دنیا
امریکہ میں آگ اور برف ایک ساتھ، دنیا حیران

واشنگٹن، آگ اور برف (پانی) ایک دوسرے کے مخالف عناصر ہیں لیکن امریکا میں ان متضاد عناصر نے ایک ہی وقت میں لاکھوں افراد کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
دنیا یہ دیکھ کر حیران ہے کہ ایک طرف امریکہ میں آگ کی تباہ کاریاں پھیلی ہوئی ہیں، اور دوسری طرف برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج بنا دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی امریکہ میں جنگل کی آگ اور برف تیزی سے اوورلیپ ہو رہی ہے، اور اس کے متعدد نتائج نکل سکتے ہیں، جیسا کہ برف کی تہہ میں کمی، کیوں کہ جنگل کی آگ جمع ہونے والی برف کی مقدار کو کم کر سکتی ہے اور اس سے زمین پر برف کے ٹکڑے کی لمبائی کم ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ ماہرین کے مطابق یہ ہے کہ جنگل کی آگ سے جنگل کی چھت صاف ہو جاتی ہے اور سورج کی روشنی زیادہ برف تک پہنچتی ہے اور اسے پگھلا دیتی ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس علاقے میں ہر سال موسم کے مطابق برف پڑتی ہے وہاں 1984 اور 2017 کے درمیان آتش زدگی کے واقعات میں ہر سال 9 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ 2020 اور 2021 میں کیلیفورنیا کے موسمی برف والے علاقوں میں جنگل کی آگ 2001-2019 کے اوسط کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا بڑھ گئی ہے۔
جنوبی اور وسطی ریاستوں میں برف باری اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے، راستے، پروازیں اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہوئے ہیں، ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں زندگی مفلوج ہو چکی ہے، جب کہ حکام نے برفانی طوفان کی مزید وارننگ بھی جاری کردی ہے۔
ادھر امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال نہیں بجھائی جا سکی ہے، اور اس کے سبب 12 ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں، 2 لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے، جب کہ نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، اور ہلاک افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے جس کے بڑھنے کا حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جنگلات میں لگی خوف ناک آتش زدگی کے باعث پیسیفک پے لی سیڈس کا علاقہ آگ سے بری طرح تباہ ہو چکا ہے، یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہالی ووڈ کے اے لسٹرز اور ارب پتی افراد کے گھر ہیں، بعض علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات بھی ہوئے ہیں، جس کے بعد پولیس نے پیلی سیڈس اور ایٹون کے علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کر دیا۔
کئی دنوں بعد ہوا کا دباؤ کم ہونے پر اب فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں کسی حد تک کامیابی ملی ہے، گورنر نیوسم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثرہ ریاست آ کر جائزہ لینے کی دعوت بھی دے دی ہے۔
صرف امریکہ ہی نہیں، اس وقت برطانیہ بھی شدید سردی کی پلیٹ میں ہے، جہاں برف باری اور بارش کے بعد معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ اسکول بند، بجلی کا نظام، ایئرپورٹ، ریلویز اور لوکل ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔ لندن میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری جب کہ دیگر حصوں میں منفی 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اسکاٹ لینڈ میں 150 مقامات کے لیے سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں: ایرانی صدر پزشکیان
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے پاکستان کے خطے میں امن کیلیے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلیے اسلام آباد کی انتھک کوششیں اس کی بھرپور ثقافت کی عکاس ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی ثالثی کا شکریہ ادا کرنے کیلیے اسلام آباد کا اہم دورہ کیا، جہاں اپنے بھائیوں آصف علی زرداری، شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر سے تفصیلی مشاورت ہوئی، پاکستانی قیادت کے ساتھ باہمی روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
گزشتہ روز دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعطم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امن، ترقی اور خوشحالی کیلیے پاکستان کے اہم کردار کے معترف ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے تعمیری ملاقاتیں ہوئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں، دونوں ملک مشترکہ مستقبل اور منزل کے شراکت دار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امریکہ کی شکست کا اعلان ہے: باقر قالیباف
تہران، ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے ایران امریکہ معاہدے کو امریکہ کی شکست کا اعلان قرار دے دیا۔
آذربائیجان میں او آئی سی پارلیمانی یونین اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دباؤ اور جبر کا نتیجہ نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایرانی قوم کی مزاحمت، استقامت اور طاقت کا مظہر ہے، یہ یادداشت امریکا کی شکست کا اعلان بن گئی ہے۔
باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک علاقائی سلامتی کو خود یقینی بنائیں، بیرونی مداخلت مسترد کر دیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ خود مختاری کے احترام کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور ہو گا: آئی اے ای اے
ویانا،بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایجنسی کے انسپکٹرز بالآخر ایران کی جوہری افزودگی کی تنصیبات کا معائنہ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رافیل گروسی نے کہا کہ چاہے یہ عمل پرسوں ہو، 1 ہفتے بعد ہو یا 10 دن بعد، یہ اہم ضرور ہے لیکن فیصلہ کن نہیں، یہ معائنہ بہرحال ہو گا۔
خیال رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی اور بین الاقوامی معائنوں کے حوالے سے امریکی اور ایرانی حکام کے مؤقف میں نمایاں اختلاف پایا جاتا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دعویٰ ہے کہ ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو دوبارہ ملک میں آنے کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی رافیل گروسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی ممکنہ معائنے کے حوالے سے کوئی واضح شیڈول طے پایا ہے۔
دونوں ممالک کے متضاد بیانات کے باعث ایران کی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کی رسائی اور مستقبل کے معائنوں کے حوالے سے صورتِ حال بدستور غیر واضح ہے، تاہم ایجنسی کا اصرار ہے کہ نگرانی کا عمل کسی نہ کسی مرحلے پر دوبارہ شروع ہو گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان7 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
تازہ ترین3 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
دنیا7 days agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا7 days agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے




































































































