دنیا
امریکی فوجی سربراہ کو عہدے سے ہٹایا گیا
واشنگٹن، امریکہ کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کے سربراہ جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ دو دیگر اعلیٰ فوجی افسران کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق قوم سے خطاب کے ایک دن بعد جمعرات کے روز سامنے آیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف فوجی حملوں کو مزید تیز کرے گا۔ انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ یہ تنازعہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ختم ہو سکتا ہے۔
جنرل جارج کے علاوہ دو دیگر اعلیٰ فوجی افسران کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔ ان میں میجر جنرل ولیم گرین جونیئر اور جنرل ڈیوڈ ہوڈنے شامل ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق یہ اقدام اس غیر مستحکم دور میں محکمہ دفاع کے ڈھانچے کو نئی شکل دینے کے وزیر دفاع کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔
اگرچہ جنرل جارج کی مدتِ ملازمت میں ایک سال سے زیادہ وقت باقی تھا، لیکن وزارت جنگ نے جمعرات کے روز تصدیق کی کہ وہ فوج کے 41ویں چیف آف اسٹاف کے عہدے سے فوری طور پر ریٹائر ہو جائیں گے۔
وزارت جنگ کے مرکزی ترجمان سین پارنیل نے سوشل میڈیا پر جنرل جارج کے جانے کی تصدیق کی اور ان کی دہائیوں پر محیط خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ جنرل رینڈی اے جارج فوری طور پر فوج کے 41 ویں چیف آف اسٹاف کے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور قوم کے لیے ان کی خدمات پر محکمہ ان کا شکر گزار ہے۔
‘جوائنٹ چیفس آف اسٹاف’ نے بھی امریکی فوج میں جنرل جارج کی طویل خدمات پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1988 سے جنرل جارج اور ان کے خاندان نے عزت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے۔
یو این آئی۔ ایس اے
دنیا
جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ ہونے پر ایران جواب دے گا: قالیباف
تہران، ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل تہران کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں ناکام رہے تو ایران اپنی جوابی کارروائیاں دوبارہ شروع کرے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بیلاروس کی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر ایگور سرگینکو سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم طے پانے والی مفاہمت پر مکمل عمل درآمد کا پُرزور مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اور صہیونی ریاست جنگ کے خاتمے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتے تو ایران مناسب جواب دے گا۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازع کے دوران امریکہ یہ جان چکا ہے کہ وہ فوجی محاذ پر ایران کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اسرائیل کی دھمکیاں بے بنیاد پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست رمضان جنگ میں اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے، آج سب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی ناکام رہی اور بالآخر انہوں نے خود ہی جنگ بندی کی درخواست کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
خامنہ ای کے جنازے میں حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران کی اسرائیل اور امریکہ وارننگ
تہران، ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیا بریگیڈ نے دشمنوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات یا نماز جنازہ کے دوران امریکہ یا اسرائیل نے کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہوں گے۔
خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کسی بھی ممکنہ کارروائی سے قبل اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کریں، کیونکہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مقدس شخصیات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا اور اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات انتہائی حساس موقع ہیں اور ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شہید سپریم لیڈر کی آخری رسومات کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ 6 روز تک جاری رہنے والی ان تقریبات میں ایران کے تین شہروں میں نماز جنازہ اور سوگ کی تقریبات ہوں گی، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے سربراہان مملکت اور مذہبی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ ایران کا آیت اللہ خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ لینے کا اعلان آیت اللہ علی خامنہ ای کو 9 جولائی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یو این آئی ع ا۔
دنیا
فرانس میں شدید گرمی، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات
پیرس، فرانس کے وزیر صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر سے ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کے باعث فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 2025 ہوگئی تاہم یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے گرمی سےفرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کم از کم 3700 اموات ہوئیں، گزشتہ ہفتے شدید گرمی کے باعث بیلجیئم میں 1200 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ ریکارڈ توڑ گرمی اور ہیٹ ویو سے نیدرلینڈز میں 480 اموات رپورٹ ہوئیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان4 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا4 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا3 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر6 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
ہندوستان1 week agoپاسپورٹ فیس میں اضافے پر کانگریس کی مرکز پر تنقید ، سرجیوالا نےکہا ’مہنگائی کی نئی قسط‘
دنیا1 week agoوینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 167 ،ایک ہزار سے زائد زخمی



































































































