں قطر پر 6-0 سے تاریخی فتح حاصل کی۔ یہ کینیڈا کی ورلڈ کپ میں پہلی جیت ہے۔ میچ کا پہلا گول 16ویں منٹ میں ریباؤنڈ پر کائل لارین نے کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان کا دوسرا گول تھا۔ قطر کے گول کیپر محمود ابونادہ نے ڈیوڈ کے والی شاٹ کو پنچ کر کے روک دیا، لیکن گیند لارین کے پاس گری، جسے انہوں نے گول میں پہنچا دیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ نے 29ویں منٹ میں دائیں پاؤں سے شاندار والی مار کر برتری کو دوگنا کر دیا، جو ایک سال سے زیادہ عرصے میں اوپن پلے کے دوران ان کا پہلا گول تھا۔
احمد کو 33ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ ریفری نے پہلے پنالٹی اسپاٹ کی طرف اشارہ کیا، لیکن ویڈیو ریویو کے بعد کینیڈا کو باکس کے ٹھیک باہر فری کک دی گئی اور احمد کو دیا گیا پیلا کارڈ ریڈ کارڈ میں بدل دیا گیا۔
پہلے ہاف کے اسٹاپج ٹائم میں کینیڈا نے 3-0 کی برتری حاصل کر لی، جب ڈیوڈ نے 48ویں منٹ میں کراس بار سے ٹکرا کر آئی گیند پر گول داغ دیا۔
دوسرے ہاف کے شروع میں جب کونے کو وہ خطرناک نظر آنے والی چوٹ لگی تو کینیڈا کے کھلاڑی تشویش کے عالم میں ان کے گرد جمع ہو گئے، اور مادیبو کو باہر نکالے جانے سے پہلے وہ واضح طور پر پریشان نظر آ رہے تھے۔ کونے کی جگہ پر آئے ناتھن سلیبا نے 64ویں منٹ میں فری کک پر گول کر کے اسکور 4-0 کر دیا۔ 75ویں منٹ میں محمد منائی نے اپنے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے شاٹ کو اون گول میں بدل دیا۔
ڈیوڈ نے اسٹاپج ٹائم میں ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اس ورلڈ کپ میں ایک میچ میں تین گول کرنے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی کے ساتھ شامل ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی میزبان کینیڈا نے جیت کے ریکارڈ مارجن کی برابری بھی کر لی، جو 1934 میں اٹلی، 1950 میں برازیل اور 1978 میں ارجنٹائن کی چھ گول کی جیت کے برابر تھی۔ قطر کے خلاف کینیڈا کے گولوں کی تعداد، اس میچ سے پہلے ان کی پوری ورلڈ کپ تاریخ میں کیے گئے گولوں کی تعداد سے دوگنی تھی۔ جیت کے بعد کینیڈا کے کوچ جیسی مارش نے چھ انگلیاں اٹھاتے ہوئے کہا، “اسے کوئی نہیں بھولے گا، اور کوئی بھی کینیڈین اس دن کو نہیں بھولے گا۔
یہ ہر کسی کے لیے ایک انتہائی اہم لمحہ ہے یہ سمجھنے کے لیے کہ اس ملک میں ٹیلنٹ ہے، ذہنیت ہے، قوت ارادی ہے، اور ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو اس ملک کو خاص بناتی ہیں۔”
کینیڈین فٹ بال کے لیے ایک خواب جیسا موقع دوسرے ہاف میں مڈفیلڈر اسماعیل کونے کے پیر میں لگی چوٹ کے باعث ماند پڑ گیا۔ قطر کے عاصم مادیبو کی جانب سے کیے گئے ایک سنگین فاؤل کے بعد کونے کو کئی منٹ تک طبی امداد دی گئی، جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ کینیڈا کے کوچ جیسی مارش نے بعد میں کونے کی چوٹ کی سنگینی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال لے جانے کے بعد ساسولو کے کھلاڑی کی سرجری کی جائے گی۔
مادیبو کو فاؤل کے لیے ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد قطر کو پہلے ہاف میں ہمام احمد کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد نو کھلاڑیوں کے ساتھ میچ ختم کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ کینیڈا کے پوائنٹس بڑھ کر چار ہو گئے ہیں اور وہ گول کے فرق کی بنیاد پر سوئٹزرلینڈ سے آگے ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی کینیڈا کا ناک آؤٹ مرحلے میں مقام تقریباً یقینی ہو گیا ہے۔ بدھ کو وینکوور میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف ہونے والے اپنے آخری گروپ میچ میں کینیڈا کی ٹیم کا دبدبہ رہے گا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ



































































































