ہندوستان
گریٹ نکوبار منصوبے پر کانگریس نے حکومت کوبنایانشانہ
نئی دہلی، کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے گریٹ نکوبار آئی لینڈ پروجیکٹ کے تعلق سے ایک بار پھر مرکز ی حکومت پر حملہ بولا ہے اور الزام لگایا ہے کہ حکومت اپنے ’ایکو سسٹم‘ کے ذریعے ایسی جھوٹی مہم چلا رہی ہے، جس میں منصوبے سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کو ’چین کے تئیں نرم‘ دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مسٹر رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ یہ حکومت چین کے تئیں مسلسل، منظم اور مرحلہ وار طریقے سے گھٹنے ٹیکنے کی پالیسی اپناتی رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 19 جون 2020 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان نے لداخ میں شہید ہوئے 20 جوانوں کی توہین کی۔ ساتھ ہی الزام لگایا کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں ہندوستان نے روایتی گشت اور چراگاہوں کے حقوق ترک کردیئے ہیں۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ 26-2025 میں ہندوستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ تقریباً 115 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جس سے مائیکرو،ا سمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کا شعبہ متاثر ہوا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے ردِعمل میں چین کے کردار پر حکومت خاموش رہی۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ گریٹ نکوبار منصوبہ بنیادی طور پر کاروباری ہے اور اس کا ماحول نیز مقامی برادریوں پر سنگین خراب اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ گریٹ نکوبار کے تعلق سے کانگریس نے حال کے دنوں میں مرکز کی حکومت پر بار بار الزامات لگائے ہیں، اس سے پہلے بھی کئی خطوط کے ذریعے مسٹر رمیش نے مرکز کی حکومت سے کئی سارے سوالات پوچھے ہیں۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ 17 جولائی کو دہرادون میں ہوں گے کیونکہ اتراکھنڈ کو پیپر لیک کا ‘مرکز’ بنا دیا گیا ہے مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ ریاست میں بھرتی امتحانات میں ایسا نظام تیار ہو گیا ہے جہاں پٹواری، لیکھ پال اور دیگر عہدے قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مجرموں کے طے کردہ داموں پر ملتے ہیں کانگریس رہنما نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پیغام میں کہا کہ حکومت نے سخت انسدادِ نقل قانون بنایا، اس کے باوجود پیپر لیک ہوتے رہے۔ یہ قانون صرف کاغذات تک محدود رہا اور سوالنامے بازار میں بکتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ برسوں محنت کرنے والے نوجوانوں کا حق چھین لیا گیا ہے اور کسی دوسرے نے پیسے دے کر ان کی نوکری خرید لی۔ یہ صرف پیپر لیک نہیں، بلکہ نوجوانوں کے روزگار اور مستقبل کی چوری ہے۔ مسٹر گاندھی نے اتراکھنڈ کے طلبہ اور مسابقتی امتحانی امیدواروں سے اس لڑائی میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے 17 جولائی کو دہرادون میں منعقد ہونے والے ‘چھاتروں کی گونج’ پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘مستقبل نیلام نہیں ہونے دیں گے، خوابوں کو لیک نہیں ہونے دیں گے۔’
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ
نئی دہلی، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جدید ترین ہتھیاروں اور جدید فوجی ٹیکنالوجیز کے باوجود سڑکیں، سرنگیں، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں جیسے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر فوجی مہمات کے لیے مستقبل میں بھی انتہائی اہم رہیں گے مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کو محاذ تک پہنچانے والی سڑک بھی اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ سرحد پر تعینات فوجی، اس لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرنے والے بھی قومی سلامتی کے مساوی طور پر اہم محافظ ہیں۔ وزیرِ دفاع نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک عام سڑک تعمیر کرنے والی ایجنسی سے دنیا کی معززاسٹریٹجک انفراسٹرکچر تنظیموں میں مقام بنایا ہے۔ انہوں نے اٹل سرنگ، سیلا سرنگ اور املنگ لا درہ جیسے پروجیکٹوں کو تنظیم کی انجینئرنگ کی صلاحیت اور بہترین کام کا نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار جدید انفراسٹرکچر اور وائبڑینٹ ولیج پروگرام کے ذریعے سرحدی علاقوں میں رابطے کے نظام کو مضبوط بنا کر قومی سلامتی کو مستحکم کرنے اور سال 2047 تک ترقی یافتہ ملک کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔
مسٹر سنگھ نے اس موقع پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے نئے ڈیجیٹل پروجیکٹ مینجمنٹ اور بھرتی کے نظام کا آغاز کیا، تنظیم کی تین اہم مطبوعات کا اجرا کیا، بی آر او ترانے کی نقاب کشائی کی اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پروجیکٹوں کو نوازا۔ دو روزہ کانفرنس میں سرحدی علاقوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اختراع اور پائیدار تعمیراتی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
پیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
نئی دہلی، کانگریس کے لوک سبھا ایم پی ششی تھرور نے قومی راجدھانی کے جنتر منتر پر امتحان کے نظام میں شفافیت اور پیپر لیک کے خلاف مظاہرہ کر رہے طلبہ کے نام بدھ کو ایک کھلا خط جاری کرتے ہوئے ان کے خدشات کی حمایت کی اور مرکز حکومت سے نوجوانوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے مسٹر تھرور نے خط کے ذریعے کہا کہ منصفانہ اور میرٹ پر مبنی امتحان کے نظام ہی متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے خط میں اپنی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک متوسط طبقے کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں ان کے والد ایک تنخواہ دار ملازم تھے اور ایک ہی آمدنی سے تین بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ، منصفانہ امتحانات اور ایماندارانہ نتائج ہی ان جیسے خاندانوں کے بچوں کے خوابوں کو پورا کرنے کی بنیاد بنے۔
کانگریس ایم پی نے کہا کہ جب پیپر لیک ہوتے ہیں اور امتحانات منسوخ ہوتے ہیں تو نظام پر سے بھروسہ اٹھ جاتا ہے، تب سب سے زیادہ نقصان محنت کرنے والے نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کو ہوتا ہے، جبکہ خوشحال طبقے کے پاس آگے بڑھنے کے دیگر متبادل موجود ہوتے ہیں۔ جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر تھرور نے کہا کہ ان کا غصہ کوئی بے راہ روی نہیں بلکہ اس نسل کا درد ہے جس نے پوری ایمانداری سے محنت کی، پھر بھی نظام نے اسے مایوس کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے امید نہ ہارنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل ان ہی کے ہاتھوں میں ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے سماجی کارکن سونم وانگ چُک سے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی گزارش کی۔ مسٹر تھرور نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہونے پر طلبہ کے مسائل کو جمہوریت کے سب سے اعلیٰ فورم پر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے بھی طلبہ کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر کے ان کے مسائل کا حل نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہی جمہوری قیادت کی پہچان ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
ہندوستان6 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
دنیا7 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان6 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
دنیا6 days agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا3 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
جموں و کشمیر1 week agoشوبیاں آپریشن چھٹے روز میں داخل: فورسز کا سرچ آپریشن تیز









































































































