تازہ ترین
جماعت کے بعد سرکاری ملازمین کا بڑے پیمانے پر ہوسکتا ہے کریک ڈاؤن، 200افراد کی فہرست مرتب

خبراردو:
ریاست جموں وکشمیر میں جماعت اسلامی کے طرز پر وسیع کریک ڈاؤن کی ایک اور تلوار لٹکتی نظر آرہی ہے جس میں اب کی بار سرکاری ملازمین پرشکنجہ کسا جائیگا۔ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے تیار کردہ فہرست میں جنگجوؤں اور جماعت کے تئیں نرم گوشہ رکھنے والے200افرادکے نام درج ہیں جن میں سرکاری ملازمین کے علاوہ اساتذہ کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے 28فروری 2019کو جماعت اسلامی کو غیر قانونی قرار دئے جانے اور اس پر 5سالہ پابندی عائد کرنے کے بعد جہاں جماعت سے وابستہ افراد کا وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرکے قریبا300افراد کو اب تک پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے وادی اور بیرون وادی کے تھانوں اور جیلوں میں مقید کردیا ہے وہیں اس بات کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے سرکاری محکمہ جات میں کام کررہے ملازمین اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد کی فہرست تیار کردی ہے اور اگر ذرائع کو صحیح مانا جائے تو فہرست میں شامل 200افراد کی گرفتاری آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی پر وسیع کریک ڈاؤ ن کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کے پاس نیا منصوبہ زیر غور ہے جس کے تحت مختلف سرکاری محکمہ جات میں کام کررہے ملازمین پر بھی شکنجہ کسے جانے کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں اب نئے کریک ڈاؤن کے تحت قریباً200افراد کو حراست میں لینے کی تیاریاں کررہی ہے جن میں سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی ایک بڑی تعدا د شامل ہیں۔باوثوق ذرائع سے ملی رپورٹ کے مطابق حکومت نے جنگجوؤں اور جماعت اسلامی کے تئیں مختلف محکمہ جات میں کام کررہے ملازمین اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد کا کریک ڈاؤن کرنے کا من بنالیا ہے جس کے لیے حکومت نے 200سرکاری ملازمین کی فہرست تیار کرلی ہے۔ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق حکومت آنے والے دنوں میں سرکاری محکمہ جات میں کام کررہے ملازمین جو فکری طور پر جماعت کے ساتھ وابستہ ہیں کے خلاف کریک ڈاؤن کا باضابطہ آغاز کرنے جارہی ہے اور آنے والے دنوں میں 200افراد کی گرفتاریاں متوقع ہے۔
خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے کریک ڈاؤن کے لیے تیار کی گئی فہرست میں نچلے درجے کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ سینئر افسران بھی شامل ہیں جنہیں آنے والے دنوں میں اپنے سرکاری مناصب سے بے دخل کرکے کے علاوہ گرفتار کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری محکہ جات میں کام کرہے ایسے ملازمین خفیہ طور پر اپنی سرگرمیاں انجام دینے میں مصروف ہے۔ ایسے افراد نہ صرف جنگجوؤں، علیحدگی پسندوں اور دیگر قوم دشمن عناصر کو مالی معاونت فراہم کررہے ہیں بلکہ نوجوان نسل میں علیحدگی پسند سوچ پر منتقل کرنے میں انتہائی کوشاں رہتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ایسے افراد کی فہرست بہت پہلے مرتب کرلی تھی تاہم موجودہ صورتحال میں جب کہ ریاست میں لوک سبھا الیکشن کی تیاریاں شروع ہوچکی ہے، ایسے میں ان افراد کی گرفتاری ناگزیر بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کو پرامن اور افرا تفری سے پاک ماحول میں منعقد کرانے کے لیے فہرست میں شامل افراد کی گرفتاریاں لازمی امر ہے اور اس کے لیے آنے والے دنوں میں سرکاری محکمہ جات میں جماعت اور جنگجوؤں کے درپردہ حامیوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے سینکڑوں سرکاری اساتذہ صاحبان کو اس حوالے سے کافی متحرک پایا ہے جو ملازمت کے دوران بھی افرا تفری کا ماحول پیدا کرنے کی تاک میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ صاحبان اپنے ڈیوٹیوں کے مقام سے بھی جماعت کے نظریاتی پیغام کو پھیلانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد اپنے ساتھیوں اور طلبا و طالبات کے درمیان علیحدگی پسند سوچ کو منتقل کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے۔معلوم ہوا ہے کہ فہر ست کو مرتب کرنے میں پولیس اور دیگر ایجنسیوں کا تعاون طلب کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں پر دوسرا سب سے بڑا کریک ڈاؤن ثابت ہوگا جس دوران ایسے افراد کو سرکاری مناصب سے بے دخل کرنے کے ساتھ ساتھ گرفتار کیا جائیگا۔
دنیا
ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کا بیان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک، ایران مذاکرات پر کے دوسرے راونڈ کی خبروں پر عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44سینٹ کمی کے بعد 94.49 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 44 سینٹ کی کمی کے بعد 94.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 70 سینٹ کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 90.59 ڈالر تک آگیا۔ جنگ کے بادل چھٹنے کی امید نے سرمایہ کاروں کو نئی زندگی دے دی ہے، جس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس سب سے نمایاں رہا، جس میں 1.89 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تائیوان کے تائیکس انڈیکس میں بھی استحکام دیکھا گیا اور یہ 0.48 فیصد اوپر چلا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ و اسرائیل کو ٹھہرائیں گے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرائیں گے۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے جو کچھ کیا ہے وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خلاف جرم ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے یہ حملے جنگی جرم ہیں جو انسانیت کے خلاف بھی جرم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں متعدد سینئر سیاسی و عسکری شخصیات شہید ہو چکی ہیں، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، جو 1989ء سے مضبوط و طاقت ور ایرانی سپریم لیڈر تھے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے، 28 فروری کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں 86 برس کی عمر میں شہید ہو گئے۔ ان کی 3 دہائیوں سے زائد طویل حکمرانی کے دوران سیکیورٹی اداروں کے ذریعے اقتدار کو مستحکم کیا گیا اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا، تاہم جوہری پروگرام پر تنازعات کے باعث مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی برقرار رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پینٹاگون میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کیلئے پیغام ہے، ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں، امریکہ اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہے ہیں، اپنے فیصلے ایران کو عقلمندی سے کرنا ہوں گے، کسی بھی صورت ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، ڈیل نہ ہوئی تو ہماری فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کہتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کنٹرول کر رہا ہے، لیکن اس کی اپنی کوئی بحریہ نہیں، تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کنٹرول نہیں، یہ بحری قزاقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی توانائی صنعت مکمل تباہ نہیں ہوئی، امریکی ناکہ بندی سے برآمدات بند ہو رہی ہیں، جب تک ضرورت ہوگی ہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھیں گے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک پر امریکی بحریہ کا کنٹرول ہے، امریکہ کے پاس طاقتور نیوی ہے، ایران کے پاس نہیں رہی، مجھے امید ہے کہ آپ ایسا معاہدہ کریں گے جو آپ کی پہنچ میں ہو۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی تمام جہازوں کیلئے ہے جو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہوتے یا نکلتے ہیں، ناکہ بندی کا نفاذ ایران کی علاقائی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں ہوتا ہے، ناکہ بندی تمام جہازوں کے لیے ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہے، ایران کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کا تعاقب کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا3 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا3 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی









































































































