تازہ ترین
جے شنکر 7 نومبر کو دو روزہ دورے پر روس جائیں گے

نئی دہلی، 03 نومبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر اگلے پیر سے روس کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ وزارت خارجہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہاکہ ’’وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 7 اور 8 نومبر کو روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت و صنعت ڈینس مینٹروف سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ اس دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر اور روسی لیڈروں کے درمیان باہمی، علاقائی اور عالمی اہمیت کے مختلف موضوعات پر بات چیت متوقع ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر روسی رہنماؤں کے ساتھ ماسکو میں یوکرین۔ روس جنگ کو ختم کرنے کے بارے میں بھی بات کر سکتے ہیں، ترجمان نے کہاکہ”دونوں فریقین کے رہنما ملاقات میں کیا بات کریں گے۔ پہلے سے کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یورپ میں جاری تنازعہ پر ہندوستان کا نقطہ نظر سب کو معلوم ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔
ترجمان نے کہاکہ “وزیر خارجہ جے شنکر کی روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ مسائل کے ساتھ ساتھ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت متوقع ہے۔”
دنیا
ایران کب تک آبنائے ہرمز بند رکھ سکتا ہے پینٹاگون کی خفیہ بریفنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں
واشنگٹن، پینٹاگون کے حکام نے اس ہفتے قانون سازوں کو ایک انٹیلیجنس جائزے کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں یہ بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کرنے میں 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ایک خفیہ بریفنگ کے دوران ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کو آبنائے ہرمز کی بندش کے حوالے سے اس ٹائم لائن سے آگاہ کیا گیا ہے۔ سی این این نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کی ایک اندرونی جانچ میں یہ بتایا گیا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر اس آبنائے کو ایک سے 6 ماہ تک بند رکھ سکتا ہے۔
ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی ارکان کو بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل صفائی میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، کیوں کہ ایران جنگ کے بعد بارودی سرنگیں ہٹانے میں طویل وقت درکار ہے، رپورٹ کے مطابق قانون سازوں کو خفیہ بریفنگ میں 6 ماہ کا ممکنہ دورانیہ بتایا گیا۔ ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز ایک سے چھ ماہ بند رہ سکتی ہے، ایران ہرمز کو طویل عرصے تک بند رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب کہ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے طویل بندش کو بدترین منظرنامہ قرار دیا ہے، ترجمان پینٹاگون نے بدھ کے روز کہا کہ آبنائے ہرمز کی 6 ماہ کی بندش ناقابل قبول ہوگی۔ پینٹاگون نے بریفنگ میں متنبہ کیا ہے کہ جنگ کے معاشی اور سیاسی اثرات انتہائی بڑے ہو سکتے ہیں۔
دریں اثنا، ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے گزشتہ ماہ کے اندرونی جائزے کی معلومات میڈیا میں لیک ہونے پر پینٹاگون کے ترجمان سین پارنل نے ناراضی کا اظہار کیا، اور کہا میڈیا میں اس بریفنگ کے خاص حصے پیش کیے گئے جو اکثر غلط ہیں، اور غیر دیانت داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے مارچ میں بھی کہا تھا کہ ایک جائزہ اس بات کا مطلب نہیں ہوتا کہ وہ قابلِ عمل یا حقیقت پسندانہ ہے، اور آبنائے ہرمز کی چھ ماہ کی بندش ناممکن ہے اور سیکریٹری کے لیے مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
یو این آئی۔ع ا۔
ہندوستان
مودی کا مرزا پور سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے ضلع مرزا پور میں پیش آئے سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اس حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں سے انتہائی رنجیدہ ہیں انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا: “اتر پردیش کے مرزا پور میں ہونے والے حادثے میں جانی نقصان سے مجھے شدید دکھ پہنچا ہے۔ میری دلی ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پراتھنا ہوں۔
واضح رہے کہ مرزا پور کے ڈرمنڈ گنج علاقے میں بدھ کی رات ایک پہاڑی سڑک پر پیش آنے والے المناک حادثے میں 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بے قابو ٹرک نے دو کاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
جان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
واشنگٹن، امریکہ کے سابق وزیرِ خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں امریکہ کے 3 صدور نیتن یاہو کے ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیرِ خارجہ جان کیری کا مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکہ کے 3 صدور ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر جارج بش، بارک اوباما اور جو بائیڈن اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔ یہ تینوں سابق امریکی صدور ایران کے ساتھ جنگ کرنے پر راضی نہیں ہوئے تھے اور معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے تھے۔
جان کیری نے استدلال کیا کہ ویتنام اور عراق دونوں جنگوں میں ایک مشترکہ سبق ہے کہ امریکی عوام کو دھوکا نہ دیا جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر2 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند









































































































