دنیا
خلیج میں نئی ‘میری ٹائم رجیم’: ایران کا آبنائے ہرمز پرسخت ترین پالیسی کا اعلان
تہران، مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال اس وقت ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہوگئی جب ایران نے جہاں ایک طرف اسرائیل اور امریکی اڈوں پر سینکڑوں میزائل داغے، وہیں دوسری طرف عالمی تجارت کی شہہ رگ ‘آبنائے ہرمز’ کے حوالے سے سخت ترین پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ اب سمندروں پر پرانے بین الاقوامی ضابطے نہیں بلکہ تہران کے نئے قوانین لاگو ہوں گے۔
ایرانی پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں عالمی برادری، بالخصوص امریکہ کو کڑی تنبیہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ‘میری ٹائم رجیم’ تبدیل ہو چکی ہے اور اس کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ کا ‘رجیم چینج’ کا خواب ایک مختلف انداز میں پورا ہو گیا ہے۔
ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا
“آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی، لیکن آپ (امریکہ اور اتحادیوں) کے لیے نہیں۔ اب یہاں سے صرف وہی گزر سکے گا جو ایران کے نئے بحری قوانین کی پاسداری کرے گا۔ ہماری 47 سالہ مہمان نوازی اب ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے۔اس سفارتی و بحری ڈیڈ لاک کے ساتھ ساتھ، ایران کی پاسدارانِ انقلاب ( آئی آر جی سی ) نے ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کے تحت اسرائیل اور امریکی تنصیبات پر تباہ کن حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائیاں حزب اللہ کے شہدا کے نام کی گئی ہیں، جن میں ایران نے اپنی جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی کا لوہا منوانے کی کوشش کی ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
تہران، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھلا قرار دیا گیا ہے۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھلی رہے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی، جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔ ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عارضی جنگ بندی قبول نہیں، تنازع ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہیے: ایران
انقرہ، ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا۔
ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 17 سے 19 اپریل تک جاری رہنے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران پورے خطے میں جنگ کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے، کسی بھی جنگ بندی میں تمام محاذ شامل ہونے چاہئیں۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم کسی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے، یہ تنازع اب ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز تاریخی طور پر کھلی رہی ہے، آبنائے ہرمز ایران کے علاقائی سمندری حدود میں واقع ہے، مگر طویل عرصے سے قابلِ رسائی رہی ہے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی، اسرائیلی اقدامات نے عالمی تجارت اور معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ بندی کے دوران بھی انگلیاں ٹریگر پر ہیں: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران بھی ملک کی مسلح افواج ہر وقت تیار اور چوکس ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے جنگ بندی کو میدانِ جنگ کی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی خاموشی کے دوران بھی ہماری انگلیاں ٹریگر پر رکھی ہوئی ہیں اور موجود صورتحال میں مکمل طور پر چوکس ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسداران کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا طاقت ور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو بھاری ضربوں اور ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا4 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا










































































































