دنیا
چین نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بات کی، امریکہ اور اسرائیل سے فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ
بیجنگ، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے حق دفاع کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ رابطہ پیر کے روز ہوا جس میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، قومی وقار اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے
اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی موجود ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل فوری طور پر جنگ بند کریں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں کیونکہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور تنازع پورے مشرق وسطیٰ میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق وانگ یی نے اومان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
وانگ یی نے فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل بارو سے گفتگو میں بھی اس بات پر زور دیا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسئلے کو صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔
ادھر رپورٹس کے مطابق ایران پر جاری جنگ میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ یہ جنگ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ جائیں گے
واشنگٹن، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کے لیے اگلے دو روز میں سوئٹزرلینڈ جاسکتا ہوں۔
فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اتوار کو ہوسکتے ہین، وٹکوف اور کشنر سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں میں بھی اگلے دو روز میں جاسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی اپنی صلاحیت پر یقین ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران مذاکرات میں معاملات ٹھیک چل رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے پر ابتدائی مذاکرات کا پہلا دور سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں متوقع ہے تاہم مذاکرات کی درست تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب امریکہ اور ایران معاہدے کے مرکزی ثالث پاکستان کے وزیر خارجہ محسن نقوی اہم دورے پر مشہد پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ایرانی صدر سے اہم ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکہ ایران معاہدے کے ایک اور اہم ثالث قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی جو کے درمیان اہم ثالثوں میں شمار کیے جاتے ہیں جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا3 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
جموں و کشمیر4 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے






































































































