تازہ ترین
سیکورٹی افسران کی چوٹی کانفرنس ، جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر گفتگو

خبراردو ڈیسک:
۵ اگست کو لئے گئے فیصلے کے بعد سے جموں کشمیر سیکورٹی صورتحال پر پونا میں پولیس کے ڈائرکٹر جنرلز اور انسپکٹر جنرلز کی سہ روزہ سالانہ کانفرنس میں خصوصی طور بات ہو گی ۔
یہ کانفرنس پونہ میں ۶ سمبر کو منعقد ہو گی.
ایک معتبر اخبار میں زرائع کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے ، وہیں امیت شاہ پہلی بار بطور کابینہ وزیر اس کانفرنس میں شریک ہونگے۔
ایک وزارت داخلہ کے افسر نے کہا ہےکہ کانفرنس میں اندرونی سیکورٹی کے حوالے سے مسائل پر بات ہو گی ، مزید جموں کشمیر کی صورتحال پر خاص طور پر اس کانفرنس میں بات کی جائے گی “َ.
یہ سالانہ کانفرنس آئی بی کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے ، اور اس خفیہ ادارےکے افسران کے علاوہ راء کے افسران بھی کانفرنس میں موجود رہیں گے ۔ وہیں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی جانب سے پاور پوئنٹ پرازنٹیشن پیش کئے جانے کی امید ہے.
کانفرنس میں تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام والے علاقوں سے ۲۶۰ سے زائد آئی جی اور ڈی جی شریک ہونے کی امید بتائی جا رہی ہے ۔
جس میں دہشتگردی ، جموں کشمیر کی سیکورٹی ، انٹیلی جنس کا حاصل کرنا اور صحیح طریقے سے شیئر کرنا اور پولیس محکمے میں مزید جدیدیت لانا موضوع بحث ہوگا .
دنیا
ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
یومِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر اپنے خطاب میں ٹرمپ نے امریکی طاقت اور فوجی برتری کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی اور ایران کو بھی سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد ایران اب مذاکرات کا خواہاں ہے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای جنگ کے ابتدائی مرحلے میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید کیے گئے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، ۔ جموں و کشمیر میں جموں یاتری نیواس بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے لیے 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ ہفتہ کو ‘بم بم بھولے’ کے جے کاروں کے درمیان پوتر گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق، 2041 زائرین بالٹال کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ 2771 زائرین بسوں اور نجی گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام راستے سے یاترا کرنے کے لیے نکلے۔ یاترا کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو شری امرناتھ یاترا کے زائرین کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ یاترا کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس راستے پر روزانہ جانے والے زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے مائن ہنٹرز تعینات کر دیے
پیرس، فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے مائن ہنٹرز (بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے بحری جہاز) تعینات کر دیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کے مائن ہنٹرز “شراکت داروں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی مکمل بحالی اور جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ عمانی حکام سے مشاورت کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کو بندرگاہ واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم بارودی سرنگوں سے نمٹنے کے فرانسیسی اثاثے اور ان کا حفاظتی دستہ علاقے میں تعینات اور کسی بھی کارروائی کے لیے تیار رہے گا۔ واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ ماہ کے آخر میں آبنائے ہرمز میں فرانسیسی شمولیت کو مسترد کر دیا تھا، جب صدر میکرون نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ


































































































