دنیا
ایران کا ‘آپریشن وعدہ صادق 4’: جدید میزائلوں کی برسات، امریکی و اسرائیلی دفاعی تنصیبات نشانہ
تہران، ایران کی پاسدارانِ انقلاب ( آئی آر جی سی ) نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے “آپریشن وعدہ صادق 4” کے تحت کی جانے والی ان کارروائیوں میں جدید ترین بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جس سے پورے خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہےپاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، یہ کارروائی ‘حزب اللہ کے شہدا’ کے نام کی گئی ہے جو کہ اپنی نوعیت کی 88 ویں لہر تھی۔ اس آپریشن میں ایران نے اپنے سب سے جدید اور بھاری میزائل سسٹمز کا استعمال کیا ہے، جن میں شامل ہیں:
ایرانی حکام کے مطابق، ان میزائلوں نے اسرائیل کے اندرونی حصوں میں اہم عسکری اور تزویراتی مقامات کو نشانہ بنایا۔ جن علاقوں میں سائرن گونجتے رہے اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں میں جدید اور بھاری میزائل سسٹمز استعمال کیے گئے، جن میں عماد، خرم شہر-4 اور قدر جیسے میزائل شامل ہیں۔
ایران نے صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ خطے میں موجود امریکی مفادات کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بیان کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، جن میں بیرشیبا، الجلیل، نقب اور تل نوف ایئر بیس جیسے مقامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنی براک میں ایک مبینہ اہم اجلاس کے مقام کو بھی نشانہ بنانے کا ذکر کیا گیا۔
ایرانی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد دشمن کی عسکری صلاحیت کو اپاہج کرنا اور خطے میں دباؤ بڑھانا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، یہ کارروائیاں ایک اہم اسٹریٹجک تبدیلی کی علامت ہیں، جہاں ‘مزاحمتی محاذ’ کے ذریعے جنگ کے دائرہ کار کو مرحلہ وار پھیلایا جا رہا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ان کا طویل المدتی ہدف خطے سے امریکی مداخلت کا خاتمہ اور اسرائیلی فوجی برتری کو ختم کرنا ہے تاکہ تہران اپنے تزویراتی مقاصد حاصل کر سکے۔ دوسری جانب، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور عالمی قوتیں اس تنازعے کے وسیع تر علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کے خدشے کا اظہار کر رہی ہیں۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
عارضی جنگ بندی قبول نہیں، تنازع ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہیے: ایران
انقرہ، ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا۔
ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 17 سے 19 اپریل تک جاری رہنے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران پورے خطے میں جنگ کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے، کسی بھی جنگ بندی میں تمام محاذ شامل ہونے چاہئیں۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم کسی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے، یہ تنازع اب ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز تاریخی طور پر کھلی رہی ہے، آبنائے ہرمز ایران کے علاقائی سمندری حدود میں واقع ہے، مگر طویل عرصے سے قابلِ رسائی رہی ہے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی، اسرائیلی اقدامات نے عالمی تجارت اور معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ بندی کے دوران بھی انگلیاں ٹریگر پر ہیں: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران بھی ملک کی مسلح افواج ہر وقت تیار اور چوکس ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے جنگ بندی کو میدانِ جنگ کی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی خاموشی کے دوران بھی ہماری انگلیاں ٹریگر پر رکھی ہوئی ہیں اور موجود صورتحال میں مکمل طور پر چوکس ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسداران کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا طاقت ور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو بھاری ضربوں اور ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران مشکل اور ذہین ملک ہے، ان کے لوگ اچھے فائٹر ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن کرنی پڑی، ایران مشکل اور ذہین ملک ہے، ان کے لوگ اچھے فائٹر ہیں۔
ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جنگ اچھے طریقے سے ختم ہونے جارہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کئے گئے، ہماری فوج نے تمام 111راکٹوں کو تباہ کرکے حملہ ناکام بنایا۔
ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ معیشت میں رکاوٹ ایران کی وجہ سے آئی، بولے ویتنام اور افغانستان میں طویل عرصے تک جنگیں جاری رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے جنگ دو ماہ میں ختم ہونے جارہی ہے ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں بہت جلد ہمیں فتح ملنے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے اور اسے مزید بہتر کر رہے ہیں، بہترین فوج کی وجہ سے ایران جنگ میں جو کچھ کرنا چاہا وہ کیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے جوہری پروگرام کی وجہ سے جنگ کرنی پڑی تاہم ایران میں جنگ بہت جلد ختم ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور مزید بہتر کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا4 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا












































































































