جنگجوﺅں کی ہلاکت کیخلاف ترال اور اونتی پورہ میں ہڑتال

سرینگر//کھنموہ سرینگرمیں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران 2عسکریت پسند 21سالہ راسق نبی بٹ عرف اویس احمدساکن نودل ترال اور 23سالہ شبیر احمد ڈار ساکن اگنزی پورہ کے مارے جانے کیخلافسنیچر کو ترال اور اونتی پورہ میں مکمل بند رہا۔ دونوں علاقوں میں تمام کاروباری ادارے، دکانیں اور سرکاری و دفاتر بند رہے جبکہ سڑکوں سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ۔ مذکورہ علاقوں کے لوگ مہلوک جنگجوﺅں کے لواحقین سے تعزیت پرسی کیلئے گئے جبکہ حساس علاقوں میں پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ احتجاجی مظاہرے نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں