تازہ ترین
ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن سری نگر کی جانب سے قومی کانفرنس کا انعقاد

سری نگر،10مارچ(یو این آئی)سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)،وزارت آیوش، حکومت ہند نے اپنے پیریفرل انسٹی ٹیوٹ ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (آر آر آئی یو ایم) سری نگر کے اہتمام سے یک روزہ ’ریج مینٹل ‘ تھرپی (علاج بہ تدبیر)کے عنوان سے کشمیر یونیورسٹی کے کنونشن سینٹر میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا ۔
جامع ہمدرد نئی دہلی کے وائس چانسلر پروفیسر افشا عالم نے بحیثیت مہمان خصوص اس کانفرنس میں شرکت کی جبکہ وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان، وائس چانسلر بابا غلام شاہ پادشاہ یونیورسٹی راجوری پروفیسر اکبر مسعود ، کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے وائس چانسلر پروفیسر قیوم حسین ، وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر شکیل احمد رمشو ، سیکریٹری ٹیکنیکل ایڈ منسٹریٹو رفارمز پروفیسر عاصم علی خان نے اس قومی تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مقررین نے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران یونانی علاج ومعالجہ کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی ترقی پر ’ریج مینٹل ‘ تھرپی کی اہمیت پرکھل کر اپنی آراء پیش کی ۔
انہوں نے ’پی آر آئی یو ایم ‘ سری نگر کو ’ ریج مینٹل ‘ تھرپی کے لئے سینٹر فار ایکس لنس پروجیکٹ کے طورپر نوازے جانے پر اُنہیں مبارکباد پیش کی۔
اس کانفرنس کا مقصد محققین، ماہرین تعلیم اور طالب علموں میں علاج بہ تدبیر (ریج مینٹل تھراپی) کے بارے میں حساسیت، تربیت اور بیداری پیدا کرنا تھا۔
اس قومی کانفرنس میں صحت عامہ اور فلاح و بہبود میں رجمنٹل علاج کے کردار کو تلاش کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔ مزید یہ کہ سنٹر آف ایکسیلنس (ریج مینٹل تھیراپی) جموں و کشمیر میں طبی سیاحت کو فروغ دے گا۔
ٹیکنیکی سیشن میں میڈیکل سائنسز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔ بتادیں کہ ڈاکٹر سیما اکبر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انچارج RRIUM سری نگر نے دیگر آفیسران کے ہمراہ سمینار کو کورڈنیٹ کیا ۔
دنیا
چین کیساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا فوجی لحاظ سے ایران اب تقریباً ختم ہو چکا ہے، جبکہ چین وینزویلا اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ چین کا اہم دورہ کرنا ہے جس میں وہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور ایران جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاہے۔
یو این آئی۔ ع ا
دنیا
آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا، ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے: امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا، ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن پروجیکٹ فریڈم لوگوں کو بچانے کے لیے ہے،کسی پرحملہ نہیں کیا، ایران کو آبنائےہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے 7 ایرانی فاسٹ بوٹس کو تباہ کردیا، جاری تصادم کے باعث ہرمز میں 10 سویلین سیلر ہلاک ہوئے۔
مارکو روبیو نےکہا کہ امریکی فورسز کے لیے خطرہ بننے والے ڈرون اور بوٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے۔آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت بڑھانے کیلئے تعیناتیاں کررہا ہے ۔ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جیرڈ کشنر اور وٹکوف مذاکرات پر کام کررہےہیں۔امریکی ناکہ بندی سے ایران کو یومیہ50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہاہے۔صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام کے پاس رجیم کے خلاف لڑنے کی صلاحیت ہو۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری مکمل کر لیا گیا ہے، آپریشن کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کانگریس نے تمل ناڈو میں وجے کی ٹی وی کے پارٹی کو حمایت دینے کا دیا اشارہ
نئی دہلی، کانگریس نے منگل کو اشارہ دیا کہ وہ اداکار سے سیاست داں بنے وجے اور ان کی پارٹی، تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کو تمل ناڈو میں حکومت بنانے کے لیے حمایت دینے پر غور کر رہی ہے حالانکہ حتمی فیصلہ پارٹی کی ریاستی اکائی کی جانب سے کیا جائے گا ایکس پر ایک پوسٹ میں، کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ وجے نے حکومت بنانے کے لیے پارٹی کی حمایت مانگنے کے لیے رسمی طور پر پارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ “ٹی وی کے صدر تھیرو وجے نے تمل ناڈو میں حکومت بنانے کے لیے بھارتیہ راشٹریہ کانگریس سے حمایت کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی مشن میں پیرومتھلائیور کے۔ کامراج سے ترغیب لینے کی بات بھی کہی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس تمل ناڈو میں کےانتخابی نتائج کو آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم سیکولر حکومت کے مینڈیٹ کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “تمل ناڈو میں کانگریس کو واضح طور پر یہ مینڈیٹ ملا ہے کہ ایک سیکولر حکومت منتخب کی جائے جو آئین کی لفظی اور معنوی طور پر حفاظت کرنے کے لیے پرعزم ہو۔ کانگریس یہ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ بی جے پی اور اس کے حامی کسی بھی طرح سے تمل ناڈو حکومت میں نہ آئیں۔”
مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی قیادت نے تمل ناڈو کانگریس کمیٹی سے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد درخواست پر حتمی فیصلہ لینے کو کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اسی مناسبت سے، کانگریس قیادت نے تمل ناڈو کونسل کو انتخابی نتائج میں جھلکتے ریاست کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے تھیرو وجے کی درخواست پر حتمی فیصلہ لینے کی ہدایت دی ہے۔”
یہ پیش رفت تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد کی غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے درمیان سامنے آئی ہے، جہاں پارٹیاں اکثریت حاصل کرنے اور اگلی حکومت بنانے کے لیے اتحاد کے امکانات تلاش کر رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، تمل ناڈو اسمبلی کی 234 سیٹوں میں سے ٹی وی کے کو 108 سیٹیں ملی ہیں۔ کانگریس کو پانچ سیٹیں ملی ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 118 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔
ریاست میں اتحاد کی سیاست میں کانگریس روایتی طور پر ایک اہم رول ادا کرتی رہی ہے اور اکثر بھارتیہ جنتا پارٹی کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرتی رہی ہے۔ وجے کی سیاسی رسائی اور کانگریس کے ایک معزز لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ کامراج کا ذکر کرنا، ریاست میں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے بات چیت تیز ہونے کے ساتھ ہی اپنی پارٹی کو ایک وسیع سیکولر اور علاقائی سیاسی ساخت قائم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
جموں و کشمیر7 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا4 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ









































































































