جموں و کشمیر
کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر کا بڑا آپریشن: صدر ہسپتال سری نگر میں تعینات ڈاکٹر اور اس کی اہلیہ گرفتار: سی آئی کے

سری نگر، کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے آج سری نگر، کلگام اور اننت ناگ میں بیک وقت چھاپے مار کرصدر ہسپتال سری نگر میں تعینات ڈاکٹر اور اس کی اہلیہ کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی آئی کے کے مطابق یہ کارروائیاں اُن سوشل میڈیا عناصر کے خلاف جاری بڑے کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں جو سرحد پار موجود ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں رہ کر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور بے امنی کو فروغ دینے میں مصروف تھے۔ ابتدائی جانچ میں بتایا گیا ہے کہ زیرِ حراست افراد نے اپنے پیشہ ورانہ رتبے، سماجی اثر اور آن لائن موجودگی کا غلط استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ کرنے، نفرت پھیلانے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔
چھاپوں کے دوران دو ملزمان شہزادہ اختر زوجہ ڈاکٹر عمر فاروق بٹ اور ڈاکٹر عمر فاروق بٹ (ملازم، سپر اسپیشلٹی اسپتال ایس ایم ایچ ایس) کو گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران پانچ موبائل فون، پانچ سم کارڈ، ایک ٹیبلٹ، متعدد ڈیجیٹل ڈیوائسز اور حساس دستاویزات برآمد ہوئیں، جنہیں تفتیش کے لیے فارنسک ماہرین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
کاونٹر انٹیلی جنس کے مطابق ڈاکٹر عمر فاروق، جو ایک سرکاری ملازم ہیں، مبینہ طور پر آن لائن غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اور اپنے سرکاری عہدے کو استعمال کرتے ہوئے ایسے اقدامات کر رہے تھے جو امن و امان اور قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ تصور کیے جاتے ہیں۔
تحقیقات میں یہ اہم انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ خاتون ملزمہ شہزادہ اختر مبینہ طور پر مقامی خواتین کو آن لائن اور ذاتی ملاقاتوں کے ذریعے انتہا پسندانہ نظریات کی طرف مائل کر رہی تھی۔ اس کے کالعدم تنظیم “دخترانِ ملت” کے ساتھ ممکنہ روابط بھی جانچ کے دائرے میں ہیں۔ حکام کے مطابق یہ پہلو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سماجی اور گھریلو کرداروں کو استعمال کر کے شدت پسندی کے ایک چھپے ہوئے نیٹ ورک کو فعال کیا جا رہا تھا۔
سی آئی کے نے بتایا کہ ضبط شدہ ڈیجیٹل آلات کی تفصیلی فارنزک جانچ جاری ہے اور ابتدائی اشارے ایک وسیع آن لائن نیٹ ورک کی طرف مبذول کرتے ہیں، جو گمراہ کن بیانیوں، پروپیگنڈے اور شدت پسند مواد کی ترسیل میں سرگرم ہو سکتا ہے۔
سی آئی کے نے کہا:’کوئی شخص، چاہے اس کا پیشہ یا حیثیت کچھ بھی ہو، سوشل یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو قومی سلامتی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سی آئی کے دہشت گردی کے معاونین، سہولت کاروں اور پروپیگنڈا چلانے والوں کے خلاف اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں اور چھاپے متوقع ہیں کیونکہ تحقیقات مختلف نئے شواہد کی بنیاد پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
یو این آئی۔ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جاری گرمی کی لہر کے دوران جموں شہر میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا
جموں، جاری شدید گرمی کی لہر سے کوئی راحت نہیں ملی اور آج جموں شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق آج ضلع جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم 24.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ کٹرا، ضلع ریاسی کا قصبہ، 37.8 ڈگری سیلسیس زیادہ سے زیادہ اور 22.6 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ دوسرا گرم ترین مقام رہا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق بنیہال میں 25.6 ڈگری سیلسیس، بٹوت میں 28.1 ڈگری سیلسیس اور بھدرواہ میں 27.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 25 مئی کو عمومی طور پر خشک موسم رہا، تاہم بعض مقامات پر شام کے اوقات میں ہلکی بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری دیکھی گئی۔ 26 اور 27 مئی کو موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
تاہم 28 اور 29 مئی کو مطلع ابر آلود رہنے، ایک یا دو بار بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے امکانات ہیں، جبکہ 30 مئی سے 3 جون تک مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا، اگرچہ شام کے وقت بعض مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔
