جموں و کشمیر
ویڈیو: پلوامہ ہلاکتیں مکمل رپور ٹ

خبراردو:
وادی میں ایک اور کلگام دوہرایا گیا لیکن آج پلوامہ میں جسے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے سانحہ قرار دیا ۔ اس بار معرکہ آرائی کسی مکان میں نہیں ہوئی بلکہ پلوامہ کے سرنو گاؤں کے ایک کھلے باغ میں ، جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جمہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو ہی پولیس ، ایس او جی ، فوج سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے نے پورے علاقے گھرے میں لے کر جنگجوؤں کے بھاگنے کے تمام راستوں کو سیل کر دیا ۔ سنیچر کی صبح آٹھ بجے آپریشن شروع کیا گیا۔ اور جلد ہی تین جنگجو ؤں اور ایک اہلکار کی ہلاکت کے ساتھ اختتام ہوا ۔ پولیس کے مطابق جاری آپریشن کے دوران نوجوانوں کا ہجوم پر خطر طریقے میں جھڑپ کی جگہ بڑھا جس میں کہیں زخمی ہوئے ۔ اور ۷ نوجوان جاں بحق ہق گئے ۔
ہلا ک ہونے والوں میں بتیس سالہ عابد حسین لون ، جنہوں نے انڈونیشیا میں شادی کی تھی اور اسکی ایک تین ماہ کی بچی بھی ہے ۔بارویں جماعت کے سترہ سالہ لیاقت احمد لون ،دسویں جماعت کے سہیل احمد ڈار ، نویں جماعت کے طالب علم عاقب احمد بٹ ، بے اے فسٹ ائیر کے شہباز احمد نجار ،، عامر احمد ملا ، اور پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی اور دو بچوں کے باپ توصیف احمد میر شامل ہیں ۔
جنگجوؤں کی شناخت سابق فوجی اہلکار ظہور احمد ٹھوکر ، عدنان احمد ، اور بلال احمد ماگرے کے بطور ہوئی ہے ۔ اس دوران وادی بھر میں حالات نے اُس وقت سنگین رخ اختیار کیا جب شہری ہلاکتوں کی خبر شمال و جنوب میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے ساتھ ہی ہر سو صف ماتم بچھ گئی ۔ کشمیر یونیورسٹی ، امرسنگھ کالج سوپور کالج کے طلاب نے احتجاجی مظاہرے کئے ،۔
گورنر ستیہ پال ملک نے دویژنل کمشنر کشمیر کو ہلاکتوں کی انکوایری کرنے کی ہدایات دیں ۔سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اسے قتل عام قرار دے کر کہا اسکو ایسے ہی بیان کیا جا سکتا ہے ، محبوبہ مفتی نے ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی انکوائری ہلاک ہوئے نوجوانوں کو واپس نہیں لا سکتی .
جموں و کشمیر
جموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک 20 سالہ لڑکی کالج پکنک پر جاتے ہوئے بس سے گر کر ہلاک ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت انجلی چودھری کے طور پر ہوئی ہے، جو جموں کے علاقے میراں صاحب کی رہائشی تھی۔
وہ ضلع ادھم پور میں کھیری کے مقام پر چلتی بس سے اچانک نیچے گر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ “لڑکی اپنے کالج کے ساتھیوں کے ساتھ سیاحتی مقام پتنی ٹاپ (جو ادھم پور سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ہے) پکنک منانے جا رہی تھی۔”
مقتولہ گورنمنٹ گاندھی نگر کالج فار وومین، جموں میں چوتھے سمسٹر کی طالبہ تھی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے اسے ضلع اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
جموں و کشمیر کی وزیرِ تعلیم سکینہ اتو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’گورنمنٹ کالج فار وومین، گاندھی نگر، جموں کی چوتھے سمسٹر کی طالبہ انجلی چودھری کی المناک موت کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ وہ آج صبح اپنے ساتھی طلبہ کے ہمراہ پتنی ٹاپ پکنک پر جاتے ہوئے ادھم پور کے قریب ایک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 10:30 بجے ادھم پور سے ایک کلومیٹر پہلے پیش آیا۔
وزیرِ تعلیم نے سوگوار خاندان اور کالج کے عملے سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ: جموں و کشمیر پولیس نے کروڑوں کی جائیدادیں منجمد کر دیں
سری نگر، اننت ناگ ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے مالی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت چار رہائشی جائیدادیں منجمد کر دی ہیں۔
یہ جائیدادیں ان افراد سے منسلک بتائی جا رہی ہیں جو مبینہ طور پر ضلع میں غیر قانونی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
جاری کردہ بیان کے مطابق جن افراد کی جائیدادیں منجمد کی گئی ہیں ان کی شناخت رئیس احمد ڈار، سبزار احمد ڈار، مدثر احمد ڈار اور زاہد احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ تلخان، بیجبہارہ کے رہائشی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ جائیدادیں غیر قانونی منشیات کی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بنائی گئی تھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مجاز اتھارٹی نے ان اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
منجمد کی گئی جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 2.25 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی جموں و کشمیر پولیس کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ منشیات کے نیٹ ورک کے مالی ڈھانچے کو ختم کرنے اور ضلع میں منشیات کے ناسور پر قابو پانے کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے گی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
57 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن شروع
جموں، 57 دن جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن بدھ کے روز آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے شروع ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس سال یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 28 اگست تک جاری رہے گی۔ یاترا کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے شری امرناتھ شرائن بورڈ نے اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
رجسٹریشن کے پہلے دن مختلف بینکوں میں لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ ملک بھر میں جموں وکشمیر، پنجاب نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یس بینک کی 554 شاخوں میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ہر رجسٹرڈ یاتری اور سروس فراہم کنندہ کو آر ایف آئی ڈی (ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹیفیکیشن) کارڈ جاری کیا جائے گا۔ رجسٹرڈ یاتریوں کو 10 لاکھ روپے تک کا گروپ حادثاتی انشورنس بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جانوروں (خچروں وغیرہ) کی حادثاتی یا قدرتی موت کی صورت میں 50 ہزار روپے فی جانور معاوضہ دیا جائے گا۔
ہر سال لاکھوں عقیدت مند بھگوان شیوا کے درشن کے لیے اس یاترا میں شرکت کرتے ہیں۔ یاترا دو راستوں سے کی جائے گی، جن میں روایتی 48 کلومیٹر طویل نون ون–پہلگام راستہ اور مشکل 14 کلومیٹر طویل بالتال راستہ شامل ہیں۔
عقیدت مند امرناتھ شرائن بورڈ آفیشیل ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں، جبکہ آف لائن رجسٹریشن بھی 550 سے زائد بینک شاخوں میں دستیاب ہے۔
حکام کے مطابق کمپلسری ہیلتھ سرٹیفکیٹ (سی ایچ سی) لازمی قرار دیا گیا ہے، جو کسی مجاز ڈاکٹر سے حاصل کرنا ہوگا، کیونکہ یہ یاترا بلند پہاڑی علاقوں میں ہوتی ہے اور صحت کے خطرات موجود ہوتے ہیں۔
رجسٹریشن فیس فی کس 150 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یاترا کے لیے عمر کی حد 13 سے 70 سال کے درمیان رکھی گئی ہے، جبکہ چھ ہفتوں سے زائد حاملہ خواتین کو یاترا کی اجازت نہیں ہوگی۔
سکیورٹی کے لیے جموں وکشمیر پولس اور دیگر نیم فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ میڈیکل ٹیمیں، ریسکیو یونٹس اور ہیلپ سینٹرز بھی دونوں راستوں پر قائم کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا3 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا3 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی









































































































