دنیا
امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، ایرانی صدر کا فرانسیسی ہم منصب سے شکوہ
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے امریکی رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
ایرانی صدر نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، مگر افسوسناک طور پر ہر بار ان مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مؤثر مذاکرات کے لیے پہلی شرط جنگ کا خاتمہ اور اس بات کی ضمانت ہے کہ مستقبل میں ایران کے خلاف دوبارہ کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسے کھولنے سے متعلق کسی بھی قسم کے مذاکرات کے لیے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ لازمی ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ اگر ایرانی مسلح افواج کوئی عسکری قدم اٹھاتی ہیں تو اس کا باقاعدہ اور واضح اعلان کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر نے جنگ بندی کے فریم ورک کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس مذاکرات کو آگے بڑھانے اور تہران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے عمل میں تعاون کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، مزید 13 افراد شہید ہوگئے
بیروت، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے جاری ہیں جس میں مزید 13 افراد شہید ہوگئے ۔
اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد بدھ کو پہلی بار لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ فضائی حملہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ پر کیا گیا، جہاں حزب اللہ کا مرکز واقع ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر میں بڑے پیمانے پر آگ اور کم از کم ایک عمارت کو شدید نقصان دکھایا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے خود اس حملے کی منظوری دی تھی، جس کا ہدف حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کا ایک کمانڈر تھا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر سکسکیہ پر بمباری کی جس میں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیل نے 17 اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار بیروت کے جنوبی مضافات پر بمباری کی، جس میں لبنان بھر میں کم از کم 13 افراد شہید ہوئے۔
ادھر اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی امور کے رابطہ دفتر کے مطابق لبنان میں انسانی صورتحال “جنگ بندی کے باوجود انتہائی غیر مستحکم” ہے اور شہری مسلسل جنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 مارچ سے اب تک لبنان میں 2,700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ فضائی حملوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے بدھ کے روز لبنان کے اندر داخل ہونے والی اسرائیلی افواج پر 17 حملے کیے۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کو قنطرہ، البیاضہ، طیّبہ، نقرہ، رشاف اور عیتا الشعب میں ڈرون اور راکٹ حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران سے معاہدہ ہونے کا قوی امکان ہے:ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، جبکہ ایران جنگ ختم کرنے کی امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
بدھ کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ”یہ بہت ممکن ہے کہ ہم کوئی معاہدہ کر لیں، ایران کے حوالے سے معاملات بہت اچھے چل رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔”
وال سٹریٹ جرنل کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ اس وقت ثالثوں کے ساتھ مل کر ایک ایسے فریم ورک پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد مذاکرات کا دوبارہ آغاز، جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو کھولنا ہے۔
یہ مذاکرات ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں شروع ہو سکتے ہیں ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ ایک ہفتے کے اندر حتمی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ علاقائی کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف حملے کیے، جس کے جواب میں تہران نے اسرائیل اور خلیج میں امریکی اتحادیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا۔
یو این آئی، ع ا۔
دنیا
دشمن میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے: قالیباف
تہران، ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔
اپنے ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مقصد بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ بڑھا کر ایران کو اندر سے کم زور کرنا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں کو تاریخ کے اس حساس دور میں دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے کا ادراک ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا3 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب













































































