جموں و کشمیر محکمہ اسکولی تعلیم نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اول تا ششم (پرائمری) کے لیے یکم جون سے 22 جولائی تک، جبکہ جماعت ہفتم تا دوازدہم کے لیے 8 جون سے 22 جولائی تک تعطیلات رہیں گی۔
شدید گرمی کے باعث جموں ڈویژن کے پہاڑی سیاحتی مقامات جیسے بھدرواہ، کشتواڑ، پٹنی ٹاپ، ناتھا ٹاپ، سناسر اور بانی میں سیاحوں کی خاصی بھیڑ دیکھی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
این آئی اے نے جموں و کشمیر میں کالعدم جماعت اسلامی کے فنڈنگ کیس میں 3 مقامات پر تلاشی لی
سری نگر، جموں و کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے منسلک دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کے سلسلے میں سری نگر اور شوپیاں اضلاع میں تین مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ چھاپے کے دوران، این آئی اے نے کئی مجرمانہ مالیاتی دستاویزات اور الیکٹرانک آلات برآمد کئے۔
این آئی اے جماعتِ اسلامی کی علیحدگی پسند اور سرگرمیوں کی جانچ کر رہی ہے، جسے یواے (پی) ایکٹ کے تحت غیر قانونی تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ یہ 2021 میں درج معاملے کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ این آئی اے نے اگرچہ ان مقامات کی مکمل تفصیل نہیں دی جہاں تلاشی لی گئی، لیکن حکام کے مطابق دارالعلوم سراج العلوم مدرسے کی بھی تلاشی لی گئی، جسے گزشتہ ماہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔ یہ مدرسہ جموں و کشمیر کا پہلا دینی تعلیمی ادارہ بن گیا جسے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی ایجنسی نے کہا کہ این آئی اے کی تحقیقات سے اب تک معلوم ہوا ہے کہ جماعتِ اسلامی وادی اور ہندستان کے دیگر حصوں میں فنڈ جمع کرنے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث تھی۔ تنظیم صحت اور تعلیم جیسی فلاحی سرگرمیوں کے نام پر ملک اور بیرونِ ملک سے چندہ جمع کرتی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
گلمرگ گنڈولا میں تکنیکی خرابی کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری، اب تک 80 سیاحوں کو بچا لیا گیا
سرینگر، دنیا کے مشہور گلمرگ گونڈولا میں پیر کے روز تکنیکی خرابی کے باعث کئی کیبل کار کیبن فضا میں معلق ہو جانے کے بعد پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، سول انتظامیہ اور گونڈولا آپریٹرز کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے تحت اب تک تقریباً 80 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق خرابی گونڈولا کے فیز-1 نظام میں پیدا ہوئی، جس کے بعد فیز-1 اور فیز-2 دونوں راستوں پر آپریشن معطل کر دیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ واقعہ موسم سے متعلق نہیں تھا اور تمام کیبن ساختی طور پر محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق خرابی کے بعد تقریباً 62 سے 65 کیبن فضا میں پھنس گئے تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر انخلا کا عمل شروع کیا، جس میں ہندوستانی فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس کے تربیت یافتہ اہلکار مشترکہ طور پر مصروف ہیں۔
جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر آفس نے کہا کہ انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر آفس کے مطابق، ’’پولیس، فوج، ایس ڈی آر ایف، ڈپٹی کمشنر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی مشترکہ ٹیم تمام سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔‘‘
وزیراعلیٰ آفس جموں و کشمیر نے بھی کہا کہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تربیت یافتہ ٹیمیں منظم طریقے سے انخلا کا عمل انجام دے رہی ہیں۔
حکام نے عوام سے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں اور صورتحال ’’مکمل طور پر قابو میں‘‘ ہے۔
ہندوستانی فوج نے بتایا کہ گونڈولا آپریٹرز کے تعاون سے تیز اور مربوط ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق شام تک 16 کیبنوں سے تقریباً 80 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جبکہ باقی پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا4 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان6 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا3 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا4 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
دنیا4 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
دنیا3 days agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ






























































































