FILE PHOTO
FILE PHOTO
FILE PHOTO

کھنموہ معرکہ آرائی میں مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت ہوگئی، میتیں لواحقین کے سپرد ، لوگوں‌کے احتجاجی مظاہرے

کھنموہ بالہامہ میں فورسز کے ساتھ تصادم آرائی میں مارے گئے 2جنگجوﺅں کی شناخت اویس احمد بٹ ساکنہ ترال اور شبیر احمد ساکنہ اگانزی پورہ کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ میتوں کو لواحقین کے سپرد کیا گیا ہے جنہوں نے ان کی شناخت کی تھی۔ مارے گئے جنگجوﺅں کا تعلق انصار غزوت الہند تنظیم سے تھا۔ اس دوران نودل اور اگزن پورہ اونتی پورہ میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور تمام مساجد کے لاوڈ سپیکروں سے ترانے بجائے جارہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی اور علاقہ میں تمام دکانیں بند ہیں. جمعرات کو بی جے پی کے کارکن ڈاکٹر انور خان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر جنگجوﺅں نے حملہ کرکے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اوراس کی اطلاع ملتی ہے فورسز کی بھاری تعداد نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر محاصرہ کیا گولی باری میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا اور اسے 92بیس ہسپتال لے جایاگیا جہاں اس کی حالت بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں