جموں و کشمیر
منوج سنہا کا مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کی یوم وفات پر خراج عقیدت

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کی یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ مادر وطن کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات اور سماجی اصلاحات اور جامع طرز حکمرانی کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی ہمیں متاثر کرتی رہے گی’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کیں۔انہوں نے کہا: ‘میں مہاراجہ ہری سنگھ جی کو ان کی یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ وہ ایک ایک ترقی پسند مفکر اور عظیم دور اندیش سیاستدان تھے۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘ مادر وطن کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات اور سماجی اصلاحات اور جامع طرز حکمرانی کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی ہمیں متاثر کرتی رہے گی’۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
منوج سنہا نے طلبہ اور اساتذہ سے قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں اور کلاس رومز کو آج کے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے کے مطابق ڈھالیں۔
نگروٹا کے پنجگرین میں سوامی پرنوانند ودیامندر کے نئے اسکول کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان کو ایک بڑی علمی معیشت بنانے کے لیے یہ تبدیلی نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیوا آشرم سنگھ کے زیر انتظام چلنے والے اس اسکول کی نئی عمارت اور بنیادی ڈھانچے سے غریب اور محروم بچوں کو معیاری تعلیم حاصل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ 2014 سے “ہر گھر شکشا” مہم کے تحت کام کر رہا ہے اور یہاں آدھے سے زیادہ طلبہ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب عمارت کی تمام منزلیں مکمل ہو جائیں گی تو یہاں 1500 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر سکیں گے اور 100 لڑکوں کے لیے رہائشی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جامع تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں طلبہ میں ثقافتی شعور اور ابلاغی مہارتوں کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم جو صرف نمبروں اور کتابی علم تک محدود ہو اور جس میں فن، کھیل اور ہنر کی کمی ہو، مستقبل کے لیے مناسب نہیں ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں میں تخلیقی صلاحیت، منطقی سوچ اور اخلاقی فیصلے کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ جس طرح مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور آٹومیشن صنعتوں، ہسپتالوں اور اسکولوں کو تبدیل کر رہے ہیں، اس کے پیش نظر نوجوانوں کو مسلسل سیکھنے اور خود کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی کو دیہی و شہری فرق کو کم کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کا ایک مضبوط ذریعہ قرار دیا۔
مسٹر منوج سنہا نے مزید کہا کہ حقیقی تعلیم وہی ہے جو طلبہ کو بیرونی دنیا کے لیے مہارتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اندرونی مضبوطی اور جذباتی استحکام بھی عطا کرے۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
گھبرانے کی ضرورت نہیں، جموں و کشمیر میں ایندھن کا وافر ذخیرہ موجود ہے: آئی او سی ایل
جموں، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور جموں و کشمیر، پنجاب اور ہماچل پردیش کے اسٹیٹ ہیڈ اشوتوش گپتا نے بدھ کے روز یقین دلایا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی سمیت تمام پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق ہے۔
پی آئی بی جموں کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں، مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایندھن کی سپلائی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے اہم نکات بیان کیے۔
ایل پی جی کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر سپلائی میں خلل کے باوجود جموں و کشمیر میں تجارتی ایل پی جی کی سپلائی بحران سے پہلے کی اوسط کے 70 فیصد سے زیادہ برقرار رکھی گئی ہے۔ فروری میں یومیہ اوسط 2072 سلنڈرز کے مقابلے میں اس وقت 1958 سلنڈرز روزانہ فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ تجارتی کچن اور صنعتیں متاثر نہ ہوں، جبکہ سپلائی لائنوں کو مضبوط بنانے کے لیے مقامی سطح پر ایل پی جی کی پیداوار میں 25 سے 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پی این جی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند نے پائپڈ نیچرل گیس کے استعمال کی اپیل کی ہے اور ایک مین ٹرنک لائن بچھائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے ایک سال کے اندر جموں و کشمیر میں پی این جی کی سپلائی شروع ہونے کی توقع ہے۔
بحران سے نمٹنے کے اقدامات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں خلل کی وجہ سے ملک کو مجموعی طور پر ایل پی جی کی 25 سے 30 فیصد کمی کا سامنا ہے، تاہم جموں و کشمیر میں مؤثر مینجمنٹ کے ذریعے صورتحال کو قابو میں رکھا گیا ہے۔ اس ضمن میں ریفائنریز اپنی صلاحیت سے زیادہ کام کر رہی ہیں تاکہ مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اب تک 9,128 چھاپے مارے گئے اور 181 اچانک معائنے کیے گئے، جس کے دوران 295 سلنڈرز ضبط کیے گئے اور ملوث افراد کے خلاف 3 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
جاری۔۔۔ یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
کشمیر بھر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائیوں میں تیزی
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز وادی کے مختلف اضلاع میں منشیات کے خلاف اپنی مہم تیز کی ہے۔ جاری “نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان” کے تحت غیر قانونی پوست کی کاشت کو تباہ کیا گیا، منشیات کی کمائی سے بنائی گئی جائیدادیں ضبط کی گئیں، اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا اور عوامی آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا گیا۔
غیر قانونی کاشت کے خلاف کارروائیوں میں ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے کے میرگنڈ میں ایک مقامی شخص کے باغ میں اگائی گئی پوست کی فصل کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی طرح جائبل شنکر پورہ اور زلدورہ میں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، ریونیو اور محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ مل کر نجی زمینوں پر لگی پوست کی فصل کو تباہ کیا گیا، جبکہ شوپیاں کے شادی پورہ علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر غیر قانونی کاشت کو ختم کیا گیا۔
جائیداد کی ضبطگی اور گرفتاریوں کے سلسلے میں شوپیاں کے وِشرو پائین کیلر علاقے میں پولیس نے ایک دو منزلہ مکان ضبط کیا جس کی مالیت 31 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے اور جو منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل شدہ رقم سے تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ کارروائی مجسٹریٹ کی موجودگی میں انجام دی گئی۔ علاوہ ازیں ہندواڑہ، کپواڑہ اور بڈگام میں چار اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا، جن میں ہندواڑہ سے چرس نما مادہ اور کپواڑہ کے وائن علاقے سے دو افراد کو ہیروئن جیسے مواد کے ساتھ پکڑا گیا۔
سخت نگرانی کے تحت بارہ مولہ میں پولیس نے کینائن یونٹ کی مدد سے اہم مقامات پر چیک پوسٹس قائم کی ہیں، جہاں گاڑیوں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کریک ڈاؤن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وادی کو منشیات سے پاک نہیں کر لیا جاتا اور اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی رہے گی۔
جاری۔۔۔ یو این آئی۔ م ع
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر2 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند












































































































