دنیا
گوٹریس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا

اقوام متحدہ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں جان و مال کے مسلسل نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے پیر کو کہا، “سیکرٹری جنرل گوٹیریس غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی مسلسل ہلاکتوں اور املاک کے نقصان پر تشویش کا اظہار کیاہے اور ان واقعات کی مذمت کی ہے۔ ہم غزہ شہر میں الطبین اسکول پر اسرائیل کے ایک اور تباہ کن حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس اسکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینی خاندانوں نے پناہ حاصل کی ہے۔ اس حملے میں کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ غزہ میں دہشت، نقل مکانی اور مصائب کا سلسلہ جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز غزہ میں الطبین اسکول پر اسرائیل کے تباہ کن حملے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
مسٹر حق نے کہا کہ مسٹر گوٹیریس یہ دیکھ کر مایوس ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کی شقوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات میں دوبارہ شامل ہوں اور جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر اتفاق کریں۔ ترجمان نے کہا، “سیکرٹری جنرل فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کی اپیل کی ہے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اورغزہ و دیگر مقامات پر بلا روک ٹوک اور محفوظ انسانی رسائی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔”
دوسری جانب فلسطینی طبی اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح وسطی غزہ شہر کے الطبین اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
افزودہ یورینیئم کے ذخائر اب بھی ایرانی جوہری تنصیبات میں موجود ہیں: سربراہ آئی اے ای اے
ویانا، اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ایران کے افزودہ یورینیئم کے ذخائر اب بھی اس کی جوہری تنصیبات میں موجود ہیں، تاہم صورتِ حال کی حتمی تصدیق کے لیے معائنہ کاروں کی دوبارہ رسائی ضروری ہے۔
انہوں نے روسی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ مجموعی تاثر یہی ہے کہ مواد اب بھی وہیں موجود ہے۔
رافیل گروسی کے مطابق حتمی تصدیق کے لیے ضروری ہے کہ معائنہ کار دوبارہ تنصیبات کا دورہ کریں، معائنہ کریں اور اس بات کی تصدیق کریں کہ تمام مواد اپنی جگہ موجود ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ادارے نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد تنصیبات تک رسائی ختم ہونے سے قبل افزودہ یورینیئم کی کسی بڑی نقل و حرکت کا مشاہدہ نہیں کیا۔
رافیل گروسی کے مطابق اگرچہ جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بعض مقامات تک رسائی بھی محدود ہو چکی ہے، تاہم ادارے کا ابتدائی اندازہ پہلے کے معائنے اور سیٹلائٹ تصاویر پر مبنی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
تہران، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے تہران میں موجود ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور عاصم منیر نے تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی اور شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، عاصم منیر اور وفد کے ارکان نے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیراعظم، فیلڈمارشل اور وفد کے ارکان نے ایرانی صدر اور دیگر عہدیداروں سے تعزیت کی۔
وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ و دیگر شریک تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے
تہران، فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
تہران پہنچنے پر ایران کے اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے فیلڈ مارشل کا بھرپور اور پروقار استقبال کیا۔ استقبال کرنے والی اہم شخصیات میں ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی شامل تھے، جنہوں نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی معزز مہمانوں کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھے۔ فیلڈ مارشل اپنے اس دورے کے دوران شہید سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں وہ پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان کی جانب سے اس عظیم قومی سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
جموں و کشمیر6 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ



































































































