دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں دو امدادی کارکن جاں بحق اور ایک ایمبولینس تباہ

بیروت، مسلح گروپ حزب اللہ سے وابستہ ریسکیو فورس کے مطابق جمعرات کو جنوبی لبنان میں ایک شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں دو امدادی کارکن جاں بحق اور ایک ایمبولینس تباہ ہو گئی۔
العربیہ کے مطابق اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے شہری دفاع کے آپریشنز روم نے کہا کہ “حنین قصبے میں ایک ہنگامی مرکز پر براہِ راست اسرائیلی بمباری” میں یونٹ کے دو مرد ارکان جاں بحق ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری کے تین ماہ سے زیادہ عرصے میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ہنگامی مرکز پر اسرائیلی حملہ ہوا۔ دیگر واقعات میں امدادی کارکن اور طبی عملے اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوئے ہیں جب انہوں نے سابقہ حملے کے مقام تک پہنچنے یا لاشیں نکالنے کی کوشش کی۔
ان سے جنوبی لبنان پر اسرائیلی گولہ باری میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جن میں بچے اور صحافی بھی شامل ہیں۔
وہاں حزب اللہ کے کم از کم 140 ارکان بھی جاں بحق ہوئے ہیں اور سرحد کی اسرائیلی جانب نو فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
حزب اللہ نے جمعرات کو اسرائیل پر سرحد پار سے راکٹ داغے جبکہ امریکی خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹین نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان متنازع سرحد پر کشیدگی کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش میں بیروت میں لبنانی حکام سے ملاقات کی
یواین آئی۔ م س
دنیا
ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی، عدالت کا نام ہٹانے کا حکم
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے کینیڈی سینٹر سے صدر ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر نے گزشتہ برس جان ایف کینیڈی سینٹر کے نام میں اپنا نام شامل کردیا تھا، جج نے کہا کانگریس کی منظوری کے بغیر واشنگٹن ڈی سی میں کسی مقام کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے صدر ٹرمپ کا تزئین و آرائش کے دوران مرکز دو سال کے لیے بند کرنے کا حکم بھی معطل کردیا۔ کینیڈی سینٹر برائے پرفارمنگ آرٹس کے ترجمان نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ناکام کینیڈی سینٹر کی ان کے پاس واپسی کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، صدر ٹرمپ نے فروری 2025 میں کینیڈی سینٹر بورڈ میں کئی ٹرسٹیز تبدیل کرکے چیئرمین کے انتخاب سے قبل خود کو بطور ٹرسٹی مقرر کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ امیر ممالک کے دفاعی اخراجات نہیں اٹھائے گا: پیٹ ہیگستھ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ اب امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
سنگاپور میں تقریب سے خطاب میں پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ چین سمیت کوئی ملک خطے پر بالادستی قائم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو خطے میں امریکا کی پوزیشن کا احترام کرنا ہوگا۔
امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا۔ پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ بحرالکاہل میں کسی بھی بالادستی سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: امریکی وزیرِ دفاع
واشنگٹن، امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اتنے ہتھیار اور عسکری وسائل موجود ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے سنگاپور میں ہونے والے شنگریلا دفاعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے کافی ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کسی بھی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ قریب ہے تاہم ایرانی حکام نے کسی حتمی اتفاقِ رائے کی تصدیق نہیں کی۔ پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے خطاب میں چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں چین کی فوجی سرگرمیوں اور دفاعی توسیع پر جائز خدشات موجود ہیں تاہم امریکہ غیر ضروری محاذ آرائی نہیں چاہتا۔ امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ امریکہ ایشیاء میں ایسا طاقت کا توازن برقرار رکھنا چاہتا ہے جس میں کوئی بھی ملک بشمول چین، خطے پر اپنی بالادستی مسلط نہ کر سکے۔
ایران معاہدے پر ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر، اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، نیویارک ٹائمز امریکی وزیرِ دفاع نے بیجنگ کے ساتھ احترام اور نیک نیتی پر مبنی تعلقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تائیوان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم مستقبل میں اسلحے کی فروخت سے متعلق فیصلے امریکی صدر کی صوابدید پر ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoامریکہ ایران کا انتہائی افزودہ یورینیئم اپنے قبضے میں لے گا : ٹرمپ































































































