تازہ ترین
ویڈیو:مرکزکی ہدایت کے باجود جموں کشمیر سرکار نے آئی اے ایس افسران کےسروس ریکارڈ کا جائزہ نہیں لیا

خبراردو:
مرکزی سرکاری کی جانب سے پچھلے چار سال کے دوران ملک کے 1,143 آئی اے ایس افسران کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ۔ نظام پر بوجھ بنے لوگوں کو تلاش کرنے کےلئے سخت مےعار کے تحت 25 سال سروس مکمل کرنے والے اور جنہوں نے پچاس سال کی عمر عبور کی ہو ان کا جائرہ لیا گیاہے۔
اور یہ جائزہ آل انڈیا سروسز Death-cum-Retirement Benefits Rules کے تحت2015 سے 2018 کے درمیان بہترین کارکردگی نہ دکھانے والوں کا لیا گیا ۔قوانین کے مطابق متعلقہ ریاستی حکومت کی مشاورت سے مرکزی سرکار کسی آئی اے ایس افسر کو تحریری طور پر کم ازکم تین ماہ پہلے نوٹس یا تین ماہ کی تنخواہ اور ایسے نوٹس کے بدلے وظیفے دے کرعوامی مفاد میں ریٹائر ہونے کو کہہ سکتی ہے ۔
1,143 ا فسران میں سے دو سے چار چھتیس گڑھ سے، اروناچل پردیش ، گوا ، میزورم اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بہار کےڈر سے ایک کو عوامی مفاد میں وقت سے پہلے ریٹارمنٹ کی سفارش کی گئی ہے تاہم ان افسران کے نام کا انکشاف نہیں کئے گئے ہیں ۔
ایسے ہی محکمہ پرسنل ٹریننگ ڈیٹا کے مطابق 5,104 ایسے بھارت کے سٹیل فریم مانے جانے والے افسران جو ملک بھر میں کام کر رہے ہیں ۔ سٹیل فریم آف انڈیا آئی اے ایس افسران کو کہا جاتا ہے جو ملک کی پالیسیاں بناتے ہیں ۔وہیں دوسری طرف مرکز کی جانب سے جانب سے یاد دلانے کے باوجود بھی ایسی ریاستیں ہیں جہاں تعینات آئی اے ایس افسران کے کام کا جائزہ نہیں لیا گیا ۔ ان میں اندھرا پردیش ، کرناٹک ، کریلہ ، تلنگانہ ، ترپورہ اور اترا کھنڈ اور جموں کشمیر کی ریاستوں نے 25 سال کی سروس کے سلسے میں ریکارڈ کا جائزہ نہیں لیا ہے.
جبکہ مرکزکی نے کہا ہے کہ وقت پر جائزہ بد عنوانی اور بہتر کارکردگی نہ دیکھانے والوں کو سامنے لانے کےلئے ضرروی تھا ۔ اور ان ریاستوں میں جموں وکشمر بھی شامل ہے جہاں پر ان افسران کے بدعنوانی کے کافی ریکارڈ ہیں.
ریاست میں مفتی محمد سعید کی سرکار میں 17 آئی اے ایس اور آئی ایف ایس افسران پر کرپشن الزامات لگائے گئے تھے ۔ پھر 2010 میں عمر عبداللہ کی سرکار میں ایسے چھ سو آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور کے اے ایس افسران کے علاوہ وزرء پر بھی بدعنوانی میں ملوث پائے گئے تھے ۔
اسکے بعد 2014 میں ریاست کا سب سے بڑا . 25,000کڑوڑ روشنی گھپلہ جس میں آئی اے ایس افسران پر انگلیاں اٹھی تاہم ابھی تک ہوا کچھ نہیں ۔اسکے بعد ARMS LICENCE SCANDAL جس میں آئی اے ایس افسران نے جعلی ہتھیار لائسنز فراہم کی تھیں ۔ اسکے علاوہ اور بھی کہیں ہونگے جو بے نقاب نہیں ہوئے ۔
گزشتہ سال ریاستی گورنر انتظامیہ نے Jammu and Kashmir Prevention of Corruption Act, 2006 and Jammu and Kashmir State Vigilance Commission Act, 2011 میں ترامیم کر کے اینٹی کرپشن بیورو کو ریاست میں قائم کیا تھا ۔ تاہم اسکے خاطر خواہ نتائج آج تک زمین پر ابھی تک نہیں دکھے ۔
دنیا
ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کا بیان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک، ایران مذاکرات پر کے دوسرے راونڈ کی خبروں پر عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44سینٹ کمی کے بعد 94.49 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 44 سینٹ کی کمی کے بعد 94.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 70 سینٹ کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 90.59 ڈالر تک آگیا۔ جنگ کے بادل چھٹنے کی امید نے سرمایہ کاروں کو نئی زندگی دے دی ہے، جس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس سب سے نمایاں رہا، جس میں 1.89 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تائیوان کے تائیکس انڈیکس میں بھی استحکام دیکھا گیا اور یہ 0.48 فیصد اوپر چلا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ و اسرائیل کو ٹھہرائیں گے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اپنے رہنماؤں کے قتل کا ذمے دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرائیں گے۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے جو کچھ کیا ہے وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خلاف جرم ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے یہ حملے جنگی جرم ہیں جو انسانیت کے خلاف بھی جرم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں متعدد سینئر سیاسی و عسکری شخصیات شہید ہو چکی ہیں، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، جو 1989ء سے مضبوط و طاقت ور ایرانی سپریم لیڈر تھے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے، 28 فروری کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں 86 برس کی عمر میں شہید ہو گئے۔ ان کی 3 دہائیوں سے زائد طویل حکمرانی کے دوران سیکیورٹی اداروں کے ذریعے اقتدار کو مستحکم کیا گیا اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا، تاہم جوہری پروگرام پر تنازعات کے باعث مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی برقرار رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پینٹاگون میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کیلئے پیغام ہے، ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں، امریکہ اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہے ہیں، اپنے فیصلے ایران کو عقلمندی سے کرنا ہوں گے، کسی بھی صورت ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، ڈیل نہ ہوئی تو ہماری فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کہتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کنٹرول کر رہا ہے، لیکن اس کی اپنی کوئی بحریہ نہیں، تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کنٹرول نہیں، یہ بحری قزاقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی توانائی صنعت مکمل تباہ نہیں ہوئی، امریکی ناکہ بندی سے برآمدات بند ہو رہی ہیں، جب تک ضرورت ہوگی ہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھیں گے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک پر امریکی بحریہ کا کنٹرول ہے، امریکہ کے پاس طاقتور نیوی ہے، ایران کے پاس نہیں رہی، مجھے امید ہے کہ آپ ایسا معاہدہ کریں گے جو آپ کی پہنچ میں ہو۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی تمام جہازوں کیلئے ہے جو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہوتے یا نکلتے ہیں، ناکہ بندی کا نفاذ ایران کی علاقائی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں ہوتا ہے، ناکہ بندی تمام جہازوں کے لیے ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہے، ایران کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کا تعاقب کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا3 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا3 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی









































































































