دنیا
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد ‘جنگ بندی’ پر سوالیہ نشان، ہزاروں لاشیں ملبے تلے موجود

غزہ، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں تباہ کن بمباری اور اس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ‘جنگ بندی برقرار رہنے’ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے رہائشی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی سے متعلق امید کھو رہے ہیں، بدھ کو اسرائیل کی جانب سے اب تک کی سب سے ہلاکت خیز خلاف ورزی میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اب بھی ‘مضبوط’ ہے، جب کہ ثالث ملک قطر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالث اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی ‘دوبارہ شروعات’ کر رہا ہے، قبل ازیں اس نے غزہ پر بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے، جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ حماس کی جانب سے جنوبی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک کرنے کے بدلے میں کیے گئے تھے، تاہم حماس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
الجزیرہ کے نامہ نگار ہانی محمود نے غزہ شہر سے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ میں ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے کے نیچے دفن ہیں۔
فلسطینی خاندان مایوسی کے ساتھ اپنے پیاروں کی باقیات کی تلاش کر رہے ہیں، 2 سالہ جنگ کے بعد، ہزاروں لاشیں ملبے کے ڈھیر تلے موجود ہیں۔
ایمرجنسی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنی بھاری مشینری یا آلات نہیں ہیں کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں لاشوں کو نکال سکیں یا شناخت کرسکیں۔
قطر میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے لیکچرار زیدون الکنانی نے ‘الجزیرہ’ کو بتایا کہ امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی ختم ہونے کے ‘انتہائی قریب’ ہے، کیوں کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ امریکہ کب تسلیم کرے گا کہ اسے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کے ‘استثنٰی کے احساس’ کا خاتمہ کیا جا سکے۔
الکنانی کے مطابق، اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو امید کر رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ اپنی توجہ ایشیا میں دیگر سرمایہ کاری پر مرکوز کر لیں گے، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے منصوبے سے دستبردار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جتنا ممکن ہو سکے وقت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاکہ اپنی کارروائیوں، زمینوں کے انضمام اور نوآبادیاتی منصوبے کو معمول پر لاسکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں: ایرانی صدر پزشکیان
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے پاکستان کے خطے میں امن کیلیے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلیے اسلام آباد کی انتھک کوششیں اس کی بھرپور ثقافت کی عکاس ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی ثالثی کا شکریہ ادا کرنے کیلیے اسلام آباد کا اہم دورہ کیا، جہاں اپنے بھائیوں آصف علی زرداری، شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر سے تفصیلی مشاورت ہوئی، پاکستانی قیادت کے ساتھ باہمی روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
گزشتہ روز دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعطم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امن، ترقی اور خوشحالی کیلیے پاکستان کے اہم کردار کے معترف ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے تعمیری ملاقاتیں ہوئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں، دونوں ملک مشترکہ مستقبل اور منزل کے شراکت دار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امریکہ کی شکست کا اعلان ہے: باقر قالیباف
تہران، ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے ایران امریکہ معاہدے کو امریکہ کی شکست کا اعلان قرار دے دیا۔
آذربائیجان میں او آئی سی پارلیمانی یونین اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دباؤ اور جبر کا نتیجہ نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایرانی قوم کی مزاحمت، استقامت اور طاقت کا مظہر ہے، یہ یادداشت امریکا کی شکست کا اعلان بن گئی ہے۔
باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک علاقائی سلامتی کو خود یقینی بنائیں، بیرونی مداخلت مسترد کر دیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ خود مختاری کے احترام کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور ہو گا: آئی اے ای اے
ویانا،بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایجنسی کے انسپکٹرز بالآخر ایران کی جوہری افزودگی کی تنصیبات کا معائنہ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رافیل گروسی نے کہا کہ چاہے یہ عمل پرسوں ہو، 1 ہفتے بعد ہو یا 10 دن بعد، یہ اہم ضرور ہے لیکن فیصلہ کن نہیں، یہ معائنہ بہرحال ہو گا۔
خیال رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی اور بین الاقوامی معائنوں کے حوالے سے امریکی اور ایرانی حکام کے مؤقف میں نمایاں اختلاف پایا جاتا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دعویٰ ہے کہ ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو دوبارہ ملک میں آنے کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی رافیل گروسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی ممکنہ معائنے کے حوالے سے کوئی واضح شیڈول طے پایا ہے۔
دونوں ممالک کے متضاد بیانات کے باعث ایران کی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کی رسائی اور مستقبل کے معائنوں کے حوالے سے صورتِ حال بدستور غیر واضح ہے، تاہم ایجنسی کا اصرار ہے کہ نگرانی کا عمل کسی نہ کسی مرحلے پر دوبارہ شروع ہو گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان7 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
تازہ ترین3 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
دنیا7 days agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
دنیا6 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا7 days agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے




































































































