دنیا
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 182 افراد ہلاک
یروشلم، اسرائیل نے پورے لبنان میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ حکام نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی کے باوجود لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے خلاف جنگ جاری ہے۔ بی بی سی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
اسرائیل نے اسے اس تنازع میں فضائی حملوں کا سب سے بڑا سلسلہ قرار دیا، جس میں 10 منٹ کے اندر حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیروت کے جنوبی مضافات، جنوبی لبنان اور مشرقی بیکا وادی کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ کم از کم 182 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے اور 890 زخمی ہیں۔
بیروت پر ہوئے اب تک کے سب سے بڑے فضائی حملے کے مقام پر، گھنٹوں بعد بھی، ہنگامی کارکن تباہ شدہ عمارتوں میں تلاشی کا کام کر رہے ہیں۔
یہ حملے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کرنے کے بعد ہوئے، جس نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی ثالثی کی تھی اور کہا تھا کہ جنگ بندی میں لبنان کا تنازع بھی شامل ہے۔
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بھی کہا تھا کہ لبنان معاہدے کا حصہ نہیں تھا۔
جنگ بندی معاہدہ کے اعلان کے بعد سے کسی بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہ کرنے والے حزب اللہ نے کہا کہ گروپ کو جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے اور بے گھر خاندانوں کو گھر واپس آنے کی کوشش کرنے سے پہلے باقاعدہ جنگ بندی کے اعلان کا انتظار کرنے کی وارننگ دی۔
لبنان کے صدارتی دفتر نے کہا کہ وہ علاقائی امن میں لبنان کو شامل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں پر محیط تنازع میں تازہ ترین اضافہ اس وقت ہوا جب اس گروپ نے جنگ کے اوائل میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے بدلے میں اور نومبر 2024 میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود لبنان پراسرائیل کے تقریباً یومیہ حملوں کے جواب میں اسرائیل پر راکٹ فائر کیے۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنگ کے نتیجے میں اب تک 1,700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں کم از کم 130 بچے بھی شامل ہیں، حالانکہ وزارت نے جنگجووں اور عام شہریوں کے درمیان کوئی فرق نہیں بتایا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے تقریباً 1,100 جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔ 12 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، جو آبادی کا پانچواں حصہ، جن میں زیادہ تر شیعہ مسلمان ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں کا دعویٰ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تہران، آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے عائد پابندیوں اور امریکی ناکہ بندی کے باعث کشیدگی برقرار ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دو آئل ٹینکروں میں دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل امریکی انٹیلی جنس اداروں نے مبینہ طور پر دو آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز کے جنوب میں واقع بارودی سرنگوں والے علاقے سے گزارنے کی کوشش کی، جہاں وہ سرنگوں سے ٹکرا گئے۔
بیان کے مطابق بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور دونوں آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
ایران نے متاثرہ آئل ٹینکروں کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم ملاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری ہدایات پر عمل کریں اور بارودی سرنگوں والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔
اس واقعے پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
کویت میں پیٹرولیم تنصیب پر ایران کا حملہ، متعدد افراد زخمی، بڑے پیمانے پر نقصان
تہران، ایرانی حملے میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی ایک تیل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے جاری کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
اس سے قبل ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبر دار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران تنازع کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔
محسن رضائی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی تنازع کو خطے میں پھیلنے سے روکنا تھی۔
سینئر فوجی مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کویت یا دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ
تہران، لبنان کے صدر جوزف عون اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ روانہ ہوگئے۔
بیروت میں ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنانی صدر کی امریکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔
اجلاس میں امریکی حکام کے ساتھ لبنان کی موجودہ صورتِ حال، جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے ممکنہ اقدامات، بالخصوص جنوبی لبنان میں امن و استحکام کی بحالی، اسرائیل کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلاء اور ریاستی عملداری کو لبنان کے تمام علاقوں تک وسعت دینے جیسے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا2 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا4 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا1 week agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
ہندوستان4 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
ہندوستان5 days agoہندستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی امیدواری پیش کی، کہا وہ محفوظ اور خوشحال دنیا کے لیے پرعزم
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
دنیا4 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل
دنیا5 days agoامریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان









































































































