دنیا
الجزیرہ کے صحافی محمد وشاہ اسرائیلی ڈرون حملے شہید
غزہ، الجزیرہ کے صحافی محمد وشاہ اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوگئے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد وشاہ کی گاڑی کو شعلوں کی زد میں دیکھا جاسکتا ہے۔
مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر صحافت کا گلا گھونٹتے ہوئے الجزیرہ سے وابستہ معروف صحافی محمد وشاہ کو ڈرون حملے میں شہید کر دیا۔ اسرائیلی ڈرون نے محمد وشاہ کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فیلڈ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس’ (CPJ) کی سربراہ جوڈی گنزبرگ نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت دنیا بھر میں صحافیوں کا سب سے بڑا قاتل بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے جاری اس جنگ میں اب تک 262 فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن شہید ہو چکے ہیں۔ سی پی جے کے مطابق صحافیوں کو نشانہ بنانا ایک ایسا نمونہ ہے جسے اسرائیل مسلسل اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہرا رہا ہے تاکہ حقائق کو دنیا کے سامنے آنے سے روکا جا سکے۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈی میں محمد وشاہ کی گاڑی کو شعلوں کی زد میں دیکھا جاسکتا ہے۔۔ خیال رہےاکتوبر دوہزار تئیس سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد دو سو باسٹھ ہو گئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کر لیا، ایرانی فوج کا جواب دینے کا اعلان
تہران، امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی تجارتی بحری جہاز پر چڑھ کر قبضہ کر لیا ہے، ایرانی فوج نے اسے ’’بحری قزاقی‘‘ قرار دیتے ہوئے جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے جب انھوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ بات چیت کے لیے اپنی ٹیم پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پرچم والے مال بردار بحری جہاز ’’توسکا‘‘ کو قبضے میں لیا،
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک بیان میں کہا یہ کارروائی یو ایس ایس سپروئنس نے بحیرہ عرب میں کی، ایک بحری جہاز ’ایم وی توسکا‘ بندر عباس کی جانب جا رہا تھا، متعدد وارننگز کے باوجود جہاز نے حکم نہ مانا، 6 گھنٹے بعد جہاز کے انجن روم خالی کرانے کا حکم دیا گیا۔ سینٹکام کے مطابق فائرنگ کے بعد جہاز کا انجن ناکارہ بنا دیا گیا، فائرنگ سے جہاز کی حرکت مکمل طور پر روک دی گئی، اور 31 ویں میرین یونٹ نے جہاز پر قبضہ کر لیا، تعاون نہ کرنے پر بحری جہاز کو امریکہ نے تحویل میں لیا۔
سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی پیشہ ورانہ اور متناسب انداز میں کی گئی۔ امریکی فوج نے ایرانی بحری جہازوں پر چڑھ کر انھیں ضبط کرنے کی تیاری کر لی، وال اسٹریٹ جرنل ایرانی فوجی ہیڈکوارٹرز نے رد عمل میں کہا کہ ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر کے امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، امریکہ نے نیوی گیشن سسٹم کو غیر فعال کر کے اہلکاروں کو جہاز میں اتارا، خلیج عمان میں اس بحری قزاقی کا جلد جواب دیں گے۔
اس سے قبل ابتدائی بیان میں ایرانی فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ بحری جہاز کو قبضے میں لینے کی امریکی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، امریکی افواج نے بحیرہ عمان میں ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کی، تاہم ایرانی بحریہ کی بروقت کارروائی سے امریکی فوج کو پسپائی ہوئی، امریکی فوج موقع سے واپس چلی گئی۔ تاہم ایرانی فورسزکے بیان میں کسی بحری جہاز کا نام نہیں لیا گیا تھا۔ دوسری طرف ایک ایرانی ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ ایران اس مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا کیوں کہ اس کا خیال ہے کہ اسے امریکا نے دھوکا دیا ہے، اور یہ کہ دونوں ممالک درحقیقت ایک اور کشیدگی کے دہانے پر ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
میناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
تہران، ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے میناب اسکول کے بچوں کے والدین نے پوپ لیو کو خط لکھا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوبی شہر میناب کے ایک پرائمری اسکول پر امریکی بمباری میں شہید ہونے والے بچوں کے سوگوار خاندانوں نے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ کے امن پسندانہ موقف کو سراہتے ہوئے پوپ لیو چہاردم سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بے زبان بچوں کی آواز بنیں۔
پوپ کے نام لکھے گئے خط میں غمزدہ ایرانی خاندانوں نے پوپ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی بصیرت اور اثر و رسوخ کو استعمال کریں تاکہ زمین پر کسی بھی والدین کو اپنے بچے کی سرد قبر پر لوری سنانے کی نوبت نہ آئے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم یہ خط لرزتے ہاتھوں اور دکھ سے بھرے دلوں کے ساتھ، جنوبی ایران کے شہر میناب میں اسکول کے کھنڈرات اور راکھ کے ڈھیر سے لکھ رہے ہیں۔ ہم ان 168 بچوں کے والدین ہیں جو ان دنوں اپنے بچوں کے گرم جسموں کو گلے لگانے کے بجائے ان کے جلے ہوئے بستوں اور خون آلود کاپیوں کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں، وہ معصوم بچے جن کا واحد جرم کلاس روم میں مسکرانا تھا۔
متاثرہ والدین نے اپنی تکلیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب دھماکوں کی ہولناک آواز نے ہماری چیخوں پر دنیا کے کان بند کر دیے تھے، تب آپ کے امن پسند الفاظ کی گونج ہمارے لامتناہی زخموں کے لیے مرہم بن گئی۔ پوپ لیو چہاردم کی جانب سے عالمی طاقتوں کو تشدد اور بمباری کم کرنے کی دلیرانہ کال کا حوالہ دیتے ہوئے خاندانوں نے کہا کہ پوپ کا ہر لفظ بچوں کو بچانے اور بڑھتی ہوئی نفرت، تشدد اور معصوم جانوں کے ضیاع پر دنیا کے ضمیر کو بیدار کرنے کی ایک کوشش تھا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ہم حق کی آواز بننے اور ہمیں یہ یاد دلانے کے لیے آپ کے شکر گزار ہیں کہ پائیدار امن اور سکون طاقت اور ہتھیاروں سے نہیں بلکہ مکالمے سے حاصل ہوتا ہے۔ میناب ایک تلخ حقیقت ہے جسے غیر منطقی جنگجوؤں کی رہنمائی میں امریکی بموں نے تخلیق کیا ہے۔
والدین نے خط میں لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے بچے اب کبھی گھر نہیں لوٹیں گے، لیکن پوپ جیسی شخصیت ان بے زبان بچوں کی آواز بن کر تمام راستے کھول سکتی ہے تاکہ دنیا میں کوئی دوسرا والدین اس المیے سے دوچار نہ ہو۔ یہ خط ‘اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن’ کو بھیجا گیا ہے تاکہ اسے ‘ایرانی بین المذاہب مکالمہ پالیسی و کوآرڈینیشن کونسل’ کے ذریعے پوپ لیو چہاردم تک پہنچایا جا سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یا سب کے لیے آزاد آئل مارکیٹ یا سب کے لیے بھاری قیمت: ایرانی نائب صدر
تہران، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی مفت نہیں ہے، ایران پر پابندیاں اور دوسروں کو سہولت ممکن نہیں۔
محمد رضا عارف نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا آبنائے ہرمز کی سلامتی مفت نہیں ہے، ایران کی تیل برآمدات کو محدود کرتے ہوئے دوسروں کے لیے مفت سیکیورٹی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ انھوں نے لکھا ’’انتخاب واضح ہے: یا تو سب کے لیے تیل کی آزاد منڈی ہو، یا پھر سب کو بھاری قیمت کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے۔ عالمی ایندھن کی قیمتوں میں استحکام اس بات پر منحصر ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقتصادی اور فوجی دباؤ کا مستقل اور یقینی خاتمہ ہو۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ایندھن قیمتوں کا استحکام دباؤ کے خاتمے سے جڑا ہے، ایران اور اس کے اتحادیوں پر معاشی و عسکری دباؤ ختم کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں ہے۔
دریں اثنا، ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دی ہے اور کہا ہے کہ یہ امریکہ کا غیر قانونی اور مجرمانہ فعل ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت یہ اقدام براہ راست جارحیت اور ایرانی عوام کو دانستہ اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بندرگاہوں کو بند کرنا کھلی دشمنی ہے، جسے عالمی برادری کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
جموں و کشمیر7 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا7 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا7 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
دنیا3 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoڈرگ فری جموں و کشمیر مہم اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر سنہا
دنیا7 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ








































































































