کھیل
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچ میں 281 رن سے شکست دی

ماؤنٹ مونگانوئی راچن رویندرا کی 240 رنز کی شاندار ڈبل سنچری اور کین ولیمسن کی 118 رنز کی سنچری اور پھر گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو آج 281 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔
ماؤنٹ مونگانوئی کے بے اوول اسٹیڈیم میں4 فروری کو جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں راچن رویندرا کی 240 رنز کی ڈبل سنچری اور کین ولیمسن کی 118 رنز کی سنچری کی مدد سے 511 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے نیل برانڈ نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ روآن ڈیسوارٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شیپو مورکی اور ڈین پیٹرسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا تھا۔
اس کے بعد نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر اور میٹ ہنری کی تین تین وکٹیں اور راچن رویندرا اور کائل جیمیسن کی دو دو وکٹوں کی مدد سے جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 72.5 اوورز میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 349 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں بھی کین ولیمسن نے 109 رنز کی سنچری اسکور کی اور پھر چار وکٹوں پر 179 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کر دی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 529 رنز کا ہدف دیا۔ 529 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 247 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈورڈ مور صفر اور نیل برانڈ تین رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ بیڈنگھم نے سب سے زیادہ 87 رنز بنائے۔ رینارڈ وان ٹونڈر 31 رنز، زبیر حمزہ 36، کیگن پیٹرسن 16، ڈین پیٹرسن 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کلائیڈ فورٹین 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی پوری اننگز 80 اوورز میں 247 رنز پر سمٹ گئی۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سینٹنر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گلین فلپس، ٹم ساؤتھی اور میٹ ہنری نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
بابر اعظم کا ایک اور اعزاز: پی ایس ایل تاریخ میں 500 چوکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
لاہور، پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 500 باؤنڈریز لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
پاکستانی اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔ 31 سالہ بابر اعظم اب تک 103 پی ایس ایل میچز کی 101 اننگز میں 45.52 کی اوسط اور 128.18 کے سٹرائیک ریٹ سے 3961 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم اب تک پی ایس ایل میں 507 بائونڈریز (439 چوکے اور 68 چھکے) لگا چکے ہیں۔ ان کی بالز فی باؤنڈری کی ریشو 6.09 ہے۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان 421 باؤنڈریز (293 چوکے اور 128 چھکے) لگا کر 5.05 کی بالز فی بائونڈری ریشو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 335 بائونڈریز (262 چوکے اور 73 چھکے) کے ساتھ 6.6 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ساتھ تیسرے ، رائلی روسوو 324 بائونڈریز (232 چوکے اور 92 چھکے) کے ساتھ اور 4.9 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ہمراہ چوتھے جب کہ کامران اکمل 302 بائونڈریز (213 چوکے اور 89 چھکے) کے ساتھ اور 4.7 کی بالز فی باؤنڈری ریشو رکھتے ہوئے 5ویں نمبر پر ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
کھیل
سمیر رضوی کی طوفانی بلے بازی سے دہلی کی ممبئی پر شاندار جیت
نئی دہلی، سمیر رضوی (90) کی شاندار بّلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے اپنے گھریلو میدان پر ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آٹھویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلز کی مسلسل دوسری جیت ہے۔
163 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے محض سات رن کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ پہلا اوور کرنے والے دیپک چاہر کی چوتھی گیند پر کے ایل راہل (1) وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔ اگلے اوور میں جسپریت بمراہ نے نتیش رانا کو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین بھیج دیا۔ دہلی کیپیٹلز کی تیسری وکٹ 10ویں اوور میں پتھم نسانکا کے طورپر گری، جنہیں مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔ پتھم نسانکا نے 30 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے 44 رن بنائے۔
سنچری کی طرف بڑھ رہے سمیر رضوی کو 17ویں اوور میں کاربن بوش نے آؤٹ کر کے ان کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔
سمیر رضوی اور ڈیوڈ ملر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 78 رنوں کی میچ جتواؤ شراکت داری ہوئی۔ سمیر رضوی نے 51 گیندوں میں سات چوکے اور سات چھکے اڑاتے ہوئے 90 رنوں کی اننگز کھیلی۔ دہلی کیپیٹلز نے 18.1 اوورز میں چار وکٹوں پر 164 رن بنا کر چھ وکٹوں سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ڈیوڈ ملر 18 گیندوں میں 21 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے فاتحانہ چوکا لگایا۔
سمیر رضوی کے 90 رن آئی پی ایل میں ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بھی بّلے باز کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ان کے ذریعے لگائے گئے سات چھکے بھی ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بّلے باز کی جانب سے لگائے گئے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے لیے دیپک چاہر، کاربن بوش اور مچل سینٹنر نے ایک ایک بّلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے، کپتان سوریہ کمار یادو (51) اور روہت شرما (35) کی شاندار بّلے بازی کے دم پر ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف چھ وکٹوں پر 162 رنوں کا اسکور بنایا تھا۔ دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا تھا۔
ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 17 کے اسکور پر رائن ریکلٹن (9) اور تلک ورما (0) آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور روہت شرما کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 53 رنوں کی شراکت ہوئی۔ دہلی کے لیے مکیش کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لنگی اینگیڈی، اکشر پٹیل، وپراج نگم اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف
چنئی، نوجوان بلے باز آیوش مہاترے کی شاندار نصف سنچری اور شیوم دوبے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے پنجاب کنگز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ہے۔
پنجاب کنگز کے کپتان شریئس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا، جو آغاز میں درست ثابت ہوتا نظر آیا۔ دوسرے ہی اوور میں زیویئر بارٹلیٹ نے اسٹار بلے باز سنجو سیمسن کو محض 7 رنز پر آؤٹ کر کے پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔: ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد آیوش مہاترے اور کپتان رتوراج گائیکواڑ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ کے لیے 96 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ رتوراج 22 گیندوں پر 28 رنز بنا کر یوزویندر چہل کا شکار بنے۔ 17 سالہ آیوش مہاترے نے جارحانہ رنگ اختیار کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ انہیں وجے کمار ویشاک نے آؤٹ کیا۔
سرفراز خان نے صرف 12 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
مڈل آرڈر میں شیوم دوبے نے ناقابلِ شکست 45 رنز (27 گیندیں، 5 چوکے، 1 چھکا) بنا کر ٹیم کو 200 کے پار پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔پنجاب کے بالرز چنئی کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے۔وجے کمار ویشک سب سے کامیاب بالرز رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔مارکو یانسن، زیویئر بارٹلیٹ اور یوزویندر چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پنجاب کنگز کو یہ میچ جیتنے کے لیے اب 210 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔ چنئی کی اسپن باؤلنگ اور ہوم گراؤنڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ ہدف پنجاب کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
یواین آئی۔م اع
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا5 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان7 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا5 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا1 week agoایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے امکانات میں اضافہ، اسرائیل کو صدر ٹرمپ کے ’گرین سگنل‘ کا انتظار
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
دنیا5 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ































































































