تازہ ترین
5اگست کے غلط فیصلوں کا خمیازہ جموں وکشمیر کے عوام بھگت رہے ہیں : نیشنل کانفرنس

ایک سال سے جاری لاک ڈاؤن سے ہر ایک شعبہ متاثر
خبراردو:-
سرینگر:جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، حالات روز بہ روز خراب ہوتے جارہے ہیں ،تعمیر و ترقی کا کہیں نام و نشان نہیں ، اقتصادی بدحالی نے یہاں کے لوگوں کو مکمل طو رپر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، بے روزگارنوجوان کی تعداد حد سے تجاوز کرگئی ، عوامی حکومت کی غیر موجودگی اور انتظامی انتشار ور خلفشار کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔
کے این ایس کے مطابق ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست کے غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلے کے بعد یہاں کا ہر ایک شعبہ متاثر ہوا اور کشمیر کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو نہ صرف 5اگست کے غیر دانشمندانہ فیصلوں کو منسوخ کرنا چاہئے بلکہ جموں وکشمیر کی معیشت کو ہوئے نقصان کی بھرپائی کرنے کیلئے بھی مالی پیکیج کا اعلان کر چاہئے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی مرکزی حکومت کی آنکھیں نہ کھلیں تو اس سے بڑی بدقسمتی کی کیا بات ہوسکتی ہے ۔ جموں وکشمیر کی اقتصادی بدحالی، غیر یقینی صورتحال اور خوف و دہشت کے ماحول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شوکت میر نے انتظامیہ میں انتشار اور خلفشار سے زمینی سطح پر لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات پر بھی زبردست برہمی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے ڈیلی ویجروں ، کیجول لیبروں اور دیگر عارضی ملازمین کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ جموں و کشمیر کے 60ہزار عارضی ملازمین سالہاسال سے اپنی مستقلی کے منظر ہیں ۔ ان عارضی ملازمین کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔ عارضی ملازمین کی مستقلی ایک انسانی مسئلہ ہے اور اسے جنگی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کی سربراہی والی حکومت نے اگرچہ ان عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے اقدامات کرنے کی حتمی کوشش کی لیکن مخلوط سرکار میں شامل اتحادیوں نے اس میں مختلف اڑچنیں پیدا کیں ۔ شوکت میر نے عارضی ملازمین کی فوری مستقلی کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
دنیا
ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
یومِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر اپنے خطاب میں ٹرمپ نے امریکی طاقت اور فوجی برتری کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی اور ایران کو بھی سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد ایران اب مذاکرات کا خواہاں ہے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای جنگ کے ابتدائی مرحلے میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید کیے گئے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، ۔ جموں و کشمیر میں جموں یاتری نیواس بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے لیے 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ ہفتہ کو ‘بم بم بھولے’ کے جے کاروں کے درمیان پوتر گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق، 2041 زائرین بالٹال کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ 2771 زائرین بسوں اور نجی گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام راستے سے یاترا کرنے کے لیے نکلے۔ یاترا کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو شری امرناتھ یاترا کے زائرین کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ یاترا کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس راستے پر روزانہ جانے والے زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے مائن ہنٹرز تعینات کر دیے
پیرس، فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے مائن ہنٹرز (بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے بحری جہاز) تعینات کر دیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کے مائن ہنٹرز “شراکت داروں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی مکمل بحالی اور جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ عمانی حکام سے مشاورت کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کو بندرگاہ واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم بارودی سرنگوں سے نمٹنے کے فرانسیسی اثاثے اور ان کا حفاظتی دستہ علاقے میں تعینات اور کسی بھی کارروائی کے لیے تیار رہے گا۔ واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ ماہ کے آخر میں آبنائے ہرمز میں فرانسیسی شمولیت کو مسترد کر دیا تھا، جب صدر میکرون نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

































































































