دنیا
امریکی ناکہ بندی ہٹ گئی، آبنائے ہرمز سے 5 ایرانی تیل بردار جہاز گزر گئے
تہران، ایرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکہ نے ناکہ بندی ہٹا دی ہے اور آبنائے ہرمز کھل گئی، جس کے سبب 5 ایرانی تیل بردار جہاز وہاں سے گزر گئے امریکہ ایران معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز پر جاری تناؤ میں کمی آ گئی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے بعد 3 ایرانی آئل ٹینکرز اور 2 مال بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔ آبنائے ہرمز سے ایرانی بحری جہازوں کا گزرنا امریکہ کے ساتھ اس سیاسی مفاہمت کی یادداشت کا پہلا ٹھوس نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
جاپان کی ایک شپنگ کمپنی مٹسوئی لائنز کے چیف ایگزیکٹو نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ جب تک انھیں اس بات کا یقین نہ ہو جائے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والا معاہدہ حقیقتاً مؤثر اور عملی ہے، تب تک جہاز مالکان آبنائے سے گزرنے کا عمل دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔
جاپان کی تین بڑی شپنگ کمپنیوں میں شامل مِٹسوئی لائنز کے پاس 900 سے زائد جہازوں پر مشتمل بیڑا موجود ہے، جن میں مال بردار جہاز، تیل بردار ٹینکر اور فیریاں شامل ہیں۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے ٹینکر بیڑوں میں سے ایک چلانے والی کمپنی ہے۔
ادھر ایرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ آبنائے ہرمزمیں قشم جزیرے کے جنوب میں 3 دھماکے بھی سنے گئے، تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکے ٹریفک مینجمنٹ نظام سے متعلق سرگرمیوں کے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔ْ
دنیا
تہران کے ساتھ ایم او یو پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر الیکٹرانک طور پر دستخط کیے جا چکے ہیں اور آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں، اور اس معاہدے کی تفصیلات ’’بہت جلد‘‘ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ انھوں نے پیر کے روز جی-7 سربراہی اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، معاہدہ مکمل طور پر طے پا چکا ہے۔‘‘ امریکی اعلیٰ حکام نے بھی معاہدے کے بعض نکات سے آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز جمعہ کے روز دوبارہ مکمل طور پر کھول دی جائے گی اور اسی دن جنیوا میں اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا ایران سے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، آبنائے ہرمز کھل گئی ہے، یہ امن معاہدہ انتہائی شان دار ہے۔ انھوں نے کہا ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہونے کی امید ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ تیل کی قیمت گر رہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے کہا نائب صدر جے ڈی وینس دستخط کی باقاعدہ تقریب میں شرکت کریں گے، میں بھی شریک ہو سکتا ہوں۔ حکام کے مطابق، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تکنیکی مذاکرات اسی ہفتے شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ پابندیوں میں نرمی یا منجمد اثاثوں کی رہائی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ایران معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے یا نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ دھونس جما کر بمباری کے ذریعے مسائل حل نہیں کر سکتا: باراک اوباما
واشنگٹن، امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ مفاہمتی یادداشت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ دھونس جما کر یا بمباری کے ذریعے مسائل حل نہیں کر سکتا امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ایران کے ساتھ کیا جانے والا کوئی بھی نیا معاہدہ، اصل جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) سے نمایاں طور پر بہتر ہو۔
سابق صدر نے فوجی طاقت کے استعمال کے بجائے سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے سفارتی معاہدوں کو ترجیح دینی چاہیے جو جنگ سے بچاتے ہوئے زیادہ تر مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بمباری کا سلسلہ بند ہو تاکہ جنگ کے نتیجے میں عام لوگ مزید مشکلات اور مصائب کا شکار نہ ہوں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران جنگ نے امریکہ کی ساکھ ختم اور اسرائیل کا زوال تیز کر دیا: جنرل اسماعیل قآنی
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قآنی نے کہا ہے کہ جاری جنگ نے امریکہ کی ساکھ کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل کے زوال کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے۔
جنرل اسماعیل قآنی کا کہنا تھا کہ شدید دباؤ، وسیع تباہی اور سنگین ترین حملوں کے باوجود مزاحمتی محور کا کوئی بھی گروپ میدانِ جنگ سے پیچھے نہیں ہٹا۔ دشمنوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود مزاحمتی قوتوں کی ثابت قدمی برقرار رہی، جس نے مخالفین کو شدید خوفزدہ کر دیا ہے۔
حزب اللہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اب تک دنیا نے حزب اللہ کی عسکری طاقت کا صرف ایک محدود حصہ دیکھا ہے جبکہ اس کی حقیقی صلاحیت اور طاقت اس سے کہیں زیادہ ہے۔
کمانڈر قدس فورس نے ایرانی مذاکرات کاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سفارتی عمل میں ایرانی مذاکرات کاروں نے ثالثوں کے ساتھ مکمل اختیار اور طاقت کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
دنیا1 week agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا5 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا5 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا7 days agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا1 week agoدشمن کو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن
دنیا6 days agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا1 week agoحوثیوں کی دھمکی: اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل پابندی لگا دیں گے
دنیا1 week agoایران کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام
دنیا1 week agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی





































































































