صحت
موسم سرما کی چند روایتی سوغات

پاکستان کے تمام بالائی علاقوں اور شہروں نے موسم سرما کو خوش آمدید کہہ دیا ہے،کہیں ٹھنڈی ہوائیں چلیں، کہیں موسم سرما کی برسات برسی اور کہیں پہاڑی علاقوں پر برف باری کا آغاز ہوا، غرض موسم سرما کا مزہ لینے کے لیے پورا پاکستان تیار ہوچکا ہے۔
موسم سرما میں لوگ ہر سال چند روایتی چیزوں کو خوب انجوائے کرتے ہیں یا اگر یوں کہا جائے کہ ان سوغاتوں کے بغیر موسم سرما کا مزہ ادھورا ہے تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔
ذیل میں ہم ایسی ہی چند اہم سوغاتوں کے بارے میں بتا رہے ہیں، جن سے ہر کوئی سردیوں میں لطف اٹھاتا ہے۔
خشک میوہ یا ‘ڈرائی فروٹس’:
پاکستان میں ٹھنڈی ہوا کا پہلا جھونکا چلتا نہیں کہ ڈرائی فروٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں، ساتھ ہی ان کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے تاہم پھر بھی پاکستانی مونگ پھلی، نمکین کاجو، بادام، انجیر، اور دیگر ذائقہ دار میوہ جات کے ساتھ موسم سرما کا مزہ دوبالا ضرور کرتے ہیں۔

کافی یا چائے:
پاکستان میں چائے کا استعمال تو ہر موسم میں ہی ہوتا ہے لیکن موسم سرما میں خاص طور پر کشمیری چائے اور کافی کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ ڈھابہ ہو، گھر ہو یا کوئی بڑا ہوٹل سب ہی اپنے دوست احباب کے ساتھ موسم سرما میں گرم گرم کافی یا چائے کے ساتھ خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

چکن سوپ:
سردیوں کے موسم میں چکن سوپ اور یخنی کا انتظام ہر جگہ دیکھنے میں آتا ہے اور لوگ خاص طور پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ چکن سوپ وغیرہ پینے جاتے ہیں اور سردی کا مزہ لیتے ہیں۔ دوسری جانب خواتین بھی گھر میں نت نئے طریقوں سے چکن سوپ بناتی ہیں، یہاں تک کہ باقاعدہ طور پر چکن سوپ پارٹی کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

مکئی اور بھٹا:
ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا ہو اور ہاتھ میں گرما گرم مکئی یا بھٹا ہو تو باہر کے موسم کے ساتھ دل کا موسم بھی خوشگوار ہوجاتا ہے۔موسم سرما میں بھنی ہوئی مکئی، چنے اور بھٹا خوب لطف اندوز کرتا ہے، ساتھ ہی مکئی میں موجود پروٹین کی وافر مقدار بھی صحت کے لیے مفید ہے، علاوہ ازیں یہ وزن کم کرنے میں بھی کار آمد ثابت ہے۔

حلوے:
سردی میں اصلی گھی سے تیار کردہ حلوہ جات کھانے کا مزہ ہی الگ ہے، ایسے میں گاجر، لوکی، اخروٹ اور دیگر حلوہ جات کا دیوانہ ہر کوئی ہوتا ہے۔ موسم سرما میں گاجر کا حلوہ بے حد پسند کیا جاتا ہے، جس پر لذیذ کریم، کھویا اور دودھ ڈال کر لوگ خوب مزے لیتے ہیں۔


اہم خبریں
کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر/ڈاکٹر نوید شاہ

سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں کووڈ کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تاہم وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جتنے بھی نئے کیسز سامنے آر ہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں ہی رکھا گیا ہے۔ا±ن کے مطابق اگر چہ گھبرانے کوئی ضرورت نہیں تاہم کووڈ کا کوئی بھروسہ نہیں لہذا سبھی لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ ماسک کے ساتھ ساتھ دوسرے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ڈاکٹر نوید شاہ نے کہاکہ جتنے بھی نئے معاملات رپورٹ ہو رہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر ایسے مریض ہیں جنہیں بخار ، گلے کی سوجن وغیرہ علامات پائی گئیں اور ایسے مریضوں کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ چوتھی لہر کی نوید ہوسکتی ہے۔ٰیو این آئی
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں مزید 458افراد کی رپورٹ مثبت، تین مریض فوت

سری نگر، (یو این آئی) : جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 458افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ3 مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز سری نگر میں 80افراد میں کورونا سے متاثر پائے گئے، بارہ مولہ میں 13،بڈگام میں 20، پلوامہ میں 9، کپواڑہ میں 45، اننت ناگ میں نو، بانڈی پورہ میں پانچ، گاندربل میں 8، کولگام میں 13، شوپیاں میں چار افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جموں ضلع میں سب سے زیادہ 88افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، اُدھم پور میں 26، راجوری میں پانچ، ڈوڈہ میں 65، کٹھوعہ میں سات، سانبہ میں تین، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں 6،رام بن میں 21اور ریاسی میں 14افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ علاوہ ازیں ہفتے کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 1624افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 574جموں اور 1050کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتک 439332صحت یاب ہوئے اور فی الوقت یوٹی میں 6255ایکٹیو کیسز ہیں۔
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں مزید 1151افراد کی رپورٹ مثبت 9مریض فوت

سری نگر، (یو این آئی): جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی کمی واقع ہو ئی ہے اور اتوار کے روز 1151افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ 9مریض فوت ہوئے ہیں
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ضلع سری نگر میں 197افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 54، بڈگام میں 116، پلوامہ میں 38، کپواڑہ میں 62، اننت ناگ میں 63، بانڈی پورہ میں 22، گاندربل میں 28، کولگام میں 48اور شوپیاں میں بارہ افراد کی رپورٹ پوزٹیو آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں اتوار کے روز 168کی رپورٹ مثبت آئی، اُدھم پور میں 63، راجوری میں گیارہ، ڈوڈہ میں 117، کٹھوعہ میں 32، سانبہ میں 25، کشتواڑ میں ایک، پونچھ میں چھ، رام بن میں 36اور اور ریاسی میں 52افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز مزید 4393مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 1378جموں صوبے اور 3015کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 9مریض فوت ہوئے ہیں۔ اُن کے مطابق جموں کشمیر یوٹی میں کل ملا کر 17412ایکٹیو کیسز ہیں جن منیں سے 5698جموں اور 11714کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔ دریں اثنا جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی کمی واقع ہونے کے بعد تجارتی انجمنوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وویک اینڈ لاک ڈاون کو اب ختم کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ یومیہ کیسز لگاتار کم ہو رہے ہیں لہذا وویک اینڈ لاک ڈاون کا اب کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ تجارتی انجمنوں نے یوٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سے باقی ریاستوں نے اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے کا فیصلہ لیا اسی طرح جموں وکشمیر میں بھی اسکولوں اور کالجوں میں جلد از جلد درس و تدریس کا کام کاج شروع ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے 26دنوں کے بعد اتوار کے روز سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دکانداروں اور تاجروں کو اب راحت ملنی چاہئے۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا3 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی








































































































