تازہ ترین
کورونا وائرس کی دوا کے نام پر بابا رام دیو کو کھیلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: کانگریس

منیش تیواری نے کہا کہ اس وقت لوگ کورونا سے پریشان ہیں اور اگر کوئی دوا بنانے کا دعویٰ کرتا ہے تو لوگ اسے خریدیں گے۔ اگر کوئی اس کے استعمال کی وجہ سے فوت ہوجاتا ہے تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔
نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ یوگ گرو بابا رام دیو نے جس دوا کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے لانچ کیا ہے، اس پر خود حکومت کی طرف سے سوالات اٹھا ئے گئے ہيں، اس لیے اس دوا کو بازار میں نہیں اتارا جاسکتا اور اگر ایسا ہوتا ہے تو حکومت کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پیر کے روز پریس کانفرنس کےدوران اس سلسلے میں کہا کہ اگر کوئی شخص کورونا کی عالمی وبا کے اس دور میں کووڈ- 19 کے علاج کی دوا بنانے کا دعوی کرتا ہے اور حکومت خود اس کے دعوے پر سوال اٹھاتی ہے تو اس دوا کو بازار میں اتارنا ملک کی 1.25 ارب آبادی کے ساتھ کھیلواڑ ہوگا اور اس کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، اس لیے حکومت کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگ کورونا وائرس سے پریشان ہیں اور اگر کوئی دوا بنانے کا دعویٰ کرتا ہے تو لوگ اسے خریدیں گے۔ اگر کوئی اس کے استعمال کی وجہ سے فوت ہوجاتا ہے تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔ جب تک کوئی دوا پختہ شکل میں بن کر تیار نہیں ہوجاتی اور کسی دوا کو معیاروں کے مطابق جانچ کیے بغیر مارکیٹ میں اتارا جا تا ہے، تو حکومت کو اس معاملے میں سنجیدگی سے قدم اٹھانا چاہیے۔
منیش تیواری نے کہا کہ اگر وزارت آیوش اسے سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے تو بہت سے دوسرے لوگ بھی اسی طرح سے دوا بنانے کا دعوی کرنا شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی خواہش ہے کہ کورونا کی پختہ دوا بنائی جائے، لیکن اس دوا کو سائنسی حقائق کے ذریعہ جانچ کرکے لائسنس یافتہ ہونا چاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اترا کھنڈ کی وزارت آیوش نے رام دیو کی اس دوا کو مدافعتی قوت میں اضافہ کرنے کے لیے لانچ کرنے کی اجازت دی ہے، نہ کہ کورونا وائرس کے علاج کے طور پر مارکیٹ میں اتارنے کی اجازت دی ہے۔ مرکزی حکومت نے آج ہی بابا رام دیو کی اس دوا کا اشتہار روک دیا ہے۔(قومی آواز)
دنیا
’میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے‘
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکی میڈیا کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این پر تنقید کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والا میڈیا میری بے چینی سے متعلق غلط بیانی کر رہا ہے ایران کےساتھ جنگ ختم کرنےکیلئےمجھ پر کوئی دباؤ نہیں، میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی وجہ سے میڈیا اپنی ساکھ کھو چکا ہے ایرانی بحریہ سمندر کی تہہ میں پہنچ چکی اور فضائیہ مکمل تباہ ہو گئی، ایران کا دفاعی نظام اور ریڈار سسٹم تباہ ہو چکا، اب قیادت بھی نہیں رہی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی ناکہ بندی انتہائی سخت ہے حالات مزید خراب ہوں گے، وقت ایران کےحق میں نہیں ہیں ایران سے ڈیل تب ہوگی جب امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے بہتر ہو گی، ڈیل کا فیصلہ صرف امریکی مفادات اور عالمی امن کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ناکہ بندی مزید سخت ہوگی: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک بار پھر ایران کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت تیزی سے نکل رہا ہے اور یہ بحری ناکہ بندی اس وقت تک مزید سخت اور بدتر ہوتی جائے گی جب تک کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہو جاتا جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفاد میں ہو۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا: “وقت ان کے حق میں نہیں ہے۔ یہ ناکہ بندی مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر اور مضبوط ہے اور اب یہاں سے حالات مزید خراب ہی ہوں گے۔ کوئی بھی معاہدہ صرف اسی صورت میں کیا جائے گا جب وہ امریکہ، اس کے اتحادیوں اور باقی دنیا کے لیے منصفانہ اور فائدہ مند ہوگا۔”
امریکی میڈیا کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک ٹائمز اور سی این این جیسے اداروں کو لگتا ہے کہ “میں ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے بے چین ہوں۔” انہوں نے مزید کہا، “براہِ کرم یہ جان لیں کہ اس عہدے پر رہتے ہوئے شاید میں اب تک کا سب سے کم دباؤ محسوس کرنے والا شخص ہوں۔ میرے پاس دنیا بھر کا وقت ہے، لیکن ایران کے پاس نہیں۔ گھڑی کی سوئیاں ٹک ٹک کر رہی ہیں۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ان کی فضائیہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، ان کے طیارہ شکن اور ریڈار ہتھیار نیست و نابود ہو چکے ہیں اور ان کے لیڈر اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکی اشارہ ملتے ہی ایران کے خلاف جنگ اور نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیل
تل ابیب، اسرائیل نے امریکہ کی طرف سے اشارہ ملتے ہی ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے اور نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک سکیورٹی جائزے کیلیے منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلیے تیار ہیں، نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کیلیے امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی دفاعی افواج دفاع اور حملے دونوں کیلیے تیار ہیں اور اہداف کا تعین کر لیا گیا ہے۔ ’امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں تاکہ سب سے پہلے خامنہ ای خاندان کا خاتمہ کیا جا سکے جو اسرائیل کے خلاف تباہی کے منصوبے کا محرک ہے اور ایرانی حکومت کی قیادت کے جانشینوں کو ختم کیا جا سکے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے مرکزی توانائی اور بجلی کے مراکز کو اڑا کر اور قومی معاشی ڈھانچے کو تباہ کر کے اسے تاریکی اور پتھر کے دور میں واپس دھکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار حملہ مختلف اور مہلک ہوگا اور انتہائی حساس مقامات پر تباہ کن ضربیں لگائی جائیں گی، یہ ان بڑے حملوں کے تسلسل میں ہوگا جو ایرانی حکومت پہلے ہی برداشت کر چکی ہے جس سے اس کی بنیادیں ہل جائیں گی اور وہ منہدم ہو جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا7 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا7 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند









































































































