دنیا
روس عالمی لاجسٹکس کے نئے ڈھانچے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے: پوتن
ماسکو، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو کہا کہ ان کا ملک عالمی لاجسٹکس اور بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک نیا ڈھانچہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
بین الاقوامی نقل و حمل اور لاجسٹکس فورم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر پوتن نے کہا، “روس دنیا کو ایسے حل پیش کر سکتا ہے نیز عالمی لاجسٹکس اور بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک نیا ڈھانچہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔”
صدر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے، جو کہ عالمی معیشت کے اہم شعبے ہیں، اس وقت سنگین جغرافیائی سیاسی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔
مسٹر پوتن نے کہا کہ “ہمارے شراکت داروں کے لیے، روسی رسد کے راستے اقتصادی طور پر (کم نقل و حمل کے اوقات کی وجہ سے) اور عالمی نقل و حمل کے بہاؤ کو متنوع بنانے کے لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ ممالک اور کمپنیاں نقل و حمل کے راستوں اور لاجسٹکس سیریز کی حفاظت اور پائیداری کے بارے میں فکر مند ہیں اور روس نقل و حمل اور لاجسٹکس کے تکنیکی ترقی میں اپنا تجربے کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے۔
مسٹر پوتن نے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس میں تکنیکی انقلاب کو بھی ایک طویل المدتی چیلنج قرار دیا۔
یواین آئی/اسپوتنک۔ الف الف
دنیا
ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہوگیا: امریکی صدر کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہوگیا ہے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو بھی امریکہ کے حوالے کرنے پر تیار ہو گیا ہے جو دھول بن چکا ہے۔ امریکی صدر نےکہاکہ ایران سے امریکا کی بہت اچھی بات چیت چل رہی ہے، ایران کے ساتھ امریکاکی ڈیل بہت قریب ہے، مذاکرات کا نیا دوراسی ہفتے ممکن ہے، ایران پہلے جن باتوں پر تیار نہیں تھا، اب ان پر تیار ہے، ایران سے معاہدہ ہو گیا تو پاکستان جاؤں گا۔
صدر ٹرمپ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بم باری سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ لبنان اور اسرائیل کی جنگ بندی پر کہا کہ انہوں نے لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاوس بلایا ہے، حزب اللہ سے بات چیت لبنانی حکومت کرےگی۔
امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایک بار پھر تعریف کی اور کہا یہ دونوں زبردست آدمی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ روکنے میں پاکستان کا مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار قابل ستائش: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ روکنے میں پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک امن، استحکام اور خطے میں برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، انہوں نے واضح کیاکہ ایرانی عوام کا وعدے توڑے جانے کی وجہ سے امریکا پر اعتماد نہیں اور زور دیا کہ عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت ایرانی قوم کے حقوق برقرار رہنے چاہیں۔
صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اس تنازعے میں فاتح بن کر نہیں ابھرے گا، تنازعے سے خطے کے ممالک اور دنیا سنگین نقصانات اٹھائے گی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ صیہونی رجیم اپنے عزائم کے تعاقب میں ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی امہ کا اتحاد صیہونی رجیم کے عزائم پورے ہونے سے روکے گا۔ صدر پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی سکیورٹی خطے کے ممالک کو یقینی بنانا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنان جنگ بندی حزب اللہ کی جدوجہد کا نتیجہ ہے: باقر قالیباف
تہران، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی حزب اللہ، مزاحمت کاروں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ایرانی اسپیکر نے ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ثالثی پر ریاست پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیرکی کوششوں سے لبنان میں جنگ کا خاتمہ ہوا۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ہم اس ceasefire سے احتیاط کے ساتھ نمٹیں گے، جنگ بندی حزب اللہ، مزاحمت کاروں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ہم فتح کے مکمل احساس تک ساتھ رہیں گے، ہم اپنے عہد پر قائم ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا4 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا










































































































