تازہ ترین
کشمیر: انٹرنیٹ سہولیات کی دستیابی ہاؤس بوٹوں میں قیام کرنے والے سیاحوں کی ترجیح

سری نگر، (یو این آئی): ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب دنیا بالخصوص یورپی ممالک کے سیاح دنیا کے جھمیلوں اور شور شرابے سے نجات پانے کے لئے پرسکون جگہوں کی تلاش میں وادی کشمیر پہنچتے تھے۔
یہ سیاح یہاں بھی لوگوں کی ہل چل اور چہل پہل سے دور شہرہ آفاق جھیل ڈل یا نگین جھیل کے ہاؤس بوٹوں کی خاموش اور پر فضا ماحول میں قیام کرکے اپنا وقت گذارتے تھے۔
لیکن جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سیاحوں کی ضروریات و ترجیحات میں بھی تبدیلی واقع ہوئی ہے اور آج جھیل ڈل یا نگین جھیل کے ہاؤس بوٹوں میں سیاحوں کے لئے انٹرنیٹ سہولیات کی دستیابی اہم ضرورت بن گئی ہے تاکہ وہ ایک طرف اپنے عزیز و اقارب سے جڑے رہیں تو دوسری طرف دنیا کے حالات و واقعات سے بھی ہر پل آگاہ رہیں۔
جھیل ڈل میں مغل شراٹن ہاؤس بوٹ کے مالک بلال احمد بکتو کا کہنا ہے کہ آج سیاح ہاؤس بوٹ میں قدم رکھنے سے قبل انٹر نیٹ سہولیات کی دستیابی کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہاؤس بوٹ میں انٹر نیٹ سہولیت دستیاب نہیں ہوں گی تو بیشتر سیاح ہوٹل یا دوسری جگہ قیام پذیر ہونے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ’ہاؤس بوٹ میں قدم رکھتے ہیں سیاح وائی فائی پاس وارڈ مانگتے ہیں تاکہ وہ سوشل میڈیا کی وساطت سے دنیا کے ساتھ جڑ سکیں‘۔
جھیل ڈل اور نگین جھیل میں قریب 450 ہاؤس بوٹس ہیں جن میں سے بیشتر ہاؤس بوٹوں میں انٹرنیٹ سہولیات دستیاب ہیں۔موصوف ہاؤس بوٹ مالک نے کہا کہ آج سیاحوں کو ہاؤس بوٹس میں بھی وہ تمام سہولیات دستیاب ہونی چاہئے جو ایک ہوٹل یا ریستوران میں ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا: ’ہم ہاؤس بوٹس میں سیاحوں کے لئے وہ تمام سہولیات دستیاب رکھتے ہیں جو ایک ہوٹل میں ان کے لئے ہوتی ہیں اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہمارا کام چلنا مشکل ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ہمارا خاندان قریب ایک صدی سے سیاحتی شعبے سے جڑا ہوا ہے اور ہماری روزی روٹی کا یہی واحد وسیلہ ہے‘۔بلال احمد نے کہا کہ ہمارے ہاؤس بوٹ میں دنیا کے گوشہ وکنار کے سیاحوں نے قیام کیا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے۔
انہوں نے کہا: ’ہم نے اپنی اس پاؤس بوٹ کو سیاحوں کے جدید مطالبوں کے عین مطابق تیار رکھا ہے تاکہ کسی سیاح کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’جب سیاح ہماری ہاؤس بوٹ میں قدم رکھتے ہیں تو ان کے لئے موثرانٹر نیٹ سہولیات کو دستیاب رکھنا ہماری ترجیح ہوتی ہے اور اس کے بعد باقی وہ تمام سہولیات سیاحوں کو دستیاب رکھی جاتی ہیں جن کی ان کو ضرورت ہوتی ہے‘۔
ہاؤس بوٹ مالک نے کہا کہ ہاؤس بوٹ میں وائی فائی سسٹم کو دستیاب رکھنا ایک مشکل کام تھا ہم اس حوالے سے بہت فکر مند تھے۔
انہوں نے کہا: ’ہاؤس بوٹ میں اس سہولیت کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لئے ہم نے ’ائیر ٹیل‘ مواصلاتی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی نے زیر آب تار بچھا کر ہماری اس ضرورت کو پورا کیا جس کے لئے اس کو کئی ماہ لگ گئے۔
بلال احمد نے کہا کہ آج کے دور میں سیاحوں کی ضرورتوں کو پورا کرنا ایک انتہائی کٹھن کام ہے لیکن ہم سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ہاؤس بوٹ جھیل ڈل میں اسی جگہ کھڑی ہے جہاں پہلے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے سیاحوں کا آنا بند تھا لیکن امسال ہمارا کام چلنے لگا ہے۔بلال احمد نے کہا کہ ہم امسال ایک بہت اچھے سیاحتی سیزن کی امید کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی لہر میں ٹھہراؤ آنے کے ساتھ ہی وادی کے جلمہ سیاحتی مقامات پر غیر مقامی سیاحوں کی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔
شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کے نظاروں سے امسال ریکارڈ تعداد میں سیاح لطف اندوز ہوئے۔
وادی کے ہوٹل بھی سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں اور اس شعبے سے وابستہ دیگر لوگ خواہ وہ ٹورسٹ گائیڈ ہیں یا دوسرے لوگ وہ بھی خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں۔
دنیا
جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ ہونے پر ایران جواب دے گا: قالیباف
تہران، ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل تہران کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں ناکام رہے تو ایران اپنی جوابی کارروائیاں دوبارہ شروع کرے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بیلاروس کی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر ایگور سرگینکو سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم طے پانے والی مفاہمت پر مکمل عمل درآمد کا پُرزور مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اور صہیونی ریاست جنگ کے خاتمے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتے تو ایران مناسب جواب دے گا۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازع کے دوران امریکہ یہ جان چکا ہے کہ وہ فوجی محاذ پر ایران کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اسرائیل کی دھمکیاں بے بنیاد پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست رمضان جنگ میں اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے، آج سب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی ناکام رہی اور بالآخر انہوں نے خود ہی جنگ بندی کی درخواست کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
خامنہ ای کے جنازے میں حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران کی اسرائیل اور امریکہ وارننگ
تہران، ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیا بریگیڈ نے دشمنوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات یا نماز جنازہ کے دوران امریکہ یا اسرائیل نے کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہوں گے۔
خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کسی بھی ممکنہ کارروائی سے قبل اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کریں، کیونکہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مقدس شخصیات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا اور اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات انتہائی حساس موقع ہیں اور ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شہید سپریم لیڈر کی آخری رسومات کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ 6 روز تک جاری رہنے والی ان تقریبات میں ایران کے تین شہروں میں نماز جنازہ اور سوگ کی تقریبات ہوں گی، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے سربراہان مملکت اور مذہبی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ ایران کا آیت اللہ خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ لینے کا اعلان آیت اللہ علی خامنہ ای کو 9 جولائی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یو این آئی ع ا۔
دنیا
فرانس میں شدید گرمی، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات
پیرس، فرانس کے وزیر صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر سے ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کے باعث فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 2025 ہوگئی تاہم یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے گرمی سےفرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کم از کم 3700 اموات ہوئیں، گزشتہ ہفتے شدید گرمی کے باعث بیلجیئم میں 1200 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ ریکارڈ توڑ گرمی اور ہیٹ ویو سے نیدرلینڈز میں 480 اموات رپورٹ ہوئیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان4 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا3 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر6 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
ہندوستان6 days agoسرکار کو ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینی چاہئیں: کھرگے
دنیا1 week agoوینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 167 ،ایک ہزار سے زائد زخمی
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا


































































































