تازہ ترین
ہندستان کی 146 رن سےشکست، آسٹریلیا نے کی برابری

خبراردو:
آسٹریلیائی گیند بازوں نے پانچویں اور آخری دن منگل کو ہندستانی اننگز کو 140 رنوں پر سمیٹتے ہوئے دوسرا کرکٹ ٹسٹ 146 رن سے جیت لیا اورچار میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔
سریز کا پہلا ٹسٹ جیت کر تاریخی شروعات کرنے والی عالمی نمبر ایک ٹیم کو اپنے بلےبازوں کے دوسری اننگز میں مایوس کن کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور اسے 146 رن کی شرمنا ک شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
آسٹریلیا سے ملے287 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندستانی ٹیم نے کل 112 رن پر پانچ وکٹ گنوادیئے تھے اور اس پر شکست کا خطرہ منڈلانے لگا تھا.
دنیا
ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے، اچھی خبر متوقع ہے: امریکی صدر
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے اور اس میں اچھی خبر متوقع ہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایت کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے، دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے جس میں اچھی خبر متوقع ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہاکہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں اپریل کے اختتام تک موسم خشک رہے گا، کہیں کہیں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
سری نگر، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جموں و کشمیر میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہے گا، تاہم اپریل کے آخر تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور گرج چمک کے مختصر سلسلے متوقع ہیں۔
بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 22 اور 23 اپریل کو موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم دیر گئے دوپہر کے وقت چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
24 اور 25 اپریل کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش یا گرج چمک کے امکانات ہیں، خاص طور پر دوپہر اور شام کے اوقات میں۔ 26 اپریل کو موسم زیادہ تر خشک رہے گا، البتہ دوپہر کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جب کہ 27 اور 28 اپریل کو دوبارہ موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
29 اور 30 اپریل کے دوران بادلوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوگا اور چند مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 23 اپریل تک کئی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیئس تک بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔ مجموعی طور پر کسی بڑی موسمی تبدیلی کی توقع نہیں ہے، تاہم وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں عارضی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہیں۔
رات کے کم سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کشمیر میں کئی مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 0 سے 2 ڈگری سیلسیئس زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں ڈویژن میں کم سے کم درجہ حرارت معمول کے قریب رہا اور مختلف علاقوں میں یہ 1 سے 3 ڈگری سیلسیئس کے درمیان رہا۔
اہم مقامات میں کشمیر کا سیاحتی مقام پہلگام سب سے سرد رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں ڈویژن میں بھدرواہ سب سے سرد مقام رہا، جہاں درجہ حرارت 9.4 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
پہلگام واقعہ ہماری یادوں میں زندہ رہے گا، ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے: لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم اور پختہ ارادے کا عہد کرتا ہوں۔
مسٹر سنہا نے ان عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 22 اپریل 2025 کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ایک بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان معصوم روحوں کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت جنہوں نے 2025 میں آج ہی کے دن پہلگام میں ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
میری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے۔ یہ ہمارا پختہ عہد ہے۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے غیر متزلزل عزم اور پختہ ارادے کا عہد کرتے ہیں۔”
یو این آئی۔ م ع
دنیا5 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoوزیراعظم مودی کا ‘ناری شکتی’ کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ
جموں و کشمیر6 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
جموں و کشمیر5 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا5 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
دنیا2 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا5 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا5 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا6 days agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار








































































































