تازہ ترین
’غیر منطقی ٹیکس بقایاجات‘کی ادائیگی میں توسیع کی جائے:کے ای اے

تاجر،کاروباری اور صنعت کار معاشی مشکلات سے دوچار
سرینگر:ریاستی محکمہ ٹیکس کی جانب سے تاجروں اور صنعت کاروں کو’غیر منطقی بقایاجات‘کی ادائیگی میں رواں مالی سال کے آخر تک توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس نے کہا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے تاجر،کاروباری اور صنعت کار سخت معاشی مشکلات سے دو چار ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق تجارتی پلیٹ فارم کشمیراکنامک الائنس کے نائب چیئرمین اعجاز شہدار نے کہا کہ گزشتہ برس اگست کے بعد پیدہ شدہ صورتحال اور مابعدکورونالاک ڈاؤن کے نتیجے میں وادی سے تعلق رکھنے والے کاروباریوں،تاجروں،دکانداروں اور صنعت کاروں کو سنگین معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ کمرشل ٹیکس جو کہ اب ریاستی ٹیکس محکمہ کہلاتا ہے کے ریکارڈ میں تاجروں اور صنعت کاروں کے مبینہ بقایاجات موجود ہے،جبکہ حکومت نے اس سلسلے میں تاجروں کو راحت دیتے ہوئے ایک حکم نامہ زیر نمبر39-F of 2018بہ تاریخ5فروری2018 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کی،،جبکہ ایک اور حکم نامہ زیر نمبر64-2020 بہ تاریخ26فروری2020 بھی جاری کی گئی جس میں ایمنسٹی کو30جون2020تک توسیع دی گئی۔
اعجاز شہدار نے بتایا کہ کرؤنا لاک ڈاؤن کے نتیجے تاجر اس ایمنسٹی اور راحتی اسکیم کا فائدہ اٹھانے سے قاصر رہیں۔کشمیر اکنامک الائنس کے نائب چیئرمین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ایمنسٹی کو رواں مالی سال کے آخر تک توسیع دی جائے،تاکہ ہر ایک تاجر و صنعت کار جس کے کھاتہ میں مبینہ بقایاجات درج کیا گیا ہے،وہ اس معاملے کو حل کرکے ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ اٹھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور حکومت اس بات سے باخبر ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران تاجروں،صنعت کاروں اور کاروباریوں کو کس قدر معاشی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،جس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
دنیا
ہم لبنان میں حزب اللّٰہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے: عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم لبنان میں حزب اللّٰہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہمارے معاہدے میں لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ کا خاتمہ شامل ہوگا۔
عباس عراقچی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو ملتوی کر دیا گیا ہے، امریکہ کے ایٹمی مطالبات اس مرحلے پر ہمیں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ناکہ بندی ختم اور آبنائے ہرمز کھولنا عبوری معاہدے کا حصہ ہے، اسرائیل جیسے دشمن ایران امریکہ معاہدے کے خلاف ہیں۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران امریکہ کے خلاف جنگ کا فاتح ہے، ایران امریکہ جنگ کے بعد مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی دھمکیاں بند ہونی چاہئیں، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا، لبنان میں جنگ کے خاتمے کا مطلب اسرائیل کا قبضہ شدہ علاقوں سے انخلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، تبدیلی ممکن ہے، اس کے چودہ نکات ہوں گے، جب یہ طے ہو جائے گا تو عوام کو اس کی ایک ایک تفصیل بتائی جائے گی۔
عراقچی نے کہا کہ عبوری معاہدہ پہلا قدم ہے، اگر نافذ نہ ہوا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے، آبنائے ہرمز کی مینجمنٹ جنگ سے پہلے کے دور میں واپس نہیں جائے گی، ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے لیے یورینیم ذخائر کا واحد حل مواد کو کم سطح پر لانا ہے، ہماری تلوار ہمیشہ آبنائے ہرمز پر لٹکتی رہے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
معاہدے کے 14 نکات، ایران کا ایٹمی معاملہ ملتوی کر دیا گیا ہے: عباس عراقچی
تہران، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ابھی ایران کا امریکہ کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوا، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں معاہدے پر دستخط ڈیجیٹل طور پر ہوں گے اور اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جب یہ طے ہو جائے گا تو عوام کو اس کی مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا، معاہدے کے 14 نکات ہوں گے جبکہ ایران کے ایٹمی معاملے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق عبوری معاہدہ پہلا قدم ہے، اگر یہ نافذ نہ ہوا تو جوہری مذاکرات بھی نہیں ہوں گے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران کے منجمد فنڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی عبوری معاہدے کا حصہ ہے، ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنائے گا تاہم ہماری تلوار ہمیشہ آبنائے ہرمز پر لٹکتی رہے گی۔
عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ معاہدے میں لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے گا، لبنان میں جنگ کے خاتمے کا مطلب اسرائیل کا قبضہ شدہ علاقوں سے انخلاء ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
سری نگر، حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر (پی او جے کے) کے 19 سالہ رہائشی کو شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتار نوجوان کی شناخت اسد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو پی او جے کے کے شہر مظفرآباد کا رہائشی ہے۔ حکام کے مطابق نوجوان کو سب سے پہلے مقامی لوگوں نے اس وقت دیکھا جب وہ ایل او سی عبور کرکے اس جانب پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیاں نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ سخت نگرانی والی سرحد کس صورتحال میں عبور کرکے آیا۔
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سری نگر میں قائم چنار کورپس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ گرفتاری فوج اور جموں وکشمیر پولس کے مشترکہ آپریشن کے دوران عمل میں آئی۔
فوج کے مطابق، “مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چنار واریئرز نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 12 جون 2026 کو کپواڑہ کے سمری گاؤں کے قریب ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا، جس نے مشتبہ حالات میں لائن آف کنٹرول عبور کی تھی۔ چنار واریئرز اور جموں و کشمیر پولیس کی مستعد مشترکہ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو روک لیا اور کسی بھی ممکنہ سکیورٹی خطرے کو ٹال دیا۔”
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ “گرفتار کیے گئے درانداز سے فی الحال تفتیش جاری ہے۔”
اسد خان گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کشمیر میں ایل او سی کے قریب گرفتار ہونے والے پی او جے کے کے دوسرے شہری ہیں۔
اس سے قبل یکم جون کو پی او کے کے علاقے حویلی کہوٹہ کے 22 سالہ رہائشی ذیشان احمد کو ضلع بارہمولہ کے اُڑی سیکٹر میں مبینہ طور پر سرحد عبور کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق نوجوان کو ایل او سی کے قریب واقع سرحدی گاؤں سیلی کوٹ کے نزدیک گرفتار کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک محبت کے سلسلے کے باعث سرحد پار کرکے آیا تھا۔
یواین آئی۔ظ ا
ہندوستان5 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنانی صدر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں: اسماعیل بقائی
دنیا5 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا1 week agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا1 week agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا5 days agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
ہندوستان1 week agoخوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی
دنیا2 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک




































































































