جموں و کشمیر
جموں کے آر ٹی او دفتر کے پاس خوفناک آگ، چھ تیل ٹینکروں میں دھماکے
جموں، جموں شہر کے بیرونی علاقے نروال میں واقع علاقائی ٹرانسپورٹ دفتر (آر ٹی او) کے قریب بدھ کے روز اس وقت دہشت پھیل گئی، جب ایک پارکنگ یارڈ میں کھڑے چھ تیل ٹینکروں میں پُراسرار حالات میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ایندھن سے بھرے دو ٹینکروں میں زوردار دھماکے ہوئے، جن کی گونج سے پورا علاقہ دہل گیا۔ دھماکوں اور بلند ہوتے شعلوں کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور راہگیروں میں افراتفری مچ گئی۔
پولیس اور فائر بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کی 9 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔ خوش قسمتی سے اس ہولناک حادثے میں ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
آگ لگنے کی اصل وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ محض ایک حادثہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ امدادی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ: جموں و کشمیر پولیس نے کروڑوں کی جائیدادیں منجمد کر دیں
سری نگر، اننت ناگ ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے مالی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت چار رہائشی جائیدادیں منجمد کر دی ہیں۔
یہ جائیدادیں ان افراد سے منسلک بتائی جا رہی ہیں جو مبینہ طور پر ضلع میں غیر قانونی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
جاری کردہ بیان کے مطابق جن افراد کی جائیدادیں منجمد کی گئی ہیں ان کی شناخت رئیس احمد ڈار، سبزار احمد ڈار، مدثر احمد ڈار اور زاہد احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ تلخان، بیجبہارہ کے رہائشی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ جائیدادیں غیر قانونی منشیات کی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بنائی گئی تھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مجاز اتھارٹی نے ان اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
منجمد کی گئی جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 2.25 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی جموں و کشمیر پولیس کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ منشیات کے نیٹ ورک کے مالی ڈھانچے کو ختم کرنے اور ضلع میں منشیات کے ناسور پر قابو پانے کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے گی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
57 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن شروع
جموں، 57 دن جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن بدھ کے روز آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے شروع ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس سال یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 28 اگست تک جاری رہے گی۔ یاترا کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے شری امرناتھ شرائن بورڈ نے اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
رجسٹریشن کے پہلے دن مختلف بینکوں میں لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ ملک بھر میں جموں وکشمیر، پنجاب نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یس بینک کی 554 شاخوں میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ہر رجسٹرڈ یاتری اور سروس فراہم کنندہ کو آر ایف آئی ڈی (ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹیفیکیشن) کارڈ جاری کیا جائے گا۔ رجسٹرڈ یاتریوں کو 10 لاکھ روپے تک کا گروپ حادثاتی انشورنس بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جانوروں (خچروں وغیرہ) کی حادثاتی یا قدرتی موت کی صورت میں 50 ہزار روپے فی جانور معاوضہ دیا جائے گا۔
ہر سال لاکھوں عقیدت مند بھگوان شیوا کے درشن کے لیے اس یاترا میں شرکت کرتے ہیں۔ یاترا دو راستوں سے کی جائے گی، جن میں روایتی 48 کلومیٹر طویل نون ون–پہلگام راستہ اور مشکل 14 کلومیٹر طویل بالتال راستہ شامل ہیں۔
عقیدت مند امرناتھ شرائن بورڈ آفیشیل ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں، جبکہ آف لائن رجسٹریشن بھی 550 سے زائد بینک شاخوں میں دستیاب ہے۔
حکام کے مطابق کمپلسری ہیلتھ سرٹیفکیٹ (سی ایچ سی) لازمی قرار دیا گیا ہے، جو کسی مجاز ڈاکٹر سے حاصل کرنا ہوگا، کیونکہ یہ یاترا بلند پہاڑی علاقوں میں ہوتی ہے اور صحت کے خطرات موجود ہوتے ہیں۔
رجسٹریشن فیس فی کس 150 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یاترا کے لیے عمر کی حد 13 سے 70 سال کے درمیان رکھی گئی ہے، جبکہ چھ ہفتوں سے زائد حاملہ خواتین کو یاترا کی اجازت نہیں ہوگی۔
سکیورٹی کے لیے جموں وکشمیر پولس اور دیگر نیم فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ میڈیکل ٹیمیں، ریسکیو یونٹس اور ہیلپ سینٹرز بھی دونوں راستوں پر قائم کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سوپور میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مزید پانچ شرپسند گرفتار کر لیے
سری نگر، جموں و کشمیر کے ضلع سوپور میں جموں وکشمیر پولس نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں حالیہ طلبہ احتجاج میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف جاری کارروائی کے سلسلے میں رات بھر کی چھاپہ ماری کے دوران مزید پانچ شرپسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ان افراد نے طلبہ کے پُرامن احتجاج میں گھس کر امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا اور توڑ پھوڑ سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف تیز اور ہدفی کارروائی جاری ہے۔ مزید 13 شرپسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں جلد از جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا جائے۔
پولیس نے واضح کیا کہ وہ کسی کو بھی حساس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر عوامی امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ تمام ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔
پولیس نے سوپور کے عوام کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کو سراہا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ چوکنا رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد جاری رکھیں۔
پولیس نے کہا کہ امن پسند شہریوں کے ساتھ مل کر وہ ضلع میں امن، سلامتی اور معمولات زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ سوپور میں ایک اسکول لیکچرر پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد پرتشدد احتجاج شروع ہو گئے تھے، جس کے دوران توڑ پھوڑ بھی ہوئی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
پولیس نے اب تک شناخت شدہ 25 افراد میں سے کئی کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ملزم استاد کو معطل کر دیا گیا ہے اور حالات کو قابو میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر4 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق تشویشناک دعویٰ، قیادت پر سوالات اٹھنے لگے
دنیا1 week agoایران میں کریک ڈاؤن تیز، مخالفین کے سہولت کاروں کے خلاف فوری فیصلوں کی ہدایت
دنیا6 days agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان6 days agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر6 days agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر1 week agoلشکر طیبہ کا بین ریاستی دہشت گردی کے ماڈیول کا انکشاف، دو پاکستانیوں سمیت 5 گرفتار
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
دنیا6 days agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر6 days agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا1 week agoاسرائیل یونان کو 75 کروڑ ڈالر کا توپ خانہ نظام دے گا: وزارت دفاع











































































































