دنیا
’میں ایسا نہیں کروں گا‘: ٹرمپ نے میکروں کی ہنگامی جی-7 میٹنگ کی اپیل مسترد کی

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں کی جانب سے ہنگامی جی-7 اجلاس بلانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ ردِعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب گرین لینڈ کے حصول کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پر واشنگٹن اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ پر تبادلۂ خیال کے لیے جی-7 رہنماؤں کے مجوزہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس اجلاس کی تجویز میکروں نے دی تھی، تاہم بعد میں فرانسیسی صدر نے وضاحت کی کہ اس ہفتے ایسا کوئی اجلاس طے نہیں ہے۔
اپنی دوسری مدتِ صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کے دوران میکروں کے سیاسی مستقبل پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ “نہیں، میں ایسا نہیں کروں گا… کیونکہ ایمانوئیل زیادہ عرصے تک وہاں نہیں رہیں گے اور اس میں کوئی دوام نہیں ہے۔”
یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا جب ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر میکرون کے ایک نجی پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں فرانسیسی صدر نے انہیں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے بعد جی-7 اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
اس پیغام میں میکروں نے کہا کہ فرانس اور امریکہ شام کے معاملے پر ہم خیال ہیں اور ایران کے معاملے میں “بڑے کام” کر سکتے ہیں، لیکن انہوں نے گرین لینڈ پر ٹرمپ کے مؤقف پر حیرت کا اظہار کیا۔
مسٹر میکروں نے لکھا کہ “میرے دوست، ہم شام پر پوری طرح متفق ہیں۔ ہم ایران کے بارے میں بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ میں یہ نہیں سمجھ پا رہا کہ آپ گرین لینڈ کے معاملے میں کیا کر رہے ہیں۔”
انہوں نے داؤس کے بعد پیرس میں جی-7 اجلاس اور امریکہ واپسی سے قبل ٹرمپ کے ساتھ نجی عشائیے کی بھی تجویز دی تھی۔
وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران جب ٹرمپ سے اس پیغام اور پیرس میں مجوزہ ہنگامی جی-7 اجلاس کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ “نہیں، میں ایسا نہیں کروں گا۔”
بعد ازاں میکروں نے کہا کہ اس ہفتے کسی جی-7 اجلاس کا کوئی شیڈول طے نہیں ہے۔ انہوں نے داوس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کے بعد کہا کہ “کوئی اجلاس طے نہیں ہے۔ فرانسیسی صدارت اس کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔”
عالمی اقتصادی فورم میں میکروں نے امریکہ کی تجارتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے ٹیرف کی دھمکیاں “کھلے طور پر یورپ کو کمزور اور ماتحت بنانے” کی کوشش ہیں اور انہیں علاقائی خودمختاری کے خلاف دباؤ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
یواین آئی۔ این یو۔
دنیا
ایران امریکہ ممکنہ معاہدے کی خبریں ، خام تیل کی قیمتیں 7 مئی کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
نیویارک، ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد خام تیل کی قیمتیں7 مئی کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے اور جنگ بندی کی خبریں سامنے آتے ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست بریک لگ گیا۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد یکدم گر گئی ہیں، جس سے عالمی معیشت بالخصوص پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے والے ممالک کو بڑی راحت ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5.49 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت کم ہو کر 97.85 ڈالر فی بیرل پرآگئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ‘ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ’ کی قیمت میں بھی 5.64 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے بعد امریکی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 91.14 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم ہونے اور سپلائی لائنز محفوظ ہونے کی توقعات کے باعث مارکیٹ سے غیر یقینی صورتحال کا دباؤ کم ہوا ہے۔ تیل کی عالمی منڈی میں دیگر پٹرولیم مصنوعات اور گیس کے نرخ بھی اتار چڑھاؤ کا شکار رہے، متحدہ عرب امارات کا ماربن ابوظہبی کروڈ 102.31 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا، جبکہ توانائی کے شعبے میں نیچرل گیس (قدرتی گیس) کی قیمت 2.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رہی۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اگلے 24 گھنٹوں میں امریکہ اور ایران کی جانب سے باقاعدہ امن ڈیل کا اعلان کر دیا جاتا ہے، تو آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر سے بھی نیچے آ سکتی ہیں، جو مہنگائی سے متاثرہ عالمی مارکیٹ کے لیے ایک مثبت اشارہ ثابت ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تو جوہری معاملے پر60 روزمیں مذاکرات ہونگے: ایران
تہران، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں تاہم کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران مذاکرات کر رہا ہے تاہم ایران اس وقت جوہری معاملے پر بات چیت نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے جبکہ پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایم اویوکوحتمی شکل دی گئی توجوہری معاملے سمیت مفاہمتی یادداشت کی کچھ تفصیلات اوردیگر موضوعات پر بھی60 دن میں مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ 14 نکاتی ایم او یوجنگ کے خاتمے اور امریکی بحری ناکا بندی ختم کرنے پر مرکوز ہے، بدلے میں ایران ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ انہوں نےکہاکہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول نہیں لے گالیکن خدمات کی فراہمی کی فیس (سروس چارجز ) لینا عام بات ہے، اسےٹول نہیں کہاجاناچاہیے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ممکنہ معاہدے کا حصہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سفارتی پیشرفت پاکستان کی ثالثی میں ہفتوں سے جاری مذاکرات اوررابطوں کانتیجہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
’ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ سب کیلئے عظیم ہو گا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے جارہے ہیں ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ سب کیلئے عظیم ہوگا۔
ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو دوبارہ جنگ شروع ہو گی اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو پہلے سے کہیں زیادہ بڑی ہوگی جو کوئی بھی نہیں چاہتا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کو سعودی عرب کے محمد بن سلمان سے گفتگو ہوئی، یو اے ای کے صدر، قطری امیر اور قطری وزیراعظم سے بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ ترکیہ کے صدر اور مصر کے صدر سے بھی مشاورت ہوئی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ سےبات ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے انتہائی پیچیدہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے پورا کام کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا4 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان6 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا3 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا3 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا3 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
ہندوستان4 days agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
دنیا6 days agoامریکہ نے حملہ کیا تو خون کی ندیاں بہیں گی، کیوبا کی دھماکہ خیز وارننگ






























































































