تازہ ترین
کورونا وائرس سے موت کا خطرہ ،چند مخصوص سبزیوں کو زیادہ کھانا کم کرے: تحقیق

خبراردو:-
سرینگر:مخصوص سبزیوں کے استعمال اور نئے کورونا وائرس سے اموات کی کم شرح کے درمیان تعلق موجود ہے ۔ یہ دعویٰ یورپ میں ہونے والی ایک ابتدائی تحقیق میں سامنے آیا ۔
کے این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ بند گوبھی اور کھرے کے استعمال کی مقدار روزانہ کی بنیاد پر معمولی اضافہ بھی کسی ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح بالترتیب 13;46;6 فیصد اور15;46;7 فیصد تک کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے ۔
تاہم دیگر سبزیوں میں اس بیماری کے خلاف لڑنے میں مدد دینے والے فوائد نظر نہیں آسکے ۔ فرانس کی مونٹ پیلائیر یونیورسٹی کی یہ تحقیق ابھی کسی طبی جریدے میں شاءع نہیں ہوئی بلکہ آن لائن(med;82;xiv;46;org)پر جاری کی گئی، جبکہ محققین نے انتباہ کیا کہ نتاءج کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ بھی کہنا مشکل ہے، مگر ان کے بقول یہ خوراک اور کورونا وائرس سے اموات کی شرح کے حوالے سے پہلا قدم ہے ۔
محققین کا کہنا تھا کہ کووڈ ۔ 19 سے اموات کے عناصر کے حوالے سے غذائی اجزا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ بیلجیئم، برطانیہ، اسپین، اٹلی، سوئیڈن اور فرانس میں کووڈ ۔ 19 سے اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ تھی، مثال کے طور پر بیلجیئم میں ہر10 لاکھ میں سے 800 سے زیادہ افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے ۔
تحقیق کے مطابق ان ممالک میں اموات کی شرح پر اثرانداز ہونے والے عوامل جیسے لاک ڈاوَن کے نفاذ میں تاخیر اور موسم اثر انداز ہوئے، مگر ان سب ممالک میں ایک چیز مشترک تھی کہ وہاں بند گوبھی اور کھیرے غذا کا بڑا حصہ نہیں تھے ۔
فرانس میں اوسطاً ایک فرد روزانہ ایک گرام بند گوبھی کو استعمال کرتا ہے جبکہ دیگر 5 ممالک میں یہ اوسط 5 گرام سے کم تھی ۔ اس کے مقابلے میں یورپی ملک لٹویا میں یہ اوسط 30 گرام کے قریب تھی، جہاں کووڈ ۔ 19 سے اموات کی شرح دنیا میں کم ترین سطح پر تھی، یعنی ہر10 لاکھ میں سے 16 افراد ۔
محققین نے ایسا ہی رجحان کیھروں کے استعمال میں بھی دریافت کیا ۔ قبرص میں بند گوبھی کا استعمال زیادہ نہیں مگر وہاں اوسطاً ایک فرد روزانہ 30 گرام سے زیادہ کھیرے جزوبدن بناتا ہے اور وہاں بھی کووڈ ۔ 19 سے اموات کی شرح لگ بھگ لٹویا جتنی ہی تھی ۔ محققین کے مطابق اس کی ممکنہ وجہ ایک پروٹین این آر ایف2 ہے ۔
نیا کورونا وائرس شدید بیمار افراد میں سنگین ورم کا باعث بنتا ہے جس کے دوران آکسیجن کے ذرات کو نقصان پہنچتا ہے، این آر ایف 2 ان ذرات کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرتا ہے ۔ بند گوبھی اور کھیرے اس میں کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ سابقہ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان سبزیوں میں ایسے قدرتی مرکبات ہوتے ہیں جو این آر ایف2 کی شرح کو بڑھاتے ہیں ۔
اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں کی غذا میں کھیروں اور بند گوبھی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے وہ وائرس سے لڑنے کے لیے زیادہ بہتر طور پر تیار ہوتے ہیں ۔ مگر یہ خیال دیگر این آر ایف 2ی سطح بڑھانے والی سبزیوں جیسے بروکولی اور گوبھھی میں درست ثابت نہیں ہوا کیونکہ ان سے کوئی فائدہ دریافت نہیں ہوسکا ۔ محققین کے مطابق اس کی ایک ممکنہ وضاحت ان سبزیوں کا کم استعمال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپ بھر میں ان دونوں سبزیوں کے استعمال کی اوسط شرح 6گرام سے بھی کم ہے جو کسی بھی قسم کا تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت کم ہے ۔
دنیا
افزودہ یورینیئم کے ذخائر اب بھی ایرانی جوہری تنصیبات میں موجود ہیں: سربراہ آئی اے ای اے
ویانا، اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ایران کے افزودہ یورینیئم کے ذخائر اب بھی اس کی جوہری تنصیبات میں موجود ہیں، تاہم صورتِ حال کی حتمی تصدیق کے لیے معائنہ کاروں کی دوبارہ رسائی ضروری ہے۔
انہوں نے روسی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ مجموعی تاثر یہی ہے کہ مواد اب بھی وہیں موجود ہے۔
رافیل گروسی کے مطابق حتمی تصدیق کے لیے ضروری ہے کہ معائنہ کار دوبارہ تنصیبات کا دورہ کریں، معائنہ کریں اور اس بات کی تصدیق کریں کہ تمام مواد اپنی جگہ موجود ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ادارے نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد تنصیبات تک رسائی ختم ہونے سے قبل افزودہ یورینیئم کی کسی بڑی نقل و حرکت کا مشاہدہ نہیں کیا۔
رافیل گروسی کے مطابق اگرچہ جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بعض مقامات تک رسائی بھی محدود ہو چکی ہے، تاہم ادارے کا ابتدائی اندازہ پہلے کے معائنے اور سیٹلائٹ تصاویر پر مبنی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
تہران، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے تہران میں موجود ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور عاصم منیر نے تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی اور شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، عاصم منیر اور وفد کے ارکان نے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیراعظم، فیلڈمارشل اور وفد کے ارکان نے ایرانی صدر اور دیگر عہدیداروں سے تعزیت کی۔
وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ و دیگر شریک تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی پیر سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرقی امور) رودریندر ٹنڈن نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر مودی 6 سے 11 جولائی تک ان تینوں ممالک کے دورے پر رہیں گے۔ وہ 6 سے 8 جولائی تک انڈونیشیا، 8 سے 10 جولائی تک آسٹریلیا اور 10 سے 11 جولائی تک نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں وزیر اعظم کی اہم مصروفیات دارالحکومت جکارتہ میں ہوں گی۔ بعد ازاں وہ ثقافتی دارالحکومت یوگیاکارتا بھی جائیں گے اور پرمبانن مندر کا بھی دورہ کریں گے۔
مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ گزشتہ سال انڈونیشیا کے صدر کے دورۂ ہند کے بعد ہونے والے اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ملاکا میں استحکام اور سلامتی کے حوالے سے انڈونیشیا کا اہم کردار ہے۔
مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مسٹر مودی آسٹریلیا جائیں گے، جہاں وہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ تیسرے ہند-آسٹریلیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنما اہم معدنیات، سائبر سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
مسٹر مودی میلبورن میں ایک کھیلوں کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے میں وزیر اعظم نیوزی لینڈ جائیں گے، جہاں وہ اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ گزشتہ چالیس برس سے زیادہ عرصے میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورۂ نیوزی لینڈ ہوگا۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 1986 میں نیوزی لینڈ گئے تھے۔
پریس کانفرنس میں موجود حکام نے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران ہندوستانی طلبہ کے ویزوں اور مختلف تعلیمی کورسز کی بڑھتی ہوئی فیسوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم تینوں ممالک میں مقیم ہندوستانی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کریں گے، ان سے خطاب کریں گے اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ


































































































