شوپیاں میں ایس پی کے قافلے پر جنگجوﺅں کا حملہ

سرینگر//شوپیاں میں سنیچر کو جنگجوﺅں نے ایس پی کے قافلے پر حملہ کیا۔ جنگجوﺅںنے ایس پی شوپیاں اے ایس دنکر کی بلٹ پروف گاڑی پر حاجی پورہ کولگام شوپیاں سڑک پر حملہ کیا ۔ اس موقعہ پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور مختصر وقت تک گولیوں کا تبادلہ ہوااور جنگجو فرار ہوگئے۔ گولیوںکے تبادلہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ علاقہ کو فورسز نے محاصرے میں لیکر عسکریت پسندوںکی تلاش شروع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں