دنیا
کویت جانا ہوا اب اور بھی آسان، نئی ویزا سہولت متعارف

دبئی، کویت نے باضابطہ طور پر اپنا نیا ڈیجیٹل اور جامع “وزٹ کویت” آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرادیا جس کے بعد دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کے لیے ای ویزا کا حصول مزید آسان ہوگیا ہے اس حوالے سے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت نے اپنے نئے ڈیجیٹل پورٹل ’وزٹ کویت‘ کو باضابطہ طور پر فعال کردیا ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کے مسافر اب ای ویزا کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کونا کے مطابق یہ اقدام کویت وژن 2035 کے تحت سیاحت کو فروغ دینے کی حکومتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئے پلیٹ فارم کے ذریعے اب چار اقسام کے ویزے جن میں سیاحتی، خاندانی، تجارتی اور سرکاری ویزے شامل ہیں ایک ہی پورٹل سے دستیاب ہو سکیں گے تاکہ مختلف مقاصد کے تحت آنے والے افراد کے لیے داخلہ عمل کو آسان بنایا جا سکے۔
اس ویزے کے تحت ملک کے ثقافتی و تفریحی مقامات کی سیر کے خواہشمند افراد کے لیے تین ماہ تک کے قیام کی اجازت ہوگی۔
اس ویزے کی بدولت کویت میں مقیم افراد اپنے رشتہ داروں کو 30 دن کے قیام کے لیے یہاں بلا سکیں گے۔
تجارتی اس ویزے کا فائدہ ان غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں کے لیے ہے جو میٹنگز، تقریبات یا کاروباری مذاکرات میں شریک ہوں یہ ویزا 30 دن کے لیے قابلِ استعمال ہے۔
یہ ویزا صرف سرکاری وفود اور سفارتی مشنز کے لیے مخصوص ہے۔
یاد رہے کہ یہ پلیٹ فارم رواں سال اگست میں متعارف کرایا گیا تھا جو اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت اور وزیرِ مملکت برائے امورِ نوجوانان عبدالرحمن المطیری کے مطابق ’وزٹ کویت‘ملک کا مرکزی ڈیجیٹل سیاحتی دروازہ ہے جو ای ویزا کے ساتھ ساتھ ثقافتی، تفریحی اور ورثے سے متعلق سرگرمیوں کی معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پروجیکٹ فریڈم دراصل پروجیکٹ ڈیڈ لاک ہے، عباس عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر تازہ ٹویٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات یہ واضح کرتے ہیں کہ کسی سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں ہے۔
عباس عراقچی نے لکھا کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، ایسے میں امریکہ کو چاہیے کہ وہ بدخواہوں کی وجہ سے دوبارہ کسی دلدل میں گھسیٹے جانے سے ہوشیار رہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال کے پیشِ نظر یہی احتیاط متحدہ عرب امارات کو بھی برتنی چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا آبنائے ہرمز کے سلسلے میں نئی امریکی منصوبہ بندی سے متعلق کہنا تھا کہ ’پروجیکٹ فریڈم‘ دراصل ’پروجیکٹ ڈیڈ لاک‘ ہے۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ پاکستان کی ثالثی میں جو مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اس منصوبے سے اس میں ایک بار پھر ڈیڈ لاک واقع ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ کا ایک نیا منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے یا خطرے میں موجود تجارتی جہازوں کو گائیڈ اور اسکاٹ کرے گی، تاکہ وہ محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز سے گزر سکیں۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آئل روٹ ہے اور یہاں کشیدگی کے باعث ہزاروں جہاز متاثر ہوئے، امریکی منصوبے کا مقصد آزادانہ جہاز رانی بحال کرنا ہے، امریکا کا الزام ہے کہ اس نے جہازوں پر حملے کیے، راستے محدود کیے یا کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور پروجیکٹ فریڈم اس صورت حال کے جواب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت امریکی بحری جہاز (ڈسٹرائرز) تجارتی جہازوں کے ساتھ چلیں گے، فضائی نگرانی، ڈرونز اور میزائل دفاعی نظام استعمال ہوگا، اور ہزاروں امریکی فوجی اور درجنوں جنگی وسائل تعینات کیے جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی۔ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا پچاس سال پہلے محسوس کرتے تھے۔
واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتہ چل جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں، چین کا دورہ اہم ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے 159 جہاز ڈبو دیے، میری تو خواہش تھی کہ ان پر قبضہ کیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویت نام میں ہم نے 19 سال گزارے، کوریا میں سات سال گزارے، اب ایران کے معاملے میں لوگ کہتے ہیں کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے۔ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہوگئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
6 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ
واشنگٹن، امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایڈمرل کوپر نے کہا ہے کہ 6 ایرانی کشتیوں کو تباہ کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈمرل کوپر کا کہنا ہے کہ ایرانی کشتیوں پر حملے اپاچی، سی ہاک ہیلی کاپٹرز سے کیے گئے۔
امریکہ حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ایک راستہ صاف کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوجی عہدیدار نے امریکی ایڈمرل کا ایرانی کشتیوں کو ڈبونے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر1 day agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا4 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف








































































































