ہندوستان
وقف (ترمیمی) قانون پر سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پر ملا جلا رعمل

نئی دہلی، وقف (ترمیمی) قانون پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، مسلم رہنماوں اور دیگر مسلم تنظیموں کی جانب سے وقف ترمیمی قانون کو رد کرنے کے مطالبے کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ہے البتہ کچھ شقوں پر روک لگادی ہے اس عبوری فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ کچھ شقوں پر روک لگائی گئی ہے لیکن کورٹ وقف ترمیمی قانون کو مسترد کرنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ خاص طور پر ‘وقف بائی یوزر’ میں سپریم کورٹ نے مداخلت سے انکار کردیا ہے۔
مولانا مجددی نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے اور وکلاء سے مشورہ کرکے نیزمسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ میں غور و خوض کے بعد تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا اور اگلے قدم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
وقف ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والوں میں سے ایک جمعیت علماء ہند نے بھی عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جمعیت علماء ہند کےصدر مولانا ارشد مدنی نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ‘جمعیت علماء ہند نے وقف قانون کی تین اہم متنازعہ دفعات پر ملنے والی عبوری راحت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس عبوری ریلیف نے ہماری اس امید کو یقین میں بدل دیا ہے کہ انصاف ابھی زندہ ہے۔’
وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ہماری بیشتر باتوں کو مان لیا ہے، ہم فیصلے سے بہت حد تک مطمئن ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور عرضی گزار عمران پرتاپ گڑھی نے خوشی واطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑے پیمانے پر راحت دینے والا ہے، میں آج صبح سے انصاف کی امید لے کر سپریم کورٹ کی دہلیز پر موجود تھا۔ سپریم کورٹ نے سرکاری سازش اور زمینوں پر قبضہ کرنے کی نیت پر روک لگا دی ہے۔ ملک بھر کے تمام امن پسند لوگ جو پارلیمنٹ سے لے کر عدالت کی دہلیز تک یہ لڑائی لڑ رہے ہیں، ان کے لیے یہ حتمی تو نہیں لیکن عبوری راحت ضرور ہے۔’
بی جے پی کے سینئر رہنمااور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ وقف پر کچھ مافیاوں کا قبضہ ہے اور اس قبضے سے وقف کو نجات دلانے کیلئے جو قانون لایا گیا ہے وہ وقف اور وقت دونوں کی ضرورت ہے۔
وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ کا عبوری فیصلہ آنے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں کچھ چیزیں ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہیں تاہم بہت سے فیصلے ہماری توقعات کے مطابق ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ حتمی فیصلے میں ہمیں بہت راحت ملے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ووٹ چوری کے الزام پر سیاست گرم، راہل گاندھی کا الیکشن کمیشن اور حکومت کی تنقید
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر انتخابی عمل پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے “ووٹ چوری” کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھائے۔
مسٹر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ “ووٹ چوری سے کبھی سیٹیں چرائی جاتی ہیں، کبھی پوری حکومت۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا میں بی جے پی کے 240 ارکان پارلیمنٹ میں سے “تقریباً ہر چھٹا رکن پارلیمنٹ ووٹ چوری سے جیتا ہے۔” انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو کیا بی جے پی کی زبان میں “گھس پیٹھیا” کہا جانا چاہیے۔ ہریانہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ “وہاں تو پوری حکومت ہی ‘گھس پیٹھیا’ ہے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ جو اداروں کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہیں اور ووٹر لسٹوں و انتخابی عمل میں ہیر پھیر کرتے ہیں، وہ خود “ریموٹ کنٹرول” سے چل رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے یہ بھی کہا کہ منصفانہ انتخابات ہونے پر برسراقتدار جماعت 140 سیٹوں کے آس پاس بھی نہیں پہنچ پائے گی۔
اس دوران، مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے تعلق سے بھی سیاست تیز ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت اپوزیشن کے کئی بڑے لیڈروں نے الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے مغربی بنگال میں تاریخی جیت درج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے 15 سال پرانے اقتدار کا خاتمہ کر دیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے راہل گاندھی کے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے اسے ہار کی مایوسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے، جس پر اس طرح کے الزامات جمہوری اداروں کو کمزور کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
وزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فجیرہ آئل انڈسٹریز زون پر ہونے والے ڈرون حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اس حملے میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے تھے انہوں نے شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کو “ناقابل قبول” قرار دیا اور خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک بیان میں کہا، “یو اے ای میں ہونے والے ان حملوں کی میں سخت مذمت کرتا ہوں، جن میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان “یو اے ای کے ساتھ مکمل طور پر متحد ہے”۔ انہوں نے “مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تمام مسائل کے پرامن حل” کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے آبنائے ہرمز سے بلا روک ٹوک سمندری نقل و حمل کو یقینی بنانے کی اسٹریٹجک اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ “محفوظ اور بلا تعطل جہاز رانی کو یقینی بنانا علاقائی امن، استحکام اور عالمی توانائی کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم ہے۔”
ایران سے شروع ہونے والے اس حملے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر واقع ایک اہم توانائی مرکز فجیرہ میں تیل کے پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ اگرچہ مقامی حکام نے ابھی تک سرکاری طور پر کسی کو بھی اس حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے، لیکن یہ واقعہ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پیش آیا ہے، جہاں اسٹریٹجک بنیادی ڈھانچہ مسلسل تناؤ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان تمام مسائل کے پرامن حل کے لیے ہر قسم کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے منگل کو اپنے بیان میں کہا، “فجیرہ پر ہونے والا حملہ، جس میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے، مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ ہم ان معاندانہ کارروائیوں اور شہری بنیادی ڈھانچے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہندوستان صورتحال سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا رہا ہے، تاکہ مغربی ایشیا میں امن اور استحکام بحال ہو سکے۔ ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے آزاد اور بلا روک ٹوک جہاز رانی اور تجارت کی بھی اپیل کرتے ہیں۔ ہندوستان تمام مسائل کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔”
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
نئی دہلی، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اپنی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے مسٹر مان نے منگل کو اس معاملے کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سامنے اٹھانے کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “آج دہلی میں ہم نے صدرجمہوریہ کے سامنے ملک میں ہونے والے ‘جمہوریت کے قتل’ کے خلاف اپنی آواز پرزور طریقے سے اٹھائی ہے غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا اور ای ڈی و سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر کے بی جے پی کی ‘واشنگ مشین’ میں داغدار لیڈروں کو پاک صاف کرنا، ہمارے جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “پنجاب میں ‘آپریشن لوٹس’ کی گھٹیا چالیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ ہمارے ایم ایل اے لاکھوں پنجابیوں کی آواز ہیں اور پنجابی کبھی بھی غداری برداشت نہیں کرتے۔ آپ کے ‘جن سیوک’ کے طور پر، میں ہر پنجابی کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم عوام کے مینڈیٹ اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی آخری سانس تک لڑیں گے۔”
اس سے قبل ‘عآپ’ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے اراکین پارلیمنٹ راگھو چڈھا، اشوک متل اور سندیپ پاٹھک نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں الزام لگایا کہ پارٹی چھوڑنے کے بعد پنجاب حکومت سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ مسٹر چڈھا نے کہا، “ہم نے صدر کو بتایا کہ کس طرح عام آدمی پارٹی (عآپ) کی پنجاب حکومت ریاستی مشینری کا غلط استعمال کر کے ہمیں نشانہ بنا رہی ہے، جبکہ دو تہائی اراکین پارلیمنٹ نے بی جے پی میں انضمام کا انتخاب کیا ہے۔ وہ پارٹی جو کبھی انتقامی سیاست کا ڈھونگ رچاتی تھی، اب اپنا گھناونا روپ دکھا رہی ہے۔ صدر نے ہمیں آئینی حقوق کے تحفظ کا یقین دلایا ہے۔” انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ ‘عآپ’ ایک خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جس کا انجام بھی خطرناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ‘عآپ’ کے پاس ایک ریاست کی پولیس ہے لیکن بی جے پی کے پاس 21 ریاستوں کی پولیس ہے۔ پنجاب کے افسران کو اس خطرناک کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہیے کیونکہ پنجاب کی حکومت تھوڑے دنوں کی ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف









































































































